لوک سبھا سکریٹریٹ
خواتین، خاص طور پر دیہی اور قبائلی برادریوں کی خواتین کی شمولیت اور اختیار، سماجی و اقتصادی تبدیلی کے لیے اہم ہیں: لوک سبھا اسپیکر
ناری شکتی وندن قانون خواتین کی قیادت کے لیے ہندوستان کے ترقی پسند وژن کے ثبوت کے طور پر کام کرتا ہے: لوک سبھا اسپیکر
بھگوان برسا منڈا کی جدوجہد جنگلات اور زمین کے تحفظ، قبائلی برادریوں کے وقار اور عزت نفس کے تحفظ سے آگے نکل گئی ہے: لوک سبھا اسپیکر
لوک سبھا اسپیکر نے خواتین کے پی آر آئی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)، مشین لرننگ اور اختراع کو اپنائیں تاکہ وہ اپنے حلقوں کو زیادہ لوگوں پر مبنی بناسکیں
لوک سبھا کے اسپیکر نے ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے معاشی ترقی میں تعاون کرتے ہوئے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے خواتین کی قیادت والے اداروں سے مزید تعاون کی اپیل کی
لوک سبھا اسپیکر نے سمویدھان سدن کے وسطی ہال میں "پنچایت سے پارلیمنٹ 2.0" پروگرام میں 22 ریاستوں کے 500 سے زیادہ خواتین پی آر آئی نمائندوں سے خطاب کیا
Posted On:
06 JAN 2025 6:17PM by PIB Delhi
نئی دلی، 6 جنوری 2025: لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج کہا کہ خواتین، خاص طور پر دیہی اور قبائلی برادریوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی شمولیت اور اختیارات میں اضافہ، سماجی و اقتصادی تبدیلی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ دیہی مسائل جیسے صاف پینے کے پانی، صفائی ستھرائی، اور تعلیم کے حل میں خواتین کی قیادت کے کردار پر زور دیتے ہوئے، جناب برلا نے قبائلی خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کی تعریف کی، جو روایتی دستکاری، آن لائن کاروبار اور مقامی پیداوار کے ذریعے خودکفیل دیہات بنا رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ان خواتین کے زیر قیادت کاروبار کو مزید حمایت فراہم کی جائے تاکہ وہ عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کریں، جو اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ بھارت کے ثقافتی ورثے کے تحفظ میں بھی معاون ثابت ہو۔
جناب برلا نے حکومت کی صنفی مساوات کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے "ناری شکتی وندن ایکٹ" کا حوالہ دیا، جسے بھارت کے خواتین قیادت کے لیے ترقی پسند وژن کا مظہر قرار دیا۔
جناب برلا تاریخی سمویدھان سدن کے وسطی ہال میں منعقدہ ’پنچایت سے پارلیمنٹ 2.0‘ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ پروگرام لوک سبھا سیکریٹریٹ کے پارلیمانی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی (پرائیڈ)نے قومی کمیشن برائے خواتین اور وزارت قبائلی امور کے تعاون سے منعقد کیا۔
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جوئل اورام، خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی، خواتین و اطفال ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر، ارکان پارلیمنٹ، لوک سبھا کے سیکرٹری جنرل جناب اُتپل کمار سنگھ، اور قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن محترمہ وجیا رہتکر سمیت معزز شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔
اس پروگرام میں 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے پنچایتی راج اداروں (پی آرآئی) کی 500 سے زائد قبائلی خواتین نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ پروگرام بھارت کے خواتین کی قیادت میں ترقی اور نچلی سطح پر بااختیاری کے عزم کی توثیق کا ایک پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ بھارت کی جمہوری اور ترقیاتی سفر میں خواتین کی ناقابل فراموش خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے، جناب برلا نے آئین ساز اسمبلی کی 15 خواتین اراکین کو خراج عقیدت پیش کیا، جن کی خدمات بھارت میں خواتین کی بااختیاری کی تحریک کو مسلسل تحریک فراہم کرتی ہیں۔
آزادی کے 75 سال کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے، اسپیکر نے پنچایتی راج اداروں(پی آرآئی) کے نمائندوں کو جھانسی کی رانی لکشمی بائی اور قبائلی رہنما بھگوان برسا منڈا جیسے عظیم شخصیات کی قربانیوں سے تحریک لینے کی تلقین کی، جو مضبوطی اور مساوات کی علامت ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھگوان برسا منڈا کی جدوجہد محض جنگلات اور زمین کے تحفظ تک محدود نہیں تھی بلکہ قبائلی برادریوں کی عزت نفس اور وقار کے تحفظ کے لیے بھی تھی۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ بھگوان برسا منڈا کی زندگی اور وراثت سے تحریک حاصل کریں۔
جناب برلا نے مشاہدہ کیا کہ بھارت، جمہوریت کی ماں کے طور پر، حکمرانی میں خواتین کی شرکت کی ایک طویل روایت رکھتا ہے، جو آج بھی دنیا کے لیے باعثِ تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گراس روٹس سطح پر پنچایتوں سے لے کر قومی سطح پر پارلیمنٹ تک، خواتین کی قیادت نے تبدیلی، احتساب، اور شمولیتی ترقی کے ماڈلز بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے پنچایتی راج اداروں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی موجودگی کی تعریف کی، جہاں کئی ریاستوں نے خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کی حد کو پار کرتے ہوئے 50 فیصد سے زیادہ شرکت حاصل کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات محض علامتی نہیں بلکہ پائیدار اور شمولیتی حکمرانی کی جانب اہم قدم ہیں۔
جناب برلا نے 2025 کو خواتین کے اختیارات کے لیے ایک تاریخی سال بنانے کی اپیل کی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو محض شرکت کے بجائے قیادت کرنی چاہیے۔ انہوں نے اس سال کو نئے عزم کا سال بنانے اور خواتین کو خود کفیل بننے، سماجی مساوات اور معاشی مضبوطی کو فروغ دینے، اور اپنے خوابوں کو ملک کی تقدیر میں تبدیل کرنے کی اپیل کی۔ جناب برلا نے خواتین نمائندوں پر زور دیا کہ وہ خواتین کی قیادت میں ترقی اور دیہی خود کفالت کو یقینی بنانے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اپنی حلقوں کو مزید عوامی مراکز بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی)، مشین لرننگ، اور اختراعات کو اپنائیں۔ اس موقع پر، جناب برلا نے ’سنسد بھاشنی‘ کے ذریعے خواتین سے بات چیت کی، جو ایک اے آئی ٹول ہے اور تقاریر کو چھ بھارتی زبانوں - گجراتی، مراٹھی، اوڑیہ، تمل، تیلگو، اور ملیالم - میں ترجمہ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
جناب برلا نے پنچایت سطح پر نمائندہ اداروں میں خواتین کی قیادت کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا، اور کہا کہ یہ بہتر اور حساس قیادت فراہم کرتی ہے جو کمیونٹی کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی مشکلات کے بارے میں خواتین کے ذاتی تجربات انہیں مقامی چیلنجوں کے مضبوط حل تیار کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ انہوں نے اس کا سہرا ان کی مسئلہ حل کرنے کی فطری صلاحیتوں کے سر باندھا، جو مسائل کی گہری تفہیم اور اسٹریٹجک طریقہ کار کی تشکیل میں مدد دیتی ہیں۔ جناب برلا نے جمہوری نظام میں خواتین کی شرکت کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بڑھتی ہوئی شمولیت لوگوں کی زندگیوں میں زیادہ سماجی و اقتصادی تبدیلی لائے گی۔
خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر، محترمہ انپورنا دیوی؛ لوک سبھا کے سیکرٹری جنرل، جناب اُتپل کمار سنگھ؛ اور قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن، محترمہ وجیا رہتکر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ لوک سبھا سیکرٹریٹ کے جوائنٹ سکریٹری، جناب گورو گویل نے اظہارِ تشکر کا خطبہ دیا۔
پروگرام کے دوران شرکاء کے لیے انٹرایکٹو ورکشاپس اور اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جن کو ماہرین اور اراکین پارلیمنٹ نے تیار کیا تھا۔ ان میں درج ذیل موضوعات پر توجہ دی گئی:۔ (i) خواتین سے متعلق آئینی دفعات، خاص طور پر 73ویں ترمیم اور پیسا ایکٹ(ii)،قبائلی مسائل کو حل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی اسکیمیں اور پروگرام۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 4916 )
(Release ID: 2090697)
Visitor Counter : 17