عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جموں و کشمیر کے لیے تاریخی چھلانگ: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئے تشکیل کردہ  جموں ریلوے ڈویژن کے افتتاح کو کنیکٹیویٹی اور ریل کے بنیادی ڈھانچے میں ایک تبدیلی لانے والا قدم قرار دیا


ہندوستان کے انجینئرنگ کا کمال: دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل ایفل ٹاور سے بھی اونچا ہے: مرکزی وزیر

نوتشکیل شدہ  جموں ریلوے ڈویژن رابطے اور معیشت کو فروغ دے گا: مرکزی وزیر نے توسیعی منصوبوں اور وندے بھارت اقدامات کو اجاگر کیا

Posted On: 06 JAN 2025 4:49PM by PIB Delhi

جموں و کشمیر اور ہندوستانی ریلوے کی تاریخ میں آج اس وقت  ایک نئے باب کا اضافہ ہوا، جب وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے جموں ریلوے ڈویژن کا ورچوئل  طور پر افتتاح کیا۔ اس تاریخی تقریب میں مرکزی سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ،ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت نیز وزیراعظم کے دفتر ،جوہری توانائی ، خلاء، عملہ،عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خطے میں انقلابی تبدیلی لانے والے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں  پر روشنی ڈالی اور جموں و کشمیر کو  جوڑنے ، قومی دھارے میں شامل ہونے اور اقتصادی اور سماجی ترقی کو متحرک کرنے میں ان پروجیکٹوں کے کردار وں کو اجاگر کیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ "اس ریلوے ڈویژن کا قیام صرف ایک سنگ میل نہیں ہے، بلکہ جموں و کشمیر کو ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے راستے کے ساتھ مربوط کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت  ہے۔" انہوں نے ماضی میں خطے کے ریل رابطے میں درپیش چیلنجوں اور تاخیر کو یاد کیا، لیکن اس بات کا ذکر کیا کہ حالیہ برسوں میں کس طرح بے مثال ترقی ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BVM5.jpg

وزیر موصوف نے ایک اہم  بات دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل کا حوالہ دیا ، جو ایفل ٹاور سے بھی اونچا ہے اور جو اب ہندوستانی ریلوے کی تکنیکی صلاحیت اور بنیادی ڈھانچے کی طاقت کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ‘‘جو کبھی ناممکن سمجھا جاتا تھا اب ایک حقیقت بن چکی ہے۔ یہ پل ہندوستان کی انجینئرنگ کی صلاحیت اور ترقی کے عزم کا بین ثبوت ہے۔’’

نوتشکیل شدہ  جموں ریلوے ڈویژن ایک اہم جنکشن کے طور پر کام کرے گا، جو مقامی معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مسافروں اور مال برداری میں تیزی لانے میں سہولت فراہم کرے گا۔  اس کے علاوہ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں اور کشمیر میں ریل رابطے کی بڑے پیمانے پر  توسیع پر زور دیا، جس میں وندے بھارت ٹرینوں کو متعارف کرانا اور عوامی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اسٹریٹجک طور پر واقع اسٹاپیج شامل ہیں۔ انہوں نے آنے والے اقدامات کے منصوبوں کا بھی اشتراک کیا، اس میں  چھوٹے اسٹیشن جیسے سنگلدان اہم جنکشن بنانا، اس طرح دور دراز علاقوں میں بھی ہموار کنیکٹیویٹی کو فعال کرنا شامل ہیں۔

مرکزی وزیر نے جموں و کشمیر میں ریل اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کی ستائش کی، جس نے خطہ کو شمالی ہندوستان کے بہترین ریل رابطے والے  مقامات میں سے ایک میں تبدیل کر دیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہاکہ ‘‘چاہے سڑک ہو، ریل یا ہوائی اڈہ ہو، جموں اب رابطے کا ایک اہم مرکزبن چکا  ہے، جو سیاحت، تجارت اور روزگار کے بے پناہ مواقع  دستیاب کرانے کے لیے  تیار ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SH2X.jpg

پروجیکٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر موصوف نے عوام سے رابطے کے اس نئے دور کو قبول کرنے کی اپیل کی، اور ہر ایک پر زور دیا کہ وہ اگلی نسل کے لیے  روشن مستقبل کا تصور کریں۔ انہوں نے امید کے ساتھ یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ ریلوے کا نیا ڈویژن صرف ایک بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی کامیابی نہیں ہے بلکہ یہ پورے خطے میں اتحاد اور ترقی کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

ان ترقیات کے ساتھ، جموں و کشمیر ریل نیٹ ورک  میں انقلابی تبدیلی لانے ، فاصلوں کو کم کرنے، شمولیت کو فروغ دینے اور ہندوستان کی اجتماعی ترقی میں تعاون پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ جیسے جیسے ٹرینیں ان نئے تیار شدہ پٹریوں سے گزرنا شروع کریں گی ، ایک زیادہ مربوط، خوشحال جموں و کشمیر کے خواب حقیقت کے قریب تر ہوتے جائیں گے۔

نئے جموں ریلوے ڈویژن  کا افتتاح خطے کو ملک کے اصل دھارے میں جوڑنے کی حکومت کی کوششوں میں اب ایک اہم لمحہ ہےجس نے بے مثال ترقی اور خوشحالی کی منزلیں طے کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ ج ا

 (U:4908)


(Release ID: 2090672) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil