وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بلین مواقع کا رن وے:ایرو انڈیا 2025 دس فروری سے 14 فروری تک بنگلورو میں منعقد ہوگا


ایشیا کے سب سے بڑے ایرو شو کا یہ 15 واں ایڈیشن نئی شراکتیں قائم کرنے اور ملک میں ہی تیار کرنے میں عمل میں تیزی لانے کے لئے امکانات کو بروئے کار لانے کے لئے ہے

وزرائے دفاع کنکلیو، سی ای اوز کی گول میز کانفرنس، منتھن اسٹارٹ اپ پروگرام، سانس لینے والے ایئر شوز اور منصوبہ بند اہم پروگراموں میں ملک میں ہی تیار کرنے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا

Posted On: 06 JAN 2025 1:29PM by PIB Delhi

ایشیا کے سب سے بڑے ایرو شو کا 15 واں ایڈیشن - ایرو انڈیا 2025 –دس فروری سے 14 فروری 2025 تک کرناٹک کے بنگلورو میں واقع ایئر فورس اسٹیشن، یلاہنکا میں منعقد ہوگاجو دیسی بنانے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ویلیو چین میں غیر ملکی اور ہندوستانی فرموں کے درمیان شراکت داری قائم کرنے اور عالمی سطح پر نئی راہوں کی دریافت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

پروگرام کے پہلے تین دن (10،11 اور 12 فروری) کاروباری دن رہیں گے، جبکہ 13 اور 14 کو عام لوگوں کی شرکت کے طور پر مقرر کیا گیا ہے تاکہ لوگ بھی شو کا مشاہدہ کرسکیں۔ مذکورہ پروگرام میں ایرو اسپیس سیکٹر سے ملٹری پلیٹ فارمز تک کی ایک بڑی صف کی ایئر ڈسپلے اور جامد نمائشیں شامل ہیں۔

اس پروگرام کی افتتاحی تقریب  میں وزرائے دفاع کنکلیو، سی ای اوز کی گول میزکانفرنس، منتھن اسٹارٹ اپ پروگرام،بریتھ ٹیکنگ ایئر شوز، انڈیا پویلین پر مشتمل ایک بڑی نمائش اور ایرو اسپیس کمپنیوں کا تجارتی میلہ شامل ہے۔

دوست ممالک کے ساتھ اہمیت کی حامل شراکت داری کے لیے بات چیت کو آسان بنانے کی خاطربرج - بین الاقوامی دفاع اور عالمی مشغولیت کے ذریعے لچک پیدا کرنے کے موضوع پربھارت   وزرائے دفاع کے کنکلیو کی میزبانی کرے گا۔ اس میں متحرک جغرافیائی سیاسی حالات اور باہمی خوشحالی کے راستے کا احاطہ کیا گیا ہے، جس سے سلامتی اور ترقی کے مشترکہ وژن کے ساتھ ملکوں کے درمیان تعاون کے ذریعے پل کا کام کیا جاسکتا ہے۔

تقریب کے موقع پر وزیر دفاع، دفاع کے وزیر مملکت ،چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سکریٹری کی سطح پر کئی باہمی میٹنگوں کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ شراکت داری کو اگلی سطح تک لے جانے کے لیے نئی راہیں تلاش کرکے دوست ممالک کے ساتھ دفاع اور ایرو اسپیس تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

توقع کی جاتی ہے کہ سی ای اوز کی گول میزکانفرنس غیر ملکی اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز (او ای ایمز) کو ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کے لیے ایک سازگار پلیٹ فارم فراہم  ہوگا۔ عالمی سی ای اوز، ملک کے سرکاری سیکٹر تحت آنے والے  اداروں کے سی ایم ڈیز اور ہندوستان کی پرائیویٹ ڈیفنس اور ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ کمپنیاں اس تقریب میں شرکت کریں گی۔

انڈیا پویلین  میک اِن انڈیا پہل کے تحت ہندوستان کےتئیں اپنی وابستگی کو ظاہر کرے گا جس میں دیسی دفاعی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں اور مستقبل کے امکانات سمیت عالمی سطح کے لیے تیار جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش کی جائے گی۔ ایرو انڈیا 2025 میں ہندوستانی اسٹارٹ اپس کا فروغ ایک توجہ کا مرکز ہوگا اور ان کے ذریعہ تیار کردہ جدید ٹیکنالوجیز/مصنوعات کی ایک وسیع رینج کو خصوصی آئی ڈیکس ایک پویلین میں دکھایا جائے گا۔

اس کے علاوہ، متحرک ایروبیٹک ڈسپلے اور لائیو ٹیکنالوجی کے مظاہرے، جدید ایرو اسپیس پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجیز کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہوئے ایک عمیق تجربہ فراہم کریں گے۔ تقریب کے ایک حصے کے طور پر مختلف اہم موضوعات پر متعدد سیمینارز منعقد کئے جانے کا بھی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ایرو انڈیا نے بینگلور میں پہلے ہی 1996 سے 14 کامیاب ایڈیشنز کے ساتھ ایک پریمیئر ایرو اسپیس نمائش کے طور پر عالمی سطح پر اپنا ایک مقام بنایا ہے۔ پچھلے ایڈیشن نے قابل ذکر سنگ میل حاصل کیے کیونکہ اس نے سات لاکھ سے زیادہ زائرین، 98 ممالک کی معزز شخصیات اور 809 نمائش کنندگان بشمول کاروبار، سرمایہ کار، اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کو راغب کیا۔ اس میں 250 سے زیادہ شراکتیں دیکھنے میں آئیں جس میں 201 مفاہمت نامے، اہم اعلانات، مصنوعات کا آغاز اور 75,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی ٹیکنالوجی کی منتقلی کا مشاہدہ کیا جانا شامل ہے۔ 2025 ایڈیشن کا مقصد ان حصولیابیوں سے بھی آگے نکل کر دائرۂ کار کو وسعت دینا اور اسکوپ کو اور آگے بڑھانا ہے۔

***************

 

ش ح۔ش م۔ع د

 (U: 4899)


(Release ID: 2090622) Visitor Counter : 22