وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایئر کموڈور دیبکنندن ساہو نے ایئر آفیسر کمانڈنگ، بیس ریپیر ڈپو، تغلق آباد کا عہدہ سنبھال لیا

Posted On: 06 JAN 2025 1:51PM by PIB Delhi

ایئر کموڈور دیبکنندن ساہو نے 6 جنوری 2025 کو ایئر کموڈور رشی سیٹھ سے بیس ریپیر ڈپو، تغلق آباد کی کمان سنبھال لی ہے۔ انہوں نے ڈپو کے اہلکاروں کی طرف سے ایک شاندار رسمی پریڈ کے ساتھ چارج سنبھالا۔

ایئر کموڈور دیبکنندن ساہو کو 30 مئی 1994 کو ہندوستانی فضائیہ کی ایروناٹیکل انجینئرنگ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ اس شعبے میں ان کا تجربہ اور مہارت قابل تعریف ہے۔ وہ ایئر فورس ٹیکنیکل کالج (اے ایف ٹی سی) ، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (ڈی ایس ایس سی) اور کالج آف ایئر وارفیئر، سکندرآباد کے سابق طالب علم ہیں۔ وہ ہوا بازی اور گائیڈڈ ویپن میزائل سسٹم کے شعبے میں وسیع تکنیکی مہارت رکھتے ہیں ۔

ایئر آفیسر دیبکنندن ساہو اپنے شاندار کریئر کے دوران کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ ان میں ایئر فورس کے بڑے اڈوں کے چیف انجینئرنگ آفیسرز، آپریشنل کمانڈ ہیڈ کوارٹرز اور ایئر ہیڈ کوارٹرز میں عملے کی تقرری شامل ہیں۔ ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں، ایئر کموڈور دیبکنندن ساہو کو 26 جنوری 2023 کو صدر جمہوریہ ہند نے وششٹ سیوا میڈل سے نوازا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1CFES.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2SAJH.JPG

********

 

(ش ح۔م ح۔ش ت)

U:4898


(Release ID: 2090565) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil