عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
محکمہ عملہ اور تربیت (ڈی او پی ٹی) نے سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل (سی اے ٹی) میں عدالتی اور انتظامی ارکان کے عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کیں
Posted On:
06 JAN 2025 1:42PM by PIB Delhi
سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل (سی اے ٹی) میں عدالتی اراکین کی 5 اور انتظامی اراکین کی 4 اسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کرنے کے لیے اس محکمے کی جانب سے 5دسمبر2024 کو دو خالی آسامیوں کے سرکلر جاری کیے گئے ہیں جن میں درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2025 شام ساڑھے 5 بجے تک ہے۔
اہلیت کی شرائط اور تجویز کردہ درخواست فارم کی تفصیلات اس محکمہ کی ویب سائٹ (www.dopt.nic.in) اور سینٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل (www.cgat.gov.in) کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
امیدوار براہ کرم اپنی درخواستیں سپیڈ پوسٹ کے ذریعے یا بذات خودسی آر سیکشن، ڈی اوپی ٹی ،نزد گیٹ نمبر5، نارتھ بلاک پر، جوکہ مقررہ تاریخ اور وقت تک اس محکمہ تک پہنچ سکے، جمع کر سکتے ہیں۔ سروس میں موجود افسران کو اپنے کیڈر کنٹرولنگ اتھارٹی کے ذریعے درخواست دینا ہوگی، جبکہ ریٹائرڈ افسران اپنی درخواستیں براہ راست بھیج سکتے ہیں۔
************
ش ح۔ ع و۔ م ا
(U NO- 4896)
(Release ID: 2090533)
Visitor Counter : 20