وزارت دفاع
آئی این ایس تُشیل سینیگال کے ڈکار پہنچا
Posted On:
05 JAN 2025 1:46PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کے جدید ترین اسٹیلتھ جنگی جہاز آئی این ایس تُشیل نے جاری آپریشنل تعیناتی کے حصے کے طور پر 03 جنوری 25 کو سینیگال کے ڈکار بندرگاہ کا دورہ کیا۔
کیپٹن پیٹر ورگیز کی قیادت میں بحری جہاز، آئی این ایس تُشیل ، پورٹ کال کے دوران مختلف فوجی اور سماجی مصروفیات میں مشغول رہے گا۔ اس میں سینیگال کے سینئر فوجی اور حکومتی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت اور جدید ترین دیسی ہتھیاروں، سینسرز اور جہاز پر فٹ ہونے والے آلات کی نمائش شامل ہوگی۔ اس میں دونوں بحری افواج کے ماہرین کے درمیان باہمی طور پر سود مند طریقوں پر بات چیت اور مظاہروں کے ساتھ تربیت بھی شامل ہوں گے ۔ سینیگال کے شائقین کے لیے یوگا کے ایک پرجوش سیشن کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ہندوستانی ثقافت کی نمائش کے لیے جہاز میں سماجی میل جول کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ مکمل ہونے پر، یہ جہاز ایک گزر گاہ مشق (پاس ایکس) میں حصہ لے گا اور مغربی افریقی ساحل کے سمندروں میں سینیگال کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ گشت کرے گا۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان بحری تعاون جبکہ علاقائی سلامتی کو بڑھانا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے ۔
یہ دورہ اس اہمیت کی ایک اور مضبوط علامت ہے جو ہندوستان سینیگال کے ساتھ اپنے تعلقات کو دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ دونوں بحری افواج کو ایک دوسرے سے سیکھنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
4869
(Release ID: 2090332)
Visitor Counter : 23