اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر  کل پی ایل آئی  اسکیم 1.1 کا آغاز اور درخواست ونڈو کا افتتاح کریں گے


فولاد کی وزارت کی پی ایل آئی  نے 27,106 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری، 14,760 کی براہ راست ملازمت اور 7.90 ملین ٹن ’خصوصی اسٹیل‘ کی تخمینہ پیداوار کی ترغیب دے دی

Posted On: 05 JAN 2025 12:39PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے اسٹیل اور بھاری صنعتیں، جناب ایچ ڈی کمارا سوامی، 6 جنوری 2025 کو مولانا آزاد روڈ، نئی دہلی کے وگیان بھون کے ہال نمبر 1 میں منعقدہونے والی ایک تقریب کے دوران اسٹیل انڈسٹری کے لیےپی ایل آئی ’اسکیم 1.1‘ کا آغاز کریں گے اور درخواستیں طلب کریں گے۔

پروڈکشن-لنکڈ انسینٹیوز یعنی پیداوار سے منسلک مراعاتی اسکیم (پی ایل آئی)کے تصور کو 2020 کے عالمی لاک ڈاؤن کے دوران وضع کیا گیا تھا، جس میں گھریلو مال سازی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر یہ اسکیم تین شعبوں کے لیے شروع کی گئی تھی، لیکن بعد میں نومبر 2020 میں اسے اسٹیل کے شعبے تک بھی توسیع دی گئی۔

فولاد کی وزارت کی پی ایل آئی  اسکیم نے 27,106 کروڑ  روپے کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی، 14,760 افراد کو براہ راست روزگار اور اسکیم میں شناخت شدہ 7.90 ملین ٹن ’خصوصی اسٹیل‘کی پیداوار کا تخمینہ فراہم کیا ہے۔ نومبر 2024 تک، کمپنیوں نے پہلے ہی 18,300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور 8,660 سے زیادہ افراد کو روزگار دیا ہے۔

اسٹیل کی وزارت شریک کمپنیوں کے ساتھ باقاعدگی سے مشاورت کر رہی ہے اور ان کے تاثرات کی بنیاد پر یہ محسوس کیا گیا کہ اسکیم کو دوبارہ نوٹیفائی کرکے مزید شرکت کو راغب کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

***

ش ح۔ ش ا ر۔  ول

Uno- 4867

 


(Release ID: 2090320) Visitor Counter : 23