جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اومکاریشورفلوٹنگ سولر پارک بھارت کے صاف توانائی کے اہداف کے حجم اور عزائم کو اجاگر کرتا ہے: مرکزی وزیر پرہلاد جوشی


مرکزی وزیر جوشی نے مدھیہ پردیش کے اومکاریشورمیں بھارت کے سب سے بڑے فلوٹنگ سولر پروجیکٹ کا دورہ کیا

Posted On: 04 JAN 2025 6:04PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے نئی اور قابل تجدید توانائی جناب پرہلاد  جوشی نے مدھیہ پردیش کے کھانڈوا ضلع میں واقع اومکاریشورفلوٹنگ سولر پارک کا دورہ کیا۔ بھارت میں سب سے بڑا فلوٹنگ سولر پارک ہونے کے طور پر یہ 600 میگاواٹ کی صلاحیت والا منصوبہ بھارت کی قابل تجدید توانائی کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

مرکزی وزیر جناب پرہلاد  جوشی نے ایکس پر پوسٹ کیا، "مدھیہ پردیش کے کھانڈواضلع میں اومکاریشورفلوٹنگ سولر پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ یہ ایشیا کے سب سے بڑے فلوٹنگ سولر منصوبوں میں سے ایک ہے، جس کی متاثر کن صلاحیت 600 میگاواٹ ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ جناب موہن یادو کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کےپختہ عزم  سے بھارت کے قابل تجدید توانائی کے مستقبل کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ ہمارے ملک کے صاف توانائی کے اہداف کے حجم اور عزائم کو اجاگر کرتا ہے۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BDTI.jpg

اپنے دورے کے دوران، مرکزی وزیر جناب جوشی نے قابل تجدید ترقی کو فروغ دیتے ہوئے زمین کی کمی کے مسائل کو حل کرنے میں فلوٹنگ سولر ٹیکنالوجی جیسے اختراعی حل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس طریقہ کار کی افادیت کو اجاگر کیا، یہ بتاتے ہوئے کہ پانی کا ٹھنڈک اثر سولر پینلز کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، جس سے توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LLXE.jpg

فی الحال، اومکاریشورفلوٹنگسولر پارک نے کل 278 میگاواٹ کی صلاحیت کا آغاز کیا ہے۔ پارک کی کل تخمینی ترقیاتی لاگت 330 کروڑروپئےہے،جسمیں49.85 کروڑروپئے کیمرکزیمالیمعاونتفراہمکیگئیہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EHWC.jpg

مرکزی وزیر جوشی نے کہا کہ مدھیہ پردیش ملک کی توانائی کی سیکیورٹی کو پورا کرنے میں سب سے اہم ریاستوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ ریاست نے اپنی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جو پچھلے 12 سالوں میں 2012 میں 500 میگاواٹ سے کم ہونے سے بڑھ کر اب اپنی موجودہ صلاحیت تک پہنچ چکی ہے۔

اپنے ایکس پوسٹ میں مرکزی وزیر جوشی نے کہا، "تمام فریقوں، مدھیہ پردیش حکومت، اور سولر پاور پارک ڈویلپرز - ریوا الٹرا میگا سولر لمیٹڈ، این ایچ ڈی سی لمیٹڈ، اے ایم پی انرجی گرین پرائیوٹ لمیٹڈ، اور ایس جے وی این لمیٹڈ - کو 278 میگاواٹ سولر پارک اور سولر پروجیکٹس کی کامیاب آغاز پر مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ پروجیکٹ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم @narendramodiکے ذریعہ افتتاح کیا گیا تھا اور یہ بھارت کے پائیداری کے اہداف کے لیے پختہ عزم کی علامت ہے۔

جیسے جیسے یہ پروجیکٹ مکمل صلاحیت کی طرف بڑھ رہا ہے، پورے 600 میگاواٹ کی صلاحیت مکمل طور پر فعال ہو جائے گی۔ یہ آئندہ 25 سالوں میں 4600 ملین یونٹ صاف توانائی پیدا کرے گا۔ یہ ہمارے مستقبل کے لیے پائیدار اور قابل تجدید توانائی کی طرف سفر میں ایک شاندار کامیابی ہے۔"

************

ش ح ۔ ش ت۔  م  ص

 (U:4860)


(Release ID: 2090245) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Kannada