سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے سی آر سی مدورئی کی خدمات کا افتتاح کیا اور اس کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا
وزیرموصوف نے پردھان منتری دیویاشا کیندر (پی ایم ڈی کے) اسکیم کے تحت 120 مستفیدین کو امداد اور معاون آلات تقسیم کیے
Posted On:
04 JAN 2025 7:01PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات (ایس جے اینڈ ای)، ڈاکٹر وریندرا کمار نے آج مدورئی میں کمپوزٹ ریجنل سینٹر(سی آر سی)کی خدمات کے افتتاح اور سی آر سی مدورئی کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے سینئر افسران، مقامی انتظامیہ کے نمائندے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ملٹی پل ڈسیبلٹیز (این آئی ای پی ایم ڈی)چنئی، سی آر سی-مدورئی، ریاستی حکومت کے افسران، بحالی کے ماہرین، این جی اوز، معذور افراد(پی ڈبلیو ڈی ایس ) اور ان کے والدین موجود تھے۔
وزیرموصوف کے خطاب کے لیے پریس ریلیز کا لنک:
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2090183)
یہ مرکز وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات، حکومتِ ہند کی جانب سے دسمبر 2023 میں معذور افراد کی مہارت کے فروغ، بحالی اور بااختیار بنانے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ یہ مرکز تمل ناڈو حکومت کی جانب سے مدورئی کے ولاپورم میں تمل ناڈو ہاؤسنگ بورڈ کی عارضی عمارت میں قائم کیا گیا تھا۔ تمل ناڈو حکومت نے مدورئی کے وائی۔ پڈوپٹّی میں سی آر سی عمارت کی تعمیر کے لیے 5.05 ایکڑ زمین مختص کی۔
نئی سی آر سی مدورئی عمارت کی تعمیر کا تخمینہ 36.41 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جس میں مختلف بلاکس شامل ہیں، جیسے کہ سروس اور پروگرام بلاک، انتظامی عمارت، ایچ آر ڈی پروگرامز کے لیے کلاس رومز، کراس ڈس ایبلٹیز ارلی انٹروینشن سینٹر(سی ڈی ای آئی سی)یونٹوغیرہ ۔ یہ عمارت ایک عالمی معیار کی ڈیزائن کے ساتھ معذور افرادکے لیے بغیر رکاوٹ رسائی فراہم کرے گی۔ یہ سہولت تمل ناڈو کے جنوبی علاقے کی خدمت کرے گی۔
یہ اہم اقدام حکومت کی معذور افراد کو مہارت کے فروغ اور بحالی کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، جو سب کے لیے شمولیت اور رسائی کو یقینی بناتا ہے۔ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، مرکزی وزیر نے پردھان منتری دیویانگ جن یوجنا(پی ایم ڈی کے)اسکیم کے تحت 120 مستحقین کو 22,63,000 روپے مالیت کے 186 امدادی اور معاون آلات تقسیم کیے۔
اپنے دورے کے دوران، ڈاکٹر وریندرا کمار نے مدورئی میں نشا مکتی کیندر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے علاج اور مشاورت حاصل کرنے والے نوجوانوں سے بات چیت کی۔
************
ش ح ۔ ش ت۔ م ص
(U:4859)
(Release ID: 2090238)
Visitor Counter : 20