اقلیتی امور کی وزارتت
مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر وزیر اعظم کی طرف سے مقدس چادر پیش کی
درگاہ پر آنے والے زائرین کے تجربے اور سہولت کو بہتر بنانے کے لیےاہم اقدامات کا آغاز
Posted On:
04 JAN 2025 6:12PM by PIB Delhi
اقلیتی اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو نے آج اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے مقدس چادر چڑھائی۔ سالانہ عرس، جو ہم آہنگی، روحانیت اور عقیدت کیعلامت ہے،عظیم صوفی بزرگ کییاد میں منایا جاتا ہے۔
اس مقدس تحفے کے ساتھ، وزیرموصوف نے درگاہ جانے والے زائرین کے تجربے اور سہولت کوبہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کی نقاب کشائی کی۔ ان اقدامات میں عرس کے لیے آپریشنمینوئل کا اجرا، درگاہ کے سرکاریویب پورٹل کا اجرا، اور "غریب نواز" ایپ کا تعارف شامل ہے۔
عرس کے لیے آپریشنمینوئل ایک جامع گائیڈ ہے جو پروگرام کے مؤثر انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں ہجوم کے انتظام، سلامتی، حفظان صحت اور پائیداری کے لیے تفصیلی پروٹوکول ہیں۔
درگاہ ویب پورٹل اور "غریب نواز" ایپ کا مقصد زائرین کی خدمات کو جدید بنانا، درگاہ کے بارے میں آن لائن معلومات، تقریبات کے نظام الاوقات، رہائش کی سہولیات اور دیگر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ یہ پلیٹ فارمحکومت ہند کے ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کے مطابق شفافیت اور رسائی کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب رجیجو نے کہا ، "خواجہ معین الدین چشتی کا عرس ایک منفرد موقع ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، عقیدے اور ثقافت کی سرحدوں کو عبور کرتا ہے۔ ان نئے اقدامات کے ذریعہ ، ہم عقیدت مندوں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ اور بھرپور تجربے کو یقینی بناتے ہوئے تقریب کے تقدس کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔"
درگاہ کمیٹی، درگاہ خواجہ صاحب کی طرف سے منعقد کی گئی تقریب میں حکومت ہند کے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب بھاگیرتھ چودھری،اقلیتی امورکےسکریٹری،ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، سجادہ نشین کے نمائندے اور دیگر معززین کے ساتھانجمن کے دونوں خادموں نے بھی شرکت کی۔
یہ اقدامات زائرین کی بہتر طریقے سے خدمت کے لیے تکنیکی ترقی کو اپناتے ہوئے خواجہ غریب نواز کی وزاثت کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
4857
(Release ID: 2090229)
Visitor Counter : 20