وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

18ویں بریگزایم این ایس ورک اسٹڈی کانفرنس نئی دہلی میں منعقد ہوئی

Posted On: 04 JAN 2025 3:55PM by PIB Delhi

18ویں بریگزایم این ایس ورک اسٹڈی کانفرنس ایڈجوٹینٹ جنرل اور ڈی جی ایم ایس (فوج) کے زیراہتمام 3تا4 جنوری 2025 کو آرمی ہسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل)، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا موضوع تھا "صلاحیت ساز اور اہلیت کا فروغ"۔ کانفرنس کی صدارت میجر جنرل اگنیٹیئس ڈیلوس فلورا، ایڈیشنل ڈی جی ایم این ایس نے کی۔ ایم این ایس افسران کی انتظامیہ کے متعلق متعلقہ مسائل اور چیلنجوں  پر غور کیا گیا۔

 سال 26-2025 میں ملٹری نرسنگ سروس کے آنے والے صد سالہ جشن کے موقع پر، ڈی جی ایم ایس (فوج) اور سینئر کرنل لیفٹیننٹ جنرل سادھنا ایس نائر نے لوگو اور سلوگن جاری کیا۔ صد سالہ تقریب کا نعرہ 'ماضی کو عزت دینا، حال کودرست کرنا اور مستقبل کو متاثر کرنا' ہے ۔

نرسنگ کے متعلقہ مسائل پر بات چیت کرنے کے لیےیہ کانفرنس 2006 کے بعد سے ہر سال منعقد کی جاتی ہے، جو مریضوں کی معیاری دیکھ بھال پر براہ راست یا بالواسطہ اثر ڈالتے ہیں۔ عالمگیریت اور سائنسی اور تکنیکی ترقی کی بڑھتی ہوئی  اہمیت کے ساتھ، ایم این ایس کو صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات، تربیت اور نرسنگ انتظامیہ سے متعلق زبردست چیلنجز کا سامنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1(2)4ZD6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic2(1)DEKD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic3WBQ9.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ن م(

4853


(Release ID: 2090181) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Marathi