کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستانی اسٹارٹ اپس کی ترقی اور عالمی توسیع کو تیز کرنے کے لیے اسٹرائیڈ وینچرز کے ساتھ ڈی پی آئی آئی ٹی کی شراکت داری
Posted On:
04 JAN 2025 1:25PM by PIB Delhi
وزارت صنعت وتجارت کے صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے ہندوستانی اسٹارٹ اپس کی ترقی کو متحرک کرنے اور ان کے عالمی نقش کو وسیع کرنے کے لیے، ایک سرکردہ وینچر، ، اسٹرائیڈ وینچرز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
یہ تعاون اسٹارٹ اپس کے لیے تزویراتی رہنمائی اور مارکیٹ تک رسائی کے ساتھ مالی تعاون کو مربوط کرکے بے پناہ مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
اس تعاون کے میکرو اکنامک اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے، اسٹارٹ اپ انڈیا کےجوائنٹ سکریٹری جناب سنجیو نے کہا کہ یہ کوششیں یقینی طور پر ہندوستان کے وسیع تر اقتصادی ایجنڈا کو تقویت دیں گی تاکہ جدت اور صنعت کاری کو مجموعی اقتصادی ترقی حاصل کرنے کے لیے ایک قدم کے طور پر آگے بڑھایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوشش حکومت ہند کی میک ان انڈیا اور میک فار دی ورلڈ کی حکمت عملیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جس میں مینوفیکچرنگ، صارفین ، بی ٹو بی اور کلین ٹیک جیسے شعبوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس شراکت داری کے بعد، اسٹرائیڈ وینچرز مخصوس پروگراموں کو تیار کرے گا اور بھارت گرینڈ چیلنج جیسے کاموں میں تعاون کرے گا تاکہ انٹرپرینیورشپ، اختراعات اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔
دریں اثنا، اس جانب اپنی کمپنی کے نقطہ نظر کا خاکہ سامنے لاتے ہوئے، اسٹرائیڈ وینچرز کے بانی اور منیجنگ پارٹنر، اشپریت سنگھ گاندھی نے کہا، "ڈی پی آئی آئی ٹی کے ساتھ تعاون نے 'میک ان انڈیا' کے لیے کاروباریوں کو بااختیار بنانے اور مؤثر طور پر عالمی سطح کےحامل حل کی تخلیق کرنے کے ہمارے مشن میں نئی رفتار کا اضافہ کیا ہے۔ یہ شراکت داری، اسٹارٹ اپس کی پروان چڑھانے کے لیے ہمارے اربوں ڈالر کے عزم کے ساتھ، ہندوستان کے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے ہمارے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ساتھ مل کر بے پناہ صلاحیتوں کوفروغ دینااور عالمی سطح پر تبدیلی کے اثرات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
خاص طور پر، اسٹرائیڈ وینچرز اعلی ترقی کی صلاحیت کے حامل اسٹارٹ اپس کی شناخت پر توجہ مرکوز کرے گا، ہندوستانی اسٹارٹ اپس کومالی امداد، مارکیٹ تک رسائی، اور پالیسی سپورٹ فراہم کرے گا جس کا مقصد عالمی سطح پر توسیع کرنا ہے اور ہندوستان میں داخل ہونے والے عالمی اسٹارٹ اپس ٹائر-2 اور ٹائر-3 شہروں کےا سٹارٹ اپس کوہدف شدہ رہنمائی ، مینٹرشپ، اور عالمی مینٹور نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہو گی تاکہ ان کے اسکیلنگ کے سفر میں مدد ملے۔ مزید برآں، یہ پہل ، وینچر قرض کے سمیت مختلف فنڈ ریزنگ آلات کے بارے میں بیداری پیدا کرے گی ، تاکہ اسٹارٹ اپس کو ان کی ترقی کی خواہشات کو پورا کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ن م(
4846
(Release ID: 2090127)