وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ائیر وائس مارشل منمیت سنگھ نے ہندوستانی فضائیہ کے سینئر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن،صدر دفتر، مغربی ائیر کمانڈ  کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 03 JAN 2025 5:31PM by PIB Delhi

یکم جنوری 2025 کو، ایئر وائس مارشل منمیت سنگھ نے ہندوستانی فضائیہ کے صدر دفتر ، مغربی ایئر کمانڈ، نئی دہلی میں سینئر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن کا عہدہ سنبھالا۔

ایئر وائس مارشل منمیت سنگھ کو 13 جون 1992 کو انڈین ایئر فورس کی ایڈمنسٹریشن برانچ میں کمیشن کیا گیا تھا اور وہ ممتاز نیشنل ڈیفنس کالج، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج(ڈی ایس ایس سی)، ویلنگٹن کے سابق طالب علم ہیں اور انہوں نے دفاعی علوم میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔جبکہ این آئی ایف ایم، فرید آباد سے فنانشل مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کیا ہے۔ اپنے شاندار سروس کیرئیر کے دوران انہوں نے مختلف آپریشنل یونٹس، کمانڈ ہیڈ کوارٹرز اور ایئر ہیڈ کوارٹرز میں اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔

***************

 (ش ح۔ش ت۔م الف)

U:4827

 


(Release ID: 2089943) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Urdu , Hindi , Tamil