صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے بنگلورو میں ‘این آئی ایم ایچ اے این ایس’ کی گولڈن جوبلی تقریبات کی یادگار تقریب میں شرکت کی

Posted On: 03 JAN 2025 2:09PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند ، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (3 جنوری 2025) بنگلور میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیوروسائنسز (این آئی ایم ایچ این ایس) کی گولڈن جوبلی کی تقریبات میں شرکت کی۔

01.jfif

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ جدید تحقیق اور کڑے تعلیمی پروگرام کے ساتھ بہترین مریضوں کی دیکھ بھال نے این آئی ایم ایچ این ایس کو ذہنی صحت اور نیوروسائنسز کے شعبے میں بے نظیر رہنما بنا دیا ہے۔ بیلری ماڈل برائے کمیونٹی بیسڈ مینٹل ہیلتھ کیئر نے تاریخ رقم کی ہے۔ اب ٹیلی مناس پلیٹ فارم ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ضرورت مندوں تک پہنچ رہا ہے۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ملک بھر میں 53 ٹیلی مناس سیلوں نے پچھلے دو برسوں میں تقریباً 17 لاکھ افراد کی ان کی پسندیدہ زبان میں خدمت کی ہے۔

02.jfif

صدر نے کہا کہ ماضی میں ذہنی صحت کے مسائل اور خدشات پر بعض معاشروں میں اتنی توجہ نہیں دی گئی تھی۔ تاہم حالیہ برسوں میں ذہنی صحت کے بارے میں آگاہی میں اضافہ ہوا ہے۔ ذہنی بیماریوں سے متعلق غیر سائنسی عقائد اور داغ دھبے ماضی کی بات بن چکے ہیں، جس کی بدولت مختلف بیماریوں سے پریشان افراد کے لیے مدد حاصل کرنا آسان ہوگیا ہے۔ یہ ایک خوش آئند ترقی ہے خاص طور پر اس وقت میں، کیونکہ دنیا بھر میں مختلف ذہنی صحت کے مسائل وبائی صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔

03.jfif

صدر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آگاہی نے مریضوں کو اپنے مسائل کا اظہار کرنے اور کھل کر بات کرنے میں مدد دی ہے۔ وہ خوش ہیں کہ این آئی ایم ایچ این ایس نے ٹیلی مناس جیسی متعدد پہل قدمیاں شروع کی ہیں تاکہ کسی بھی وقت، کہیں بھی مشاورت فراہم کی جا سکے اور سیمواڈ پلیٹ فارم کے ذریعے بچوں اور نوعمروں کے ذہنی صحت کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔

04.jfif

صدر نے کہا کہ ہمارے قدیم حکیموں اور متفکرین کی حکمت اور زندگی کے اسباق ہماری مدد کرسکتے ہیں تاکہ ہم ایک روحانی فریم ورک تیار کرسکیں جس کے تحت ہم زندگی کی اونچ نیچ کو سمجھ سکیں جو دماغ کے توازن کو متاثر کرتی ہیں۔ ہماری کتابوں میں کہا گیا ہے کہ دماغ وہ اصل ہے جس کے ذریعے ہم دنیا کا ہر شے محسوس کرتے ہیں۔ صدر نے این آئی ایم ایچ این ایس کی تعریف کی کہ انہوں نے کامیابی کے ساتھ جدید صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں روایتی طریقوں جیسے یوگا کو شامل کیا ہے تاکہ ذہنی اور جسمانی تکلیف کو دور کیا جا سکے۔

05.jfif

صدر نے کہا کہ ایک صحت مند دماغ ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ہمدردی اور مہربانی کے ساتھ ساتھ علم اور حکمت ڈاکٹروں اور دیگر ذہنی صحت کے ماہرین کو ہر وقت اور ہر حالت میں اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال فراہم کرنے میں رہنمائی فراہم کریں گے۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے ذیل میں دیے گیے  لنک پر  کلک کریں۔

Click here to see the President's speech.

*****

ش ح۔ اس ک۔ ن ع  

U-4811


(Release ID: 2089877) Visitor Counter : 23