شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی معیشت کو بااختیار بنانا


 اے ایس یو ایس ای   2023-24 کے اہم ماخذ

Posted On: 02 JAN 2025 3:19PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (MoSPI) نے اکتوبر 2023 سے ستمبر 2024 کے حوالہ کی مدت کا احاطہ کرتے ہوئے غیر کارپوریٹڈ سیکٹر انٹرپرائزز (ASUSE) 2023-24 کے سالانہ سروے کے نتائج جاری کیے ہیں۔ یہ جامع سروے اقتصادی اور کار روائی جاتی صلاحیت پر روشنی ڈالتا ہے۔ غیر مربوط غیر زرعی شعبے کی  اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے یہ سروے روزگار، مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) اور بھارت  کے مجموعی سماجی و اقتصادی منظر نامے میں حصہ داری کی عکاسے کرتا ہے۔

نمایاں شعبہ جاتی نمو

  • غیر کارپوریٹ سیکٹر نے تیز  نمو کا مظاہرہ کیا ہے  جہاں تنصیبات کی مجموعی تعداد سال 23-2022  کے 6.50  کروڑ سے بڑھ کر سال 24-2023  میں 7.34  کروڑ ہو گئی ہے جو کہ  12.84  فیصد کی قابل لحاظ بڑھوتری ہے ۔
  • ’’دیگر خدمات‘‘ کے شعبے میں اداروں کی تعداد میں 23.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مینوفیکچرنگ شعبہ میں  13 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
  • اسی مدت کے دوران، مجموعی ویلیو ایڈڈ (GVA) جو کہ معاشی کارکردگی کا ایک اہم اشاریہ ہے میں  16.52 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے 'دیگر خدمات' کے شعبے میں 26.17 فیصد اضافہ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SQAN.jpg

لیبر مارکیٹ کی توسیع

  • اس شعبے میں روزگار میں نمایاں اضافہ ہوا، 24-2023میں 12 کروڑ سے زیادہ کارکن ملازمت پر تھے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں ایک کروڑ سے زیادہ  کا اضافہ ہے۔
  • ’’دیگر خدمات‘‘ کے شعبے نے روزگار میں 17.86 فیصد اضافے کے ساتھ قیادت  کی، اس کے بعد مینوفیکچرنگ شعبہ میں 10.03 فیصد اضافہ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MZIR.jpg

 

  • اس شعبے نے صنفی شمولیت میں بھی سنگ میل عبور کیا، اور  خواتین کی ملکیت والے  اداروں کی تعداد سال  23-2022 کے 22.9 فیصد سے بڑھ کر  24      -2023 میں 26.2 فیصد ہو گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005KAMR.jpg

  • کرائے پر کام کرنے والے مزدور کی اوسط اجرت میں 13 فیصد اضافہ ہوا، جس سے اجرت کی سطح میں بہتری اور معاشی طلب کو تقویت ملتی ہے۔ مینوفیکچرنگ شعبہ نے سب سے زیادہ اجرت میں اضافے کی اطلاع دی، جو کہ 16 فیصد سے زیادہ ہے۔

لیبر پیداور

فی کارکن مجموعی ویلیو ایڈڈ (GVA) جو کہ اس شعبے کی محنت کی پیداواری صلاحیت کا پیمانہ 23-2022 میں 1,41,769 ، بڑھ کر 24-2023  میں1,49,742   روپے تک پہنچ گیا ہے جو کہ  موجودہ قیمتوں میں 5.62  فیصد  کا اضافہ ہے۔

  • اسی مدت کے دوران موجودہ قیمتوں میں ، پیداوار کی مجموعی قدر (GVO) فی اسٹیبلشمنٹ بھی  4,63,389  روپے سے بڑھ  کر4,91,862   روپے ہو  گئی ہے۔

ڈیجیٹل کو  اپنانا

ڈیجیٹل اپنانے میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، اداروں میں انٹرنیٹ کا استعمال 23-2022 میں 21.1 فیصد سے بڑھ کر 24-2023 میں 26.7 فیصد ہو گیا۔ یہ رجحان کاروباری کارروائیوں کے لیے ڈیجیٹل ٹولز پر بڑھتے ہوئے انحصار کو نمایاں کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006LZ9O.jpg

شعبوں میں قابل ذکر نمو، بہتر ڈیجیٹل رسائی اور اجرت کی سطحوں کے ساتھ، بھارت  کی اقتصادی بحالی اور مسلسل ترقی کی رفتار میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر غیر مربوط شعبے کی بحالی کی نشاندہی کرتی ہے۔ ASUSE 2023-24 کے نتائج ہندوستان کے غیر مربوط شعبے کی نمایاں پیشرفت کی نشاندہی کرتے ہیں، جواداروں، روزگار اور پیداواری صلاحیتوں میں بحالی ظاہر کرتے ہیں ۔

حوالہ جات

https://www.mospi.gov.in/

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2087581#:~:text=The%20total%20number%20of%20establishments,84%25%20growth۔

پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

..................................................... ...................................................

) ش ح      - ض ر - س ع س  )

U.No. 4784


(Release ID: 2089625) Visitor Counter : 24