بھارت کے لوک پال
azadi ka amrit mahotsav

سولہ  جنوری 2025 کو یوم لوک پال کی تقریب منعقد ہوگی

Posted On: 01 JAN 2025 2:07PM by PIB Delhi

لوک پال  آف انڈیانے 14.03.2024 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں فیصلہ کیاکہ لوک پال آف انڈیا نامی ادارہ  کے قیام کی مناسبت سے 16.01.2014 کو سیکشن 1 (4) کے تحت جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق ہر سال 'لوک پال ڈے' منایا جائے گا ۔

مذکورہ بالا کے پیش نظر ، لوک پال ڈے کی اس طرح کی پہلی یادگاری تقریب 16 جنوری 2025 کو طے کی گئی ہے ، جس میں عزت مآب چیف جسٹس آف انڈیا جناب جسٹس سنجیو کھنہ بطور مہمان خصوصی  شریک ہونگے،  تقریب کا انعقادزوراور آڈیٹوریم ، مانیکشا سینٹر ، دہلی کینٹ ، نئی دہلی-110010 میں کیا جائے گا ۔

جناب جسٹس اے ایم خان ولکر نے 10.03.2024 کو ہندوستان کے لوک پال کے دوسرے صدر کے طور پر حلف لیا ۔ فی الحال ، یہ ادارہ مارچ 2024 سے چیئرپرسن اور چھ اراکین پر مشتمل ہے ۔

یہ پروگرام شام 6 بجے عزت مآب چیف جسٹس آف انڈیا اور دیگر معززین بشمول سپریم کورٹ آف انڈیا کے ججوں ، ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اور ججز، ایگزیکٹو چیئر پرسنز اور لیگل سروسز اتھارٹی کے ممبر سکریٹری ، لوک آیکت  اور ریاستوں کے نائب لوک آ یکت، حکومت ہند کے سکریٹریوں ، تفتیشی ایجنسیز کے سربراہوں ، سی ای اوز ، لاء آفیسرز اور پی ایس یوز/پبلک بینکوں کے سی وی اوز کی آمد کے ساتھ شروع ہوگا ۔

تقریب کے دوران عزت مآب اٹارنی جنرل آف انڈیا جناب آر وینکٹ رامانی ، عزت مآب جناب جسٹس این سنتوش ہیگڑے ، سپریم کورٹ آف انڈیا کے سابق جج اور پدم بھوشن جناب انا ہزارے کو اعزاز سے نوازا جائے گا ۔ عزت مآب چیف جسٹس آف انڈیا اجتماع سے خطاب کریں گے ، جس میں محتسب کے کردار و افعال اور آگے کا راستہ شامل ہے ۔

********

ش ح۔ش آ۔ج

 (U: 4742)


(Release ID: 2089253) Visitor Counter : 26