لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا اسپیکر نے نئے سال - 2025 کی ما قبل شام ہم وطنوں کو مبارکباد دی
لوک سبھا اسپیکر نے لوگوں سے ہندوستان کے آئین کو پڑھنے، اس کے اصولوں اور اقدار کو سمجھنے کی اپیل کی
آئیے ہم سب مل کر ‘وکست بھارت’ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے اپنے آپ کو دوبارہ وقف کریں: لوک سبھا اسپیکر
Posted On:
31 DEC 2024 9:34PM by PIB Delhi
لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے نئے سال - 2025 کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں، جناب برلا نے کہا؛
‘‘میرے پیارے ہم وطنو،
میں نئے سال 2025 کے لئے آپ سب کو دل کی گہرائی سے مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ نیا سال آپ کی زندگیوں میں خوشی، امن اور خوشحالی لائے۔
جیسا کہ ہم آئین کو اپنائے جانے کے 75 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں ‘‘سموِدھان اتسو’’ منا رہے ہیں، میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آ پ ہندوستان کے آئین کو پڑھیں، اس کے اصول و اقدار کو سمجھیں اور انہیں اپنی زندگی میں عملی طور پر شامل کریں ۔
آئیے ہم سب اپنے فرائض کو پورا کرنے اور نئے جوش اور جذبے کے ساتھ اپنے ملک کے لئے کام کرنے کا عہد کریں۔ آئیے ہم ‘وکست بھارت’ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے دوبارہ پختہ عزم کریں۔ ہم اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ایک نئے اعتماد اور عزم مصمم کے ساتھ آگے بڑھیں۔
ایک بار پھر، میں آپ سب کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ع
(Release ID: 2089177)
Visitor Counter : 51