جل شکتی وزارت
گنگا کو بحال کرنا:این ایم سی جی کی 59 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں سیوریج کے اہم پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی
چندولی اور مانک پور کے لیے 272 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی
بہار کے بکسر میں دریا کے تحفظ کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، 257 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک بڑےپروجیکٹ کو منظوری دی گئی
سیوریج پروجیکٹس اجتماعی طور پر آلودگی سے پاک گنگا کے حصول اور خطے میں ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتے ہیں
Posted On:
31 DEC 2024 8:36PM by PIB Delhi
صاف ستھری گنگا کے لئے قومی مشن (این ایم سی جی) کی 59ویں ایگزیکٹو کمیٹی(ای سی) میٹنگ، جس کی صدارت این ایم سی سی کے، ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو کمار متل نے کی، دریائے گنگا کے تحفظ اور بحالی کے لیے وقف کئی اہم پروجیکٹوں کو منظوری دی۔ ان اقدامات کا مقصد صفائی، پائیدار ترقی اور دریا کی ماحولیاتی اور ثقافتی اہمیت کے تحفظ کو فروغ دینا ہے۔
این ایم سی جی کی ایگزیکٹو کمیٹی (ای سی) نے اتر پردیش میں دریائے گنگا کی بحالی اور صفائی کی کوششوں کو مزید تقویت دینے کے لیے کلیدی اقدامات کیے ہیں۔ چندولی اور مانک پور کے لیے 272 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔ چندولی میں پروجیکٹ، جس کی تخمینہ لاگت 263 کروڑ روپے ہے، ہائبرڈ سالانہ ماڈل پر مبنی ہے اور اس میں ایم ایل ڈی 45 صلاحیت کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور دیگر معاون ڈھانچے کی تعمیر شامل ہے۔ اس اقدام کو دریاؤں کےبندوبست نظام کو تقویت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں اگلے 15 سالوں کے لیے او اینڈ ایم کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مزید برآں، پرتاپ گڑھ ضلع کے مانک پور میں 9 کروڑ روپے کی لاگت سے فیکل سلج مینجمنٹ پروجیکٹ کو منظوری دی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ میں کےایل ڈی 15 صلاحیت کے فیکل سلج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور 35کلو واٹ کے شمسی بجلی کے پلانٹ کی تیاری شامل ہے، جس سے فضلے کے بندوبست کے ماحول دوست اقدامات اور اگلے پانچ بر سوں کے لیے موثر کارروائیاں یقینی ہوتی ہے۔
بہار کےبکسر میں دریا کے تحفظ کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، 257 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک جرات مندانہ پروجیکٹ کو منظوری دی گئی ہے۔ ڈی بی او ٹی ماڈل کی بنیاد پر، یہ پروجیکٹ اگلے 15 سالوں کے لیے ایک مضبوط آپریشن اور دیکھ بھال کے نظام کو یقینی بنا کر تعمیر سے آگے بڑھ جاتا ہے۔ اس اقدام کے تحت، 50 ایم ایل ڈی کی صلاحیت کے ساتھ ایک جدید ترین سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) اور معاون ڈھانچے تعمیر کیے جائیں گے۔ اس پروجیکٹ کا ایک اہم پہلو فطرت پر مبنی طریقہ کا استعمال کرتے ہوئے اضافی 1 ایم ایل ڈی صلاحیت کے ایس ٹی پی کی تعمیر ہے۔ مزید برآں، اس منصوبے میں تین انٹرسیپشن پمپنگ اسٹیشنوں کی تعمیر اور 8.68 کلومیٹر طویل سیوریج نیٹ ورک کی تیاری شامل ہے، جو بکسر میں جدید اور پائیدار بنیادی ڈھانچہ بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
مغربی بنگال میں ندیوں کی بحالی اور صفائی کے انتظام کو تیز کرنے کے مقصد سے، اترپارہ-کوٹرنگ میونسپلٹی کے لیے کئی اقدامات کو منظوری دی گئی ہے۔ ان کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، اترپارہ-کوٹرنگ میونسپلٹی میں 8 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک مربوط سیپٹیج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ میں ڈی بی او ٹی ماڈل پر مبنی 22 کے ایل ڈی صلاحیت کے فیکل سلج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر شامل ہے۔ مزید برآں، اس منصوبے میں اگلے پانچ برسوں کے دوران آپریشن اور دیکھ بھال کے انتظامات شامل ہیں، جو اس کی طویل مدتی اثر اور پائیداری کو یقینی بناتے ہیں۔
سیوریج پروجیکٹس اجتماعی طور پر آلودگی سے پاک گنگا کے حصول اور خطے میں ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس میٹنگ کے دوران منظور کیے گئے پروجیکٹوں سے صاف ستھرے اور صحت مند دریائے گنگا کے حصول کے لیے این ایم سی جی کے انتھک عزم کو تقویت ملتی ہے اور دوسری طرف ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے وسیع اہداف کی تکمیل ہوتی ہے ۔ ان اقدامات کے ذریعے، یہ مشن کئی ریاستوں میں دریا کی موثر بحالی اور صفائی ستھرائی کے بہتر بندوبست کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھنا جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس میٹنگ میں جل شکتی کی وزارت کےآر ڈی اور جی آر کے ڈی او ڈبلیو آر میں جوائنٹ سکریٹری اور مالیاتی مشیر محترمہ ریچا مشرا این ایم سی جی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پروجیکٹس) جناب برجیندر سوروپ، ، این ایم سی جی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب نلین سریواستو، ای ڈی( تکنیکل) انوپ کمار سریواستو، ای ڈی ( انتظامیہ) جناب ایس پی وششت، ای ڈی (فنانس) جناب بھاسکر داس گپتا،؛ مغربی بنگال ایس پی ایم جی کی پروگرام ڈائریکٹر محترمہ نندنی گھوش، بی یو آئی ڈی سی او کے مینجبگ ڈائریکٹر جناب یوگیش کمار ساگراور اترپردیش ایس ایم سی جی کے ایڈیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر جناب پربھاس کمار موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ک ح۔رض
U-4736
(Release ID: 2089173)
Visitor Counter : 16