وزارت دفاع
وزارت دفاع نے روایتی آبدوزوں کی تقویت کے واسطے ڈی آر ڈ ی او-اےآئی پی سسٹم کے لیے ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلزن پلگ کی تعمیر اور انضمام کے لیے ایم ڈی ایل کے ساتھ 1,990 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کیا
کلواری کلاس کی آبدوزوں کی فائر پاور صلاحیت میں اضافے کے لیے الیکٹرانک ہیوی ویٹ تارپیڈو کے انضمام کے لیے نیول گروپ، فرانس کے ساتھ 877 کروڑ روپے کا معاہدہ
Posted On:
30 DEC 2024 4:50PM by PIB Delhi
وزارت دفاع نے تقریباً 2,867 کروڑ روپے کے دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں،جوڈی آر ڈی او-اے آئی پی سسٹم کے لیے ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلزن (اے آئی پی) پلگ کی تعمیر اور ہندوستانی آبدوزوں میں اس کے انضمام، اور کلواری کلاس کی آبدوزوں پر الیکٹرانک ہیوی ویٹ تارپیڈو (ای ایچ ڈبلیو ٹی) کے انضمام سے متعلق ہیں۔ دونوں معاہدوں پر 30 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
اے آئی پی پلگ کی تعمیر اور اس کے انضمام کاسمجھوتہ تقریباً 1,990 کروڑ روپے کی مالیت سے مزاگون ڈوک شپ بلڈر لمیٹڈ،ممبئی کے ساتھ کیا گیا ہے، جبکہ ڈی آر ڈی او کے ذریعے تیارکئے جانے والے ای ایچ ڈبلیو ٹی کے انضمام کا معاہدہ، تقریباً 877 کروڑ روپے کی لاگت سے نول گروپ، فرانس کے ساتھ کیاگیا ہے۔
اے آئی پی ٹیکنالوجی ڈی آر ڈی او کی طرف سے مقامی طور پر تیار کی جا رہی ہے۔ اے آئی پی -پلگ کی تعمیر اور اس کے انضمام سے متعلق پروجیکٹ سے روایتی آبدوزوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اورنمایاں طورپر‘آتم نر بھر بھارت’ پہل میں معاون ثابت ہوگا۔ اس سے تقریباً تین لاکھ افرادی ایام کا روزگار پیدا ہوگا۔ ای ایچ ڈبلیو ٹی کا انضمام ہندوستانی بحریہ، ڈی آر ڈی او اور نیول گروپ، فرانس کی مشترکہ کام ہوگا۔ اس سے ہندوستانی بحریہ کی کلواری کلاس آبدوزوں کی فائر پاور کی صلاحیتوں میں کافی حد تک اضافہ ہوگا۔
********
( ش ح ۔م ش ع۔ م ا )
UNO: 4688
(Release ID: 2088908)
Visitor Counter : 38