وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

تعارف نامہ : ہندوستانی بحریہ آر کے بیچ، وشاکھاپٹنم  میں  آپریشنل  مظاہرہ کرے گی

Posted On: 28 DEC 2024 11:30AM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ 04 جنوری 25 کو وشاکھاپٹنم کے دلکش آر کے بیچ پر ایک شاندار آپریشنل مظاہرے کے ساتھ آندھرا پردیش کے شہریوں کو حیرت زدہ  کرنے کے لیے تیار ہے۔ آندھرا پردیش کے عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب این چندرابابو نائیڈو نے اس  اہم   بحری تقریب کے لیے مہمان خصوصی بننے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے جس کی میزبانی وائس ایڈمرل راجیش پینڈھارکر، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، مشرقی بحریہ کمان کریں گے۔ تیاریوں کے سلسلے میں، مشرقی بحریہ کمان (ای این سی )، ​​ریاستی حکومت اور شہری انتظامیہ کے عہدیداروں کے ذریعہ مشترکہ سائٹ سروے اور کوآرڈینیشن میٹنگیں کی جارہی ہیں۔

یہ سالانہ فلیگ شپ آؤٹ ریچ پروگرام مشرقی بحریہ کمان کے آندھرا پردیش کے لوگوں کے ساتھ مضبوط رشتے کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور ملک کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے ہندوستانی بحریہ کی غیر متزلزل تیاری کا مظاہرہ کرتا ہے۔ آپریشنل مظاہرہ ، بحری جنگی جہازوں،  آبدوزوں  جہازوں، بحریہ کے بینڈ  اور مرین کمانڈوز (مارکوز ) کے  ذریعے مظاہروں سمیت سرگرمیوں کی ایک دل چسپ  اور ترتیبی سیریز کے توسط سے  ہندوستانی بحریہ کی جدید طرین صلاحیتوں کو دکھائے گا۔

اس بار کے  پروگرام  کی نمایاں  جھلکیوں میں شامل ہیں- مختلف طرح  کے جنگی جہازوں کے ذریعے تیز رفتار مشقیں، جنگی جہازوں اور فکسڈ ونگ  میری ٹائم جہازوں کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے  ایمفیبیئس، لائیو سلیدرنگ آپریشنز اور میرین کمانڈوز کے ذریعے کمبیٹ فری فال شامل ہیں۔ اس تقریب میں وشاکھاپٹنم کے سی کیڈٹس کور کے ذریعہ ایک منفرد ہارن پائپ ڈانس اور این این سی  بینڈ کے ذریعے  بیٹنگ ریٹریٹ تقریب بھی  شامل ہوگی۔

ریہرسل کا شیڈول: ابتدائی ریہرسل پروگرام  28 اور 29 دسمبر24  کے لیے مقرر ہے ، جب کہ آخری ریہرسل پروگرام  02 جنوری 25 کو مقرر ہے، تاکہ 04 جنوری 25 کو پروگرام  کسی خامی کے بغیر پیش کیا جا سکے۔ عام لوگوں کو ان تاریخوں پر آج کے بیچ پر ریہرسل پروگرام دیکھنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/OP_DEMO_1D5V5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/OP_DEMO_2TIU9.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/OP_DEMO_59ZGO.jpeg

 

****

ش ح۔ف ا  ۔ خ م

U. No. 4671


(Release ID: 2088804)
Read this release in: English , Hindi , Telugu