صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ‘من کی بات’ میں اپنے 117 ویں  خطاب کے دوران ملیریا اور کینسر کے خلاف لڑائی  میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی


وزیر اعظم نے ہندوستان میں ملیریا کے معاملات میں 80 فیصد کمی کو اجاگر کیا، اس کا سہرا  عوامی شرکت  داری کے سر باندھا

‘‘آیوشمان بھارت کی بدولت کینسر کے 90 فیصد مریضوں کا  اب بروقت علاج ہوتا ہے ’’

Posted On: 29 DEC 2024 9:10PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’من کی بات‘ کے آج کے 117 ویں ایپی سوڈ میں ملیریا اور کینسر کے خلاف جنگ میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں کامیابیاں آج پوری دنیا کی توجہ مبذول کر رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-12-29211739D9TG.png

وزیر اعظم نے کہا، ‘‘ملیریا چار ہزار سالوں سے انسانیت کے سامنے ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔ آزادی کے وقت بھی، یہ ہماری صحت کے سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک تھا۔ ملیریا ان تمام متعدی بیماریوں میں تیسرے نمبر پر ہے جو ایک ماہ سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو ہلاک کرتی ہے۔ آج میں اطمینان سے کہہ سکتا ہوں کہ ہم وطنوں نے اجتماعی طور پر اس چیلنج کا مضبوطی سے مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے عالمی صحت تنظیم - ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ پر روشنی ڈالی جس میں ذکر کیا گیا ہے، ہندوستان میں 2015 اور 2023 کے درمیان ملیریا کے معاملات  اور اس سے ہونے والی اموات میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔’’

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ کامیابی سب کی شراکت سے حاصل ہوئی ہے، وزیر اعظم نے ہندوستان کے کونے کونے سے ہر ایک  کے سر   اس مہم کا حصہ بننے کا سہرا باندھا ۔ انہوں نے خاص طور پر آسام کے جورہاٹ کے چائے کے باغ  میں کام کرنے والوں اور ہریانہ کے کروکشیتر ضلع کے لوگوں کے ملیریا کے خلاف جنگ کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے دیے گئے تعاون کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا ‘‘آسام کے جورہاٹ کے چائے کے باغات میں، ملیریا چار سال پہلے تک لوگوں کے لیے تشویش کا ایک بڑا سبب ہوا کرتا تھا۔ لیکن جب چائے کے باغات میں کام کرنے  والے اس کے خاتمے کے لیے متحد ہو گئے تو انہیں کافی حد تک کامیابی ملنا شروع ہو گئی۔ اس کوشش میں انہوں نے ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کا بھی بھرپور استعمال کیا ہے۔ ’’ اسی طرح، ہریانہ کے کروکشیتر ضلع نے ملیریا پر قابو پانے کے لیے بہت اچھا ماڈل پیش کیا ہے۔ یہاں ملیریا کی نگرانی کے لیے عوام کی شرکت کافی کامیاب رہی ہے۔ نکڑناٹکوں  اور ریڈیو کے ذریعے ایسے پیغامات پر زور دیا گیا جس سے مچھروں کی افزائش کو کم کرنے میں بہت مدد ملی’’

کینسر کے خلاف جنگ پر وزیر اعظم نے عالمی شہرت یافتہ میڈیکل جرنل لانسیٹ کے ایک مطالعہ کے بارے میں تبصرہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں کینسر کا علاج بروقت شروع کرنے کے امکانات بہت بڑھ گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے 30 دنوں کے اندر کینسر کے مریضوں کے بروقت علاج کو یقینی بنانے میں آیوشمان بھارت یوجنا کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، "اس اسکیم کی وجہ سے، کینسر کے 90 فیصد مریض اپنا علاج بروقت شروع کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایسا اس لیے ہوا ہے کہ پہلے پیسے کی کمی کی وجہ سے غریب مریض کینسر کے ٹیسٹ اور اس کے علاج سے کتراتے تھے۔ اب آیوشمان بھارت یوجنا ان کے لیے ایک بڑا سہارا بن گئی ہے۔ اب وہ اپنا علاج کروانے کے لیے آگے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ‘‘ آیوشمان بھارت یوجنا نے کینسر کے علاج میں مالی مسائل کو کافی حد تک کم کیا ہے’’

117ویں ’من کی بات‘ خطاب  کا لنک:

Hindi II 117th edition of 'Mann Ki Baat' || 29th December 2024

****

ش ح۔ف ا  ۔ خ م

U. No. 4669


(Release ID: 2088798) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi