عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اتوار کےروز رامبن میں دیشا میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 29 DEC 2024 6:54PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ڈی آئی ایس ایچ اے) کی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں جاری پروجیکٹوں اور عوامی بہبود کی اسکیموں کی  صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اسکیموں کی اہم خصوصیات جیسے پردھان منتری سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا، پردھان منتری وشوکرما یوجنا اور آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے بارے میں مقامی سطح پر بیداری بڑھانے پر زور دیا۔ جن آروگیہ یوجنا کا مقصد 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام بزرگ شہریوں کو صحت کے  لیےتحفظ فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پردھان منتری سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے دو مقاصد ہیں، چھتوں پر سولر پینل کی تنصیب کی سہولت فراہم کرکے گھرانوں کو مفت بجلی فراہم کرنا اور مستفدین کو اضافی بجلی فروخت کرنے کی ترغیب دینا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PLWE.jpg

پردھان منتری وشوکرما یوجنا کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئےڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس کا مقصد مختلف روایتی دستکاریوں میں ہنر مند افراد کو تیار کرنا ہے، اس سے ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے کو بھی محفوظ رکھا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد دستکاری کی مصنوعات کے معیار اور رسائی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کاری گر ملکی اور عالمی ویلیو چینز کے ساتھ مربوط ہوں۔

وزیرموصوف نے پانی، بجلی، رہائش اور دیگر شہری سہولیات سے متعلق اسکیموں کے موثر نفاذ کے لیے حکام اور پی آر آئیز کو قریبی تال میل سے کام کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے دور دراز علاقوں کے مکینوں کے لیے زندگی میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ حکومت مقامی لوگوں کے لیے تعلیمی بنیادی ڈھانچے اور طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025QJR.jpg

دیشا میٹنگ میں ڈی ڈی سی کے صدر ڈاکٹر شمشاد شان، ایم ایل اے، رامبن، جناب ارجن سنگھ راجو، ڈپٹی کمشنر، رامبن، جناب بصیر الحق چودھری، ڈی ڈی سی کونسلر اور ایس ایس پی،جناب کلبیر سنگھ، اے ڈی ڈی سی، جناب روشن لال، اے ڈی سی، جناب ورن جیت سنگھ چرک، اے سی آر، جناب ایس۔ ہرپال سنگھ اور سی پی او ڈاکٹر شکیب احمد راتھر نے شرکت کی۔

**********

(ش ح۔ش ت۔ اش ق)

U:4668


(Release ID: 2088797) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Tamil