بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کے ساتھ لوتھل واقع گجرات میری ٹائم ہیریٹیج کا عالمی مرکز بنے گا: سربانند سونووال
مرکزی وزراء سربانند سونووال اور ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کے ساتھ گجرات کے لوتھل میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کی پیش رفت کا مشترکہ جائزہ لیا
وزراء نے آئی این ایس نشنک، لوتھل جیٹی واک وے اور میوزیم بلاک کا دورہ کیا
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت ساگرمالا پروگرام کے تحت ہندوستان کی سمندری میراث سامنے لانے کے لیے نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس تیار کر رہی ہے
Posted On:
28 DEC 2024 5:40PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور کے وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ اور گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل نے ہفتہ کو گجرات کے لوتھل میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کی پیش رفت کا مشترکہ جائزہ لیا۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، ساگرمالا پروگرام کے تحت نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس تیار کر رہی ہے، جو ایک عالمی معیار کی سہولت ہے جو قدیم سے جدید دور تک ہندوستان کے سمندری ورثے کی نمائش کرے گی اور بیداری پھیلانے اور بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک اختراعی "تعلیمی و تفریحی" طریقہ اپنائے گی۔
لوتھل 2400 قبل مسیح کا قدیم وادی سندھ کی تہذیب کا ایک ممتاز شہر ہے اور اپنے جدید ڈاک یارڈ، فروغ پزیر تجارت اور مالا بنانے کی مشہور صنعت کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کے ذریعہ دریافت کردہ مہریں، اوزار اور مٹی کے برتن جیسے نمونے ایک بھرپور ثقافتی اور معاشی تاریخ کو ظاہر کرتے ہیں جو اسے ہڑپہ تہذیب کا ایک اہم مقام بناتا ہے۔
وزراء نے بشمول آئی این ایس نشانک، لوتھل جیٹی واک وے اور میوزیم بلاک پروجیکٹ کے اہم مقامات کا دورہ کیا ۔ انہوں نے آن سائٹ ورکرز کے ساتھ بھی بات چیت کی تاکہ ان کو درپیش چیلنجوں اور اب تک کی گئی پیش رفت کو سمجھ سکیں۔ جناب سونووال نے سول انفراسٹرکچر کی ترقی میں حاصل کیے گئے اہم سنگ میلوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مقامی شمولیت اور قومی ورثے کو بڑھانا
جائزے کا ایک کلیدی فوکس پراجیکٹ کی ترقی میں مقامی کمیونٹیز کا انضمام تھا۔ اس موقع پر جناب سربانند سونووال نے کہا كہ "ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ كمپلیكس کو وقت پر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ یہ پروجیکٹ سیاحت کو فروغ دے گا، سمندری تعلیم کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا اور ہندوستان کی سمندری برادری اور عالمی صنعت کے درمیان تعاون کو فروغ دے گا۔ یہ ہندوستان کو ایک اہم سمندری ملک بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
پروجیکٹ کے سماجی-اقتصادی اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب سربانند سونووال نے کہا كہ "یہ پروجیکٹ روزگار پیدا کرے گا، مہارت کی ترقی کو فروغ دے گا اور گجرات کے نوجوانوں کو بااختیار بنائے گا۔ یہ ایک قومی اہمیت کا منصوبہ ہے جو سمندری شعبے میں ترقی اور سیکھنے کے زبردست مواقع فراہم کرتا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہندوستان ملک کی ہمہ جہت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ کہ لوگ ہندوستان کی ترقی کی کہانی کا ثمر حاصل کریں۔
كمپلیكس اقتصادی اور تعلیمی ترقی کے ساتھ ثقافتی اور تاریخی اہمیت کو ہم آہنگ کرتے ہوئے ہندوستان کی سمندری میراث کا سنگ بنیاد بننے کے لیے تیار ہے۔ فیز 1 اے کا 65 فیصد حصہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی یہ منصوبہ اپنی ٹائم لائن کو پورا کرنے اور سمندری ورثے کے عالمی نشان کے طور پر اپنے آپ کو قائم کرنے کے راستے پر ہے۔
سربانند سونووال نے کہا كہ "وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں، حکومت نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کو وقت پر اور اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ مکمل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔" یہ منصوبہ سیاحت کو فروغ دے گا، سمندری تعلیم کے لیے ایک پلیٹ فارم ہوگا اور یہ ہندوستان کی سمندری برادری اور عالمی سمندری صنعت کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
حکومت ہند نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کی کامیابی کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے جس سے گجرات کی سیاحتی معیشت کو فروغ ملے گا اور عالمی سطح پر سمندری رہنما کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مستحکم ہوگی۔ساگرمالا پروگرام کے تحت عالمی معیار کی منزل کے طور پر ڈیزائن پر تیار اس كمپلیكس کا مقصد ہندوستان کی بحری کامیابیوں اور ثقافتی روابط کو انٹرایکٹو نمائشوں، جدید ترین نمائشوں، اور دل چسپ کہانی سنانے کے ذریعے ظاہر کرنا ہے۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، وزارت دفاع (بحریہ اور کوسٹ گارڈ)، حکومت گجرات، معروف معمار حفیظ کنٹریکٹر، اور ٹاٹا پروجیکٹس لمیٹڈ کے سینئر حکام جائزہ لینے میں شامل تھے۔
****
U.No:4653
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2088640)
Visitor Counter : 23