عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
رائٹ ٹو سروسز کمیشن ہریانہ کے خودکار اپیل کے نظام نے شہریوں کے لیے خدمات بہم رسانی کے معاملے میں نئی مثال قائم کی ہے : سکریٹری ڈی اے آر پی جی
Posted On:
28 DEC 2024 4:20PM by PIB Delhi
رائٹ ٹو سروسز کمیشن آف ہریانہ کے چیف کمشنر کی دعوت پر، انتظامی اصلاحات عملہ شکایات کے محکمے، حکومت ہند ، کے وفد نے سکریٹری وی سری نواس کی قیادت میں 27.12.2024 کو رائٹ ٹو سروسز کمیشن ہریانہ کا دورہ کیا۔ وفد نے ہریانہ شہری وکاس پرادھی کرن، ہریانہ ڈسکامز، اور حکومت ہریانہ انتودیہ سرل کال سینٹر کا دورہ کیا جو کمیشن کے زیر نگرانی ہے۔ وفد نے بلا رکاوٹ خدمات بہم رسانی کا عمل ملاحظہ کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے شہریوں سے بات چیت پر مبنی ایک سیشن میں شرکت کی، جس میں سینئر افسران کے ساتھ شراکت داری قائم کرکے ریئل ٹائم میں شکایات کے ازالے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
خدمات کے حقوق کے کمیشن نے ریاست میں خدمات بہم رسانی میں بہتری کے طور طریقوں کو تغیر سے ہمکنار کیا ہے۔ 422 مشتہر کردہ خدمات معینہ مدت میں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہر دفتر کے پاس خدمات بہم رسانی کی ٹائم لائنوں کا نوٹس بورڈ موجود ہے، کال سینٹر سے لے کر انتودیہ سرل پورٹل اور فیلڈ دفاتر تک، ایک سرے سے دوسرے سرے تک کام کاج کے طریقہ کار کو ڈیجیٹائز کرنے کا عمل انجام دیا گیا ہے ۔خودکار ایپل کے ضابطے کا ایک اختراعی طریقہ کار متعارف کرایا گیا اور اس کی سخت نگرانی کی گئی جس کی وجہ سے تغیر کا عمل ممکن ہوا۔ ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری نے خودکار اپیل کے نظام کے کامیاب نفاذ کے لیے رائٹ ٹو سروسز کمیشن آف ہریانہ کے چیف کمشنر کی ستائش کی۔ اس نظام نے خدمات بہم رسانی کی درخواستوں پر بروقت کارروائی کو یقینی بنایا ہے۔
ڈی اے آر پی جی کے وفد نے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور انہیں ڈی اے آر پی جی کی پہل قدمیوں ، خصوصی مہم 4.0، ای۔ دفتر، سی پی جی آر اے ایم ایس اور حکمرانی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں جانکاری دی۔
سکریٹری وی سری نواس کی قیادت میں ڈی اے آر پی جی کا وفد ہریانہ کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرتے ہوئے
ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری وی سری نواس رائٹ ٹو سروس کمیشن آف انڈیا کے تحت حکومت ہریانہ کے انتودیہ سرل کال سینٹر کے عملے بات چیت کرتے ہوئے
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4651
(Release ID: 2088599)
Visitor Counter : 29