وزارت دفاع
آئی این ایس سرویکشک پورٹ لوئس پہنچا
Posted On:
27 DEC 2024 7:37PM by PIB Delhi
مشترکہ ہائیڈروگرافک سروے کرنے کے لیے آئی این ایس سرویکشک 26 دسمبر 24 کو ماریشس کے پورٹ لوئس پہنچا۔اس جہاز كی ماریشس میں آمد پر اس كا ہندوستان کے ہائی کمشنر جناب انوراگ سریواستو، ماریشس نیشنل کوسٹ گارڈ کے کمانڈنٹ کیپٹن سی جی بنوپ اور دیگر فوجی اور سول معززین نے ان کا استقبال کیا۔ ماریشس کے ہائیڈروگرافک سروے یونٹ کے ساتھ ایک ابتدائی سروے کوآرڈینیشن میٹنگ منعقد کی گئی۔
آئی این ایس سرویکشک تکنیکی علم کے تبادلے، پیشہ ورانہ تعاملات اور ہائیڈروگرافی پر تربیتی سیشن کے ذریعے ماریشیا کے حکام کے ساتھ سرگرم عمل رہے گا۔ یہ اہم سروے ماریشس کو سمندری انفراسٹرکچر، وسائل کے انتظام اور ساحلی ترقی کی منصوبہ بندی کو ترقی دینے کے قابل بنائے گا۔ موجودہ دورہ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان مضبوط بحری شراکت داری کو نمایاں کرتا ہے جو علاقائی ترقی کے لیے مشترکہ عزم اور ساگر (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) کے حكومتِ ہند کے وژن کے مطابق گہرے دو طرفہ تعاون کا ترجمان ہے۔
*****
U.No:4639
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2088536)
Visitor Counter : 7