اسٹیل کی وزارت
آر آئی این ایل نے لوہے اور فولاد کے شعبے میں توانائی کے تحفظ میں بہترین کارکردگی کے لئے اے پی اسٹیٹ انرجی کنزرویشن ایوارڈ-2024 مقابلوں میں گولڈ ایوارڈ جیتا
Posted On:
26 DEC 2024 3:19PM by PIB Delhi
وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے کارپوریٹ ادارے آر آئی این ایل نے ریاستی توانائی کے تحفظ کے ایوارڈ 2024 مقابلوں میں (جس کا انعقاد آندھرا پردیش کے ریاستی توانائی کے تحفظ مشن کے ذریعہ کیا گیا) میں لوہے اور اسٹیل کے زمرے میں توانائی کے تحفظ سے متعلق اپنے اہم اقدامات کے لیے باوقار ‘‘گولڈ ایوارڈ’’ جیتا ہے۔
حال ہی میں وجے واڑا میں منعقد توانائی تحفظ ہفتہ کی اختتامی تقریب میں آندھرا پردیش حکومت کے خصوصی چیف سکریٹری (توانائی) جناب کے-وجیانند، آر آئی این ایل کی جانب سے جناب اتم برہما، جنرل منیجر (توانائی، ماحولیات اور یوٹیلیٹیز)آر آئی این ایل اور جناب وی وی وی ایس پولا ریڈی، ڈپٹی جنرل منیجر (انرجی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ) آر آئی این ایل نے گولڈ ایوارڈ حاصل کیا۔
یہ باوقار گولڈ ایوارڈ آر آئی این ایل کو گزشتہ 3 برسوں کے دوران توانائی کے تحفظ کے اقدامات کو نافذ کرنے، فضلہ کو توانائی کے طور پر استعمال کرنے کے لیے دیا گیا۔
آر آئی این ایل کے سی ایم ڈی (اضافی چارج) جناب اے کے۔ سکسینہ نے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے توانائی کے انتظام اور معاون محکموں کو آر آئی این ایل کو ایک بار پھر سے اعزاز بخشنے کیلئے مبارکباد دی ہے۔
***
ش ح۔ ک ا
(Release ID: 2088134)
Visitor Counter : 16