پنچایتی راج کی وزارت
دیہی ہندوستان کو بااختیار بنانا
سوامتو کا انقلابی اثر
Posted On:
26 DEC 2024 1:49PM by PIB Delhi
قومی پنچایتی راج دن 24 اپریل 2020 کو عزت مآب وزیر اعظم کی طرف سے شروع کی گئی سوامتواسکیم کا مقصد گاؤں اور دیہی علاقوں میں جائیداد کے مالکان کو‘‘حقوق کا ریکارڈ’’ فراہم کرکے دیہی ہندوستان کی اقتصادی تبدیلی کو آگے بڑھانا ہے۔ زمین کی حد بندی کے لئے جدید ڈرون اور جی آئی ایس ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، یہ اسکیم پراپرٹی مونیٹائزیشن کو فروغ دیتی ہے، بینک قرضوں تک رسائی کو آسان بناتی ہے، جائیداد کے تنازعات کو کم کرتی ہے اور وسیع گاؤں کی سطح کی منصوبہ بندی کو فروغ دیتی ہے۔ حقیقی گرام سوراج کے حصول کی طرف ایک قدم کے طور پر، یہ پہل دیہی ہندوستان کو بااختیار بنانے اور اسے خودکفیل بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
خود کفیل بھارت کے اس ویژن کے ثبوت کے طور پر، 27 دسمبر 2024 کو، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 46,351 دیہاتوں میں 57 لاکھ سوامتو پراپرٹی کارڈز کی ای-تقسیم کریں گےاور ورچوئل طور پر منعقد تقریب کے ذریعے مستفیدین سے بات چیت کریں گے۔
سوامتو کی ضرورت
کئی دہائیوں سے، ہندوستان میں دیہی اراضی کا سروے اور تصفیہ نامکمل رہا، بہت سی ریاستیں دیہی آبادی کا نقشہ بنانے یا دستاویز تیار کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ قانونی ریکارڈ کی اس کمی نے ان علاقوں میں جائیداد کے مالکان کو بغیر کسی رسمی ریکارڈ کے باقی رکھا، جس سے وہ اپنے گھروں کو اپ گریڈ کرنے یا اپنی جائیداد کو قرضوں اور دیگر مالی امداد کے لیے مالیاتی اثاثے کے طور پر استعمال نہیں کر سکتے تھے۔ اس طرح کے دستاویزات کی عدم موجودگی سات دہائیوں سے زیادہ عرصے تک برقرار رہی، جو دیہی ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنتی رہی ۔ معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے قانونی طور پر تسلیم شدہ جائیداد کے ریکارڈ کی نمایاں اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، ایک جدید حل ضروری تھا۔ نتیجتاً، سوامتو اسکیم کو آبادی کے سروے اور نقشہ سازی کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ مختصر وقت میں ہی پی ایم سوامتو اسکیم نے مثالی سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔

اسکیم کے تحت حصولیابیاں
- ستائیس (27) دسمبر 2024 کو 10 ریاستوں (چھتیس گڑھ، گجرات، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میزورم، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان، اتر پردیش) اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں (جموں و کشمیر اور لداخ) کے 46,351 گاؤں میں 57 لاکھ سوامتو پراپرٹی کارڈز تقسیم کئے گئے۔
- سوامتو اسکیم کے تحت، دیہی علاقوں میں مکانات رکھنے والے دیہی گھرانوں کو ‘حقوق کا ریکارڈ’ فراہم کرنے اور جائیداد کے مالکان کو پراپرٹی کارڈ جاری کرنے کے مقصد سے، 31 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اس اسکیم کو اپنایا ہے۔
- تین اعشاریہ ایک –سات 3.17 لاکھ گاؤں میں ڈرون سروے مکمل کیا گیا ہے۔
- مرکز کے زیر انتظام علاقوں لکشدیپ، لداخ، دہلی، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو اور مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور چھتیس گڑھ میں ڈرون سروے مکمل ہو چکا ہے۔
- اب تک تقریباً 1.49 لاکھ گاؤں کے لئے 2.19 کروڑ پراپرٹی کارڈ تیار کئے جا چکے ہیں۔
- ہریانہ، اتراکھنڈ، پڈوچیری، تریپورہ، انڈمان اور نکوبار جزائر اور گوا کے تمام آباد گاؤں کے پراپرٹی کارڈ تیار کئے گئے ہیں۔
- ایک مرکزی آن لائن مانیٹرنگ اور رپورٹنگ ڈیش بورڈ عمل درآمد کی پیش رفت کی حقیقی وقت سے باخبر رہنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ڈیجی لاکر ایپ کے ذریعے استفادہ کنندگان کو پراپرٹی کارڈ آسانی سے دستیاب ہیں، جس سے وہ اپنے کارڈز کو ڈیجیٹل طور پر دیکھ سکتے ہیں اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
- یہ اسکیم سروے کے زمرے کے ڈرونز کو مسلسل آپریٹنگ ریفرنس سسٹم (سی او آر ایس) نیٹ ورک کے ساتھ منسلک کرتی ہے تاکہ دیہی اراضی کی حد بندی کے عمل میں انقلاب برپا کرتے ہوئے تیزی سے اور درست طریقے سے ہائی ریزولوشن نقشے تیار کئے جا سکیں۔

کامیابی کی کہانیاں
سوامتو اسکیم یکسر تبدیلی کی پہل کے طور پر لائی گئی ہے، جس نے دیہی نظم و نسق کو نئی شکل دی ہے اور جائیداد کی تصدیق اور ارضیاتی انصرام کے لئے اپنے اختراعی طرز پرکمیونٹیز کو بااختیار بنایا ہے۔ یہ مثالیں دیہی ترقی کو آگے بڑھانے اور خود انحصاری کو فروغ دینے میں اسکیم کے کردار کو واضح کرتی ہیں۔

سوامتو اسکیم دیہی ہندوستان کی کہانی کو نئی شکل دے رہی ہے - قدیم زمین کی ملکیت کے چیلنجوں کو ترقی اور بااختیار بنانے کے مواقع میں تبدیل کر رہی ہے۔ جدت کو شمولیت کے ساتھ منسلک کرکےیہ اسکیم رکاوٹوں کو ختم کرنے، تنازعات کے حل اور جائیداد کو معاشی ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لیے ایک طاقتور وسیلہ ہے۔ ہائی ٹیک ڈرون سروے سے لے کر ڈیجیٹل پراپرٹی کارڈ تک، اسکیم صرف نقشوں اور حدود کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ خوابوں اور امکانات سے بھی وابستہ ہے۔ جیسے جیسے دیہی علاقوں میں اس تبدیلی کو مقبولیت حاصل ہو رہی ہے، سوامیتوا اسکیم حکومتی اقدام کے ساتھ ساتھ ایک نعمت بھی ثابت ہو رہی ہے اور یہ خود انحصاری، بہتر منصوبہ بندی اور ایک مضبوط، مربوط دیہی ہندوستان کے لئے ایک محرک ہے۔
***
ش ح۔ ک ا
U.NO.4581
(Release ID: 2088117)
Visitor Counter : 97