شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اختتام سال جائزہ 2024:2024 کے دوران شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی)


سروے کے نتائج، ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے تیزی کے ساتھ جاری کیے گئے

ایڈوانس ریلیز کیلنڈر کے مطابق ڈیٹا جاری

ڈیٹا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ڈیٹا صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے مسلسل تعامل اور باقاعدہ فیڈ بیک

جی ڈی پی ، آئی آئی پی اور سی پی آئی کے لیے بنیادی سال پر نظر ثانی کی مشق جاری

ای- سانکھیکی پورٹل کے ذریعے ڈیٹا تک رسائی

وزارتوں/محکموں/ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کرشماریاتی تعاون کو مضبوط کرنا

او سی ایم ایس کی بحالی کا کام جاری

ممبران پارلیمنٹ اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایم پی لیڈز ای-سکھی پورٹل کے لیے موبائل ایپ لانچ

Posted On: 24 DEC 2024 8:01PM by PIB Delhi

سال 2024 کے دوران شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی)کے کلیدی اقدامات/کامیابیاں مندرجہ ذیل ہیں:

اے۔2024 کے دوران جاری کی گئیں  سروے رپورٹس

سال کے دوران ، ایم او ایس پی آئی نے مندرجہ ذیل سروے کے سلسلے میں نتائج جاری کیے:

  1. گھریلو کھپت اخراجات سروے (ایچ سی ای ایس)2022-23

ایم او ایس پی آئی نے 7 جون 2024 کو گھریلو کھپت اخراجات سروے2022-23 پر رپورٹ جاری کی ۔ اس نے ریاستی اور کل ہند دونوں سطحوں پر ماہانہ فی کس گھریلو صارفین کے اخراجات کے تخمینے سامنے لائے اور کھپت کے نمونوں ، معیار زندگی اور گھرانوں کی فلاح و بہبود کو سمجھنے میں مدد کی ۔ اس نے مختلف اجناس کے گروپوں کے بجٹ حصص بھی فراہم کیے ، جو سرکاری صارف قیمتوں کے اشاریہ جات(سی پی آئیز) کی ترتیب کے لیے وزن کا خاکہ(ویٹنگ ڈائیگرام) تیار کرنے میں استعمال ہوتے ہیں ۔  ایچ سی ای ایس2023-24  کی رپورٹ 27 دسمبر 2024 کو جاری ہونے کا امکان ہے ۔

 

  1. آیوش 2022-23 این ایس ایس 79 ویں راؤنڈ پر سروے

آیوش 2022-23  این ایس ایس کے 79 ویں دور کے حصے کے طور پر جولائی 2022 سے جون 2023 تک ایم او ایس پی آئی کے نیشنل سیمپل سروے کے ذریعے کئے گئے ’آیوش‘ پر پہلا خصوصی کل ہند سروے ہے ۔ اس سروے کا مقصد گھریلو علاج اور ادویاتی پودوں سمیت روایتی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے بارے میں آگاہی اور ان کے استعمال کے بارے میں بصیرت اکٹھا کرنا تھا ۔ سروے میں ریاستی سطح کے تخمینوں کے ساتھ ساتھ بیداری ، آیوش کے استعمال اور کل ہند سطح پر آیوش علاج سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہونے والے اوسط اخراجات کے اشارے کے بارے میں معلومات سامنے آئیں ۔

  1. غیر مربوط سیکٹر انٹرپرائزز اے ایس یو ایس ای 2021-22،2022-23 اور 2023-24

اے ایس یو ایس ای ایک مربوط سروے ہے جو کارپوریٹ سیکٹر کے اعداد و شمار کی تکمیل کے لیے مینوفیکچرنگ ، تجارت اور دیگر خدمات کے شعبوں (تعمیرات کو چھوڑ کر) میں غیر مربوط غیر زرعی کاروباری اداروں کی معاشی اور آپریشنل خصوصیات پر مشتمل ہوتا ہے ۔ ایم او ایس پی آئی نے اے ایس یو ایس ای  2021-22،2022-23 اور 2023-24 کی رپورٹوں کے ذریعے مینوفیکچرنگ ، تجارت اور دیگر خدمات کے شعبوں میں غیر مربوط غیر زرعی کاروباری اداروں کی اقتصادی اور آپریشنل خصوصیات پر کلیدی نتائج جاری کیے ۔ 2023-24  کی فیکٹ شیٹ 24 دسمبر 2024 کو جاری کی گئی تھی ۔

  1. پریوڈک لیبرفورس سروے (پی ایل ایف ایس)

ایم او ایس پی آئی نے سال کے دوران پی ایل ایف ایس (شہری) پر سہ ماہی بلیٹن اور پی ایل ایف ایس (دیہی اور شہری) پر سالانہ رپورٹ جاری کی ۔ رپورٹوں میں روزگار اور بے روزگاری کے اہم اشاریوں کے تخمینے فراہم کیے گئے(یعنی لیبر فورس پارٹی سپیشن ریٹ، ورکر پاپولیشن ریشیو، اَن امپلائمنٹ ریٹ ) جنوری 2025 سے ایم او ایس پی آئی ماہانہ بنیاد پر دیہی اور شہری دونوں کے لیے پی ایل ایف ایس رپورٹس جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔

  1. صنعتوں کا سالانہ سروے (اے ایس آئی) حتمی نتیجہ (2022-23)

ایم او ایس پی آئی نے 30 ستمبر 2024 کو صنعتوں کے سالانہ سروے2022-23 کی رپورٹ جاری کی ۔ یہ رپورٹ پیداوار ، ویلیو ایڈڈ ، روزگار ، سرمایہ کی تشکیل اور دیگر پیرامیٹرز کے لحاظ سے مختلف مینوفیکچرنگ صنعتوں کی ساخت ، ترقی اور ڈھانچے میں تبدیلی کی حرکیات کے بارے میں ایک بامعنی بصیرت فراہم کرتی ہے ۔

  1. جامع سالانہ ماڈیولر سروے (جولائی 2022سے جون 2023 تک)

ایم او ایس پی آئی نے 9 اکتوبر 2024 کو جامع سالانہ ماڈیولر سروے (جولائی 2022 سےجون 2023 تک) پر رپورٹ جاری کی ۔ یہ سروے تعلیم ، آؤٹ آف پاکیٹ طبی اخراجات ، موبائل اور انٹرنیٹ کے استعمال ، مالی شمولیت ، آئی سی ٹی مہارتوں ، اثاثوں کی ملکیت وغیرہ سے متعلق اشاریے بنانے کی خاطر ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے کیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ ، پینے کے پانی ، صفائی ستھرائی ، توانائی کے استعمال ، پیدائش کے رجسٹریشن ، نقل و حمل کی سہولیات تک رسائی وغیرہ سے متعلق معلومات بھی اکٹھا کی گئیں ۔ اس سروے میں جمع کردہ اعداد و شمار، سروے شدہ گھرانوں کی مانگ سے متعلق معلومات کی نمائندگی کرتے ہیں ۔

بی۔ ایم او ایس پی آئی کے ذریعے نئے سروے کی منصوبہ بندی

ایم او ایس پی آئی نے مندرجہ ذیل نئے سروے کرنے کے لیے ابتدائی سرگرمیاں شروع کیں:

  1. گھریلو سیاحت اخراجات سروے
  2.  قومی گھریلو سفری سروے
  3. صحت سروے
  4.  نجی شعبے پر فارورڈ- لوکنگ سروے (سی اے پی ای ایکس-کیپیکس)

یہ سروے وزارت سیاحت ، وزارت ریلوے ، وزارت صحت و خاندانی بہبود اور محکمہ اقتصادی امور ، وزارت خزانہ کے حوالے سے اعداد و شمار کی ضروریات کو پورا کریں گے ۔ نجی شعبے کے کیپیکس پر فارورڈ لوکنگ سروے کے لیے فیلڈ ورک شروع ہو چکا ہے اور باقی تین سروے کے لیے فیلڈ ورک سال 2025 میں شروع ہو جائے گا ۔

 

سی۔ایم او ایس پی آئی کے لیے پیشگی ریلیز کیلنڈر

ایم او ایس پی آئی کے لئے ایڈوانس ریلیز کیلنڈر،ایم او ایس پی آئی کی ویب سائٹ پر سال 2024-25 کے دوران طے شدہ ایم او ایس پی آئی کے تمام ڈیٹا ریلیز/رپورٹس/اشاعتوں کی فہرست پیش کرکے شائع کیا گیا ہے ۔ اس میں میکرو اکنامک انڈیکیٹرز یعنی جی ڈی پی، آئی آئی پی اور سی پی آئی کی اشاعت/ریلیز کے لیے منصوبہ بند تاریخیں شامل ہیں ۔ سروے رپورٹس یعنی پریوڈک لیبر فورس سروے(پی ایل ایف ایس) گھریلو صارفین کے اخراجات کا سروے (ایچ سی ای ایس) صنعتوں کا سالانہ سروے (اے ایس آئی)، غیر مربوط سیکٹر انٹرپرائزز کا سالانہ سروے (اے ایس یو ایس ای) ٹائم یوز سروے (ٹی یو ایس) وغیرہ  اور سماجی و اقتصادی مسائل پر مختلف اشاعتیں/رپورٹیں بشمول پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) پے رول رپورٹنگ ، ہندوستان میں خواتین اور مرد ، انفراسٹرکچر سیکٹر کی کارکردگی ، پروجیکٹ کی نگرانی شامل ہیں۔ ایم او ایس پی آئی کی طرف سے آج تک تمام ڈیٹا ریلیز/رپورٹس/اشاعت کیلنڈر کے مطابق کی گئی ہے ۔

 

ڈی۔اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت اور فیڈ بیک میکانزم

قومی شماریاتی نظام کو مضبوط بنانے کی پہل کے ایک حصے کے طور پر ، ایم او ایس پی آئی نے اصلاحاتی اقدامات کا ایک سلسلہ نافذ کیا ۔ ان اقدامات میں ڈیٹا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ڈیٹا صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے مسلسل مشغولیت اور باقاعدہ فیڈ بیک شامل تھے ۔ اس کے لیے ایم او ایس پی آئی نے ڈیٹا صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ڈیٹا یوزر کانفرنسوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا تاکہ ان سے فیڈ بیک لیا جا سکے اور شماریاتی عمل اور مصنوعات کو بہتر بنایا جا سکے اور پالیسی سازی کے لیے سرکاری اعداد و شمار اور ڈیٹا کے موثر استعمال کو فروغ دیا جا سکے ۔

  1. گھریلو استعمال کے اخراجات کا سروے (ایچ سی ای ایس) 2022-23- 19جون 2024
  2. غیر مربوط سیکٹر انٹرپرائزز(اے ایس یو ایس ای) پر سالانہ سروے 2022-23- 23 اگست 2024
  3. متواتر(پریوڈک) لیبر فورس سروے(پی ایل ایف ایس) 2023-24 - 26ستمبر 2024
  4. صنعتوں کا سالانہ سروے(اے ایس آئی) 2022-23 – 5 دسمبر 2024

 

ایم او ایس پی آئی نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ورکشاپوں/کانفرنسوں/ذہن سازی سے متعلق اجلاسوں کا بھی انعقاد کیا:

  1.  ایم او ایس پی آئی کے آئندہ انٹرپرائز سروے یعنی سالانہ سروے آف انڈسٹریز (اے ایس آئی) غیر مربوط سیکٹر انٹرپرائزز کے سالانہ سروے (اے ایس یو ایس ای) اقتصادی مردم شماری (ای سی) سروس سیکٹر انٹرپرائزز کے سالانہ سروے (اے ایس ایس ایس ای) اور سی اے پی ای ایکس کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ، ایم او ایس پی آئی نے 12 ستمبر 2024 کو مختلف تجارتی گروپوں ، انجمنوں اور کاروباری تنظیموں کے ساتھ تعامل  کےلیے آنے والے انٹرپرائز سروے پر کاروباری انجمنوں کے ساتھ ایک کانفرنس کا انعقاد کیا ۔
  2. سیمپل سروے میں عدم ردعمل )(نن-ریسپانس)کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ، 20 ستمبر 2024 کو ایم او ایس پی آئی نے خاص طور پر اعلیٰ آمدنی والے گروپوں/گیٹڈ سوسائٹیوں/بلند و بالا ہاؤسنگ سہولیات کے ذریعہ سیمپل سروے پر عدم ردعمل کے معاملے پر ایک غوروخوض اجلاس کا انعقاد کیا ۔ اعلیٰ آمدنی والے گروپوں میں عدم ردعمل کے مسئلے کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی تاکہ ایسی حکمت عملی تیار کی جا سکے جو مذکورہ بالا ہدف شدہ آبادی کو قیمتی ڈیٹا میں حصہ ڈالنے اور ڈیٹا اور رازداری کی پالیسیوں کی اہمیت پر تعلیم دے کر ان کے درمیان اعتماد پیدا کرنے کی ترغیب دیتی ہو ۔
  3. سی پی آئی مرتب کرنے کے طریقوں میں ممکنہ اضافے کو تلاش کرنے کے لیے ، ایم او ایس پی آئی کی طرف سے 20 نومبر 2024 کو ’’گھریلو کھپت اخراجات سروے (ایچ سی ای ایس) اور کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی ترتیب میں پی ڈی ایس اشیاء اور دیگر ضروریات کے ٹریٹمنٹ‘‘ پر ایک اور غوروخوض اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔
  4. سروے کے انعقاد کو آسان بنانے کے لیے 26 ستمبر 2024 کو پونے میں نجی کارپوریٹ سیکٹر کیپیکس سرمایہ کاری کے ارادوں پر ٹرینرز فار فارورڈ لوکنگ سروے کی آل انڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔
  5. آل انڈیا ورکشاپ آف ٹرینرز (اے آئی ڈبلیو او ٹی) 10 اور 11 دسمبر 2024 کے دوران اپنے سماجی و اقتصادی سروے کے این ایس ایس 80 ویں راؤنڈ کے لیے تاکہ راؤنڈ کے دوران کیے جانے والے سروے کے انعقاد کو آسان بنایا جا سکے ۔ اس دور میں زیر بحث مضامین گھریلو سماجی کھپت: صحت اور ٹیلی کام پر جامع ماڈیولر سروے(سی ایم ایس -ٹی) پر سروے ہیں ۔

ای۔جی ڈی پی ، سی پی آئی اور آئی آئی پی کی بنیادپر نظر ثانی

ایم او ایس پی آئی نے اپنے میکرو اکنامک انڈیکیٹرزیعنی سی پی آئی ، آئی آئی پی اور جی ڈی پی کی بنیاد (بیس)پر نظر ثانی کا عمل شروع کیا اور اس کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں اور  ان کمیٹیوں کی مشاورت جاری ہے ۔

  1. جی ڈی پی اور متعلقہ میکرو اکنامک ایگریگیٹس کی بنیاد پر نظر ثانی کے تعلق سے رہنمائی کے لیے جون 2024 میں ایڈوائزری کمیٹی آن نیشنل اکاؤنٹس اسٹیٹسٹکس (اے سی این اے ایس) تشکیل دی گئی ہے ۔ کمیٹی نے اگست 2024 میں اپنے اجلاس میں2011-12سے 2022-23 تک کے تخمینوں کی بنیاد از سر نو مقرر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے مطابق ، ایم او ایس پی آئی نے، جی ڈی پی 2022-23 کے تخمینوں کی بنیاد کو از سر نو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
  2. اے سی این اے ایس کی پانچ ذیلی کمیٹیاں بنیاد (بیس)پر نظر ثانی کے مختلف پہلوؤں پر رہنمائی کے لیے تشکیل دی گئی ہیں جیسے کہ نئے ڈیٹا ذرائع کو اپنانا ، طریقۂ کار میں بہتری ، ڈیفلیٹر/انفلیٹر کا استعمال ، علاقائی اکاؤنٹس اور ایس این اے 2025 کو اپنانا ۔ اب تک ذیلی کمیٹیوں کے سات اجلاس ہو چکے ہیں ۔
  3. سی پی آئی بیس ریویو کے لیے ، بیس پرائس کلیکشن ، ویٹنگ ڈائیگرام کی تیاری اور ترتیب کے طریقے شروع ہو چکے ہیں اور نئی سیریز فروری 2026 تک متوقع ہے ۔
  4. جی ڈی پی ، سی پی آئی کے ساتھ ساتھ آئی آئی پی کی ترتیب/تخمینے میں شامل کرنے کے لیے اضافی ڈیٹا ذرائع تلاش کیے جا رہے ہیں ۔

ایف۔ اعداد و شمار کا تصور(ویژوئلائزیشن) اور پھیلاؤ

جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے صارف کے بہتر تجربے اور ڈیٹا تک رسائی کے اپنے وژن کو پورا کرنے کے لیے اعدادوشمار کے دن 2024 یعنی 29 جون 2024 کو ای-سانکھیکی پورٹل لانچ کیا گیا ہے۔ اس پورٹل میں اہم میکرو انڈیکیٹرز کا ٹائم سیریز ڈیٹا اور وزارت کے بڑے ڈیٹا اثاثوں کا کیٹلاگ شامل ہے اور اس کے دو حصے ہیں:

  1. میکرو انڈیکیٹرز: یہ ماڈیول کلیدی میکرو انڈیکیٹرز کا ٹائم سیریز ڈیٹا پیش کرتا ہے جس میں فلٹرنگ ، ویژوئلائزیشن ، اے پی آئی اور میٹا ڈیٹا کی خصوصیات ہیں جو ڈیٹا تک رسائی اور انتظام میں آسانی کی راہ ہموار کرتی ہیں۔ اس پورٹل پر فی الحال 4.1 ملین سے زیادہ ریکارڈ موجود ہیں ۔
  2. ڈیٹا کیٹلاگ: وزارت کے تمام بڑے ڈیٹا اثاثے یعنی نیشنل اکاؤنٹ اسٹیٹکس ، کنزیومر پرائس انڈیکس ، انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن اور این ایس ایس سروے ڈیٹا کیٹلاگ میں ایک جگہ پر درج ہیں ۔ ڈیٹا کیٹلاگ میں ہر ڈیٹا سیٹ کے لیے مخصوص میٹا ڈیٹا اور ویژوئلائزیشن کے ساتھ تقریبا 2700 ڈیٹا سیٹ ہیں ۔

یہ سرکاری اعداد و شمار کا واحد ذریعہ ہے اور اعداد و شمار پر مبنی فیصلہ سازی میں سہولت فراہم کرے گا کیونکہ مختلف اشاریے صارف دوست شکل میں آسانی سے دستیاب ہیں ۔ اس سے ملک میں سرکاری اعداد و شمار کے لیے ڈیٹا مینجمنٹ میں آسانی ہوگی ۔ ای-سانکھیکی پورٹل کے ذریعے ، ڈی پی آئی آئی ٹی سے ڈبلیو پی آئی ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ، جسے ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعے فراہم کردہ اے پی آئی کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے ۔

جی۔سماجی شعبے سے متعلق اعداد و شمار پر اشاعت

سال2024 کے دوران ایم او ایس پی آئی نے سماجی شعبے سے متعلق اعدادوشمار پر درج ذیل اشاعتیں جاری کیں ۔

  1. اینوی اسٹیٹس انڈیا 2024: ماحولیاتی اعدادوشمار (5 جون 2024)

یہ اشاعت ماحولیاتی اعدادوشمار کی ترتیب کے لیے یو این ایس ڈی کی طرف سے تجویز کردہ ماحولیاتی اعدادوشمار کی ترقی کے فریم ورک (ایف ڈی ای ایس 2013) پر مبنی ہے اور چھ بنیادی اجزاء یعنی (i) ماحولیاتی حالات اور معیار ؛ (ii) ماحولیاتی وسائل اور ان کا استعمال ؛ (iii) باقیات (iv) انتہائی نوعیت کے واقعات اور آفات ؛ (v) انسانی بستیاں اور ماحولیاتی صحت ؛ اور (vi) ماحولیاتی تحفظ ، انتظام اور مشغولیت کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے ۔ یہ اشاعت اس سلسلے کی ساتویں اشاعت ہے ۔

  1. بھارت میں خواتین اور مرد 2023 (12 اگست  2024)

ایم او ایس پی آئی، 1995 سے ’’ہندوستان میں خواتین اور مرد‘‘ (ویمن اینڈمین اِن انڈیا )کے عنوان سے اشاعت جاری کر رہا ہے ۔ اس کی اشاعت کا 25 واں شمارہ ’’ہندوستان میں خواتین اور مرد 2023‘‘ کے عنوان سے 2024 کے دوران جاری کیا گیا تھا ۔ یہ اشاعت ایک جامع اور بصیرت انگیز دستاویز ہے جو ہندوستان میں خواتین اور مردوں کی صورتحال کا ایک جامع نظریہ پیش کرنے کی کوشش کرتی ہے اور آبادی ، تعلیم ، صحت ، معیشت میں شرکت ، فیصلہ سازی میں شرکت وغیرہ جیسے وسیع موضوعات پر اعداد و شمار فراہم کرتی ہے ۔ یہ صنفی ، شہری-دیہی تقسیم اور جغرافیائی خطے کے لحاظ سے الگ الگ اعداد و شمار فراہم کرتی ہے ، جو خواتین اور مردوں کے مختلف گروہوں کے درمیان موجود عدم مساوات کو سمجھنے میں مدد کرتی ہے ۔

  1. اینوی اسٹیٹ انڈیا2024: ماحولیاتی اکاؤنٹس (30ستمبر 2024)

ایم او ایس پی آئی نے ایس ای ای اے (سسٹم آف انوائرمنٹل اکنامک اکاؤنٹنگ) فریم ورک کے مطابق 30 ستمبر 2024 کو’’اینوی اسٹیٹس انڈیا: انوائرمنٹ اکاؤنٹس‘‘ کی اشاعت کا مسلسل 7 واں سالانہ شمارہ مرتب اور جاری کیا جو ماحولیاتی اقتصادی اکاؤنٹس کی تربیت کے لیے ایک متفقہ بین الاقوامی فریم ورک ہے ۔ یہ اشاعت کچھ منتخب ماحولیاتی نظاموں/اثاثوں کے ماحولیاتی اکاؤنٹس پر ان ماحولیاتی نظاموں سے حاصل ہونے والی ان کی حد ، حالت اور خدمات کے لحاظ سے تفصیلات فراہم کرتی ہے اور ماحولیات اور معیشت کے درمیان روابط کے بارے میں سمجھ فراہم کرتی ہے ۔

 

ایچ۔ پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی)رپورٹس

ایم او ایس پی آئی نے متعلقہ وزارتوں کی مشاورت سے ایس ڈی جی قومی اشاریوں کے لیے سنگ میل قائم کرنے سے متعلق کام شروع کیا ۔  اس تناظر میں ، 16 اگست 2024 کو اسٹیک ہولڈر مرکزی وزارتوں/محکموں کے ساتھ ’ایس ڈی جیز نیشنل انڈیکیٹرز کے لیے سنگ میل کی ترتیب کا جائزہ‘ منعقد کیا گیا۔ اس سے ہندوستان کو ترقی کی تشخیص اور بہتری کے لیے اسے تیار کرنے میں مدد ملے گی تاکہ اسے ایس ڈی جیز گلوبل انڈیکیٹر فریم ورک کے 2025 کے جامع جائزے میں مزید دکھایا جا سکے ۔

سال کے دوران درج ذیل تین ایس ڈی جی رپورٹیں بھی جاری کی گئی ہیں:

  1. پائیدار ترقیاتی اہداف-نیشنل انڈیکیٹر فریم ورک پروگریس رپورٹ ، 2024
  2. ڈیٹا اسنیپ شاٹ آن سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز-نیشنل انڈیکیٹر فریم ورک ، پروگریس رپورٹ ، 2024
  3. پائیدار ترقیاتی اہداف- نیشنل انڈیکیٹر فریم ورک ، 2024

 

  1. مرکزی وزارتوں/محکموں/ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شماریاتی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے اقدامات

(اے) مرکزی اور ریاستی شماریاتی تنظیموں کی 28 ویں سالانہ کانفرنس

ایم او ایس پی آئی نے 12 اور 13 اگست 2024 کو ’’فیصلہ سازی کے لیے ڈیٹا کا استعمال: ریاستی شماریاتی نظام کو مضبوط بنانا‘‘ کے موضوع پر مرکزی اور ریاستی شماریاتی تنظیموں (سی او سی ایس ایس او) کی 28 ویں کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ اس کانفرنس نے باہمی تعاون کے نقطہ ٔنظر سے ہندوستانی شماریاتی نظام کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مرکزی اور ریاستی شماریاتی تنظیموں کے درمیان بات چیت اور بہتر تال میل کے لیے ایک ادارہ جاتی پلیٹ فارم فراہم کیا ۔ کانفرنس میں 30 سے زیادہ مرکزی وزارتوں/محکموں ، تقریباً 29 ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں ، تنظیموں/اداروں جیسے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) انڈین شماریاتی انسٹی ٹیوٹ (آئی ایس آئی) کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) انڈین ایگریکلچرل اسٹیٹسٹکس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی اے ایس آر آئی) انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی آئی) بین الاقوامی ایجنسیوں جیسے عالمی بینک ، یو این ایجنسیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

(بی)ایم او ایس پی آئی اور ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے درمیان شماریاتی تال میل کو مضبوط کرنے کے لیے ایم او ایس پی آئی نے 14 نومبر 2024 کو ریاستی سکریٹریوں (منصوبہ بندی اور شماریات) کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ میٹنگ میں ریاستوں کے ریاستی سکریٹریوں (منصوبہ بندی اور شماریات)، ایم او ایس پی آئی کے افسران بشمول این ایس او ، نیتی آیوگ کے ریاستی دارالحکومت آر اوز کے سینئر افسران ، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے دیگر نمائندوں اور عالمی بینک کے نمائندوں وغیرہ نے شرکت کی۔

 

  1. شماریاتی مشیروں (ایس اے ایس)کے کردار اور ذمہ داریوں کو باضابطہ بنانا

مختلف وزارتوں/محکموں کے ساتھ شماریاتی ہم آہنگی کے ادارہ جاتی طریقہ کار کو مستحکم کرنے کے لیے ایم او ایس پی آئی نے 16 اگست 2024 کو تمام مرکزی وزارتوں میں شماریاتی مشیروں کے کردار اور ذمہ داریوں کی وضاحت کی ۔ اس سے دیگر مرکزی وزارتوں/محکموں کے ساتھ ایم او ایس پی آئی کے شماریاتی تال میل کو تقویت ملے گی اور قومی شماریاتی نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ 29 اگست 2024 اور 23 دسمبر 2024 کو مختلف وزارتوں/محکموں میں تعینات شماریاتی مشیروں/سینئر آئی ایس ایس افسران کے ساتھ ان کی حساسیت اور فیڈ بیک کے لیے دو ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

  1. نیشنل سیمپل سروے(این ایس ایس) میں سروے کے لحاظ سے ورٹیکلز کی تخلیق

شماریاتی سروے کے عمل کو بہتر بنانے اور کم سے کم ممکنہ وقت میں معیاری سروے  نتائج/رپورٹیں جاری کرنے کی سمت میں ایک قدم کے طور پر ، ایم او ایس پی آئی نے این ایس ایس میں سروے کے لحاظ سے دو ورٹیکلز/ڈویژن بنائے ۔ عمل پر مبنی نظام سے مصنوعات پر مبنی نظام کی طرف بڑھتے ہوئے ، ایم او ایس پی آئی نے اپنے موجودہ ڈویژنوں/یونٹوں یعنی  سروے ڈیزائن اینڈ ریسرچ ڈویژن (ایس ڈی آر ڈی) اور ڈیٹا پروسیسنگ ڈویژن (ڈی پی ڈی) اور انڈسٹریل شماریات (آئی ایس) ونگ ، کی تنظیم نو کی جو بالترتیب ہاؤس ہولڈ سروے ڈویژن (ایچ ایس ڈی) اور انٹرپرائز سروے ڈویژن (ای این ایس ڈی) کے طور پر انٹرپرائز اور گھریلو سروے کے حوالے سے اہم خدمات فراہم کرتے ہیں ۔

  1. ایم او ایس پی آئی کے فیلڈ دفاتر سمیت ڈویژنوں/یونٹوں میں ایچ او ڈیز کو مالی اختیارات کی تفویض

انتظامی اصلاحات سے متعلق اقدامات کے ایک حصے کے طور پر ، 06 ستمبر 2024 کو ایم او ایس پی آئی نے اپنے مالیاتی اختیارات کی تفویض کے سلسلے  میں ایک ترمیم کی اور ایم او ایس پی آئی کے زونل دفاتر/علاقائی دفاتر/ڈی پی سی میں 71 محکموں کے سربراہان (ایچ او ڈی) کو نامزد کیا ۔ یہ زونل اور علاقائی دفاتر میں حکام کو بااختیار بنانے اور زیادہ خودمختاری دینے اور رکاوٹوں کو کم کرنے اور کام کاج میں آسانی اور مالی معاملات کو بروقت نمٹانے کے لیے بنایا گیا ہے ۔

جے۔ تحقیق ، تجزیہ اور اختراع

  1. ریسرچ اینڈ اینالیسس یونٹ کا قیام

فروری 2024 میں ایم او ایس پی آئی میں ایک ریسرچ اینڈ اینالیسس یونٹ قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد سرکاری شماریات کے شعبے میں تحقیق اور تجزیہ کی حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کرنا ہے ۔ عوامی طور پر دستیاب ڈیٹا سیٹوں کا تجزیہ کرنے اور تجزیہ کے نتائج کو سرکاری اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تحقیق اور پالیسی ان پٹ کے طور پر شیئر کرنے کے مینڈیٹ کے ایک حصے کے طور پر ، یونٹ نے مختلف موضوعات پر تین ورکنگ پیپر تیار کیے ہیں اور متعلقہ وزارتوں/محکموں کے ساتھ تحقیق اور پالیسی ان پٹ شیئر کیے ہیں ۔

  1. ڈیٹا انوویشن لیب

23 جولائی 2024 کو ایم او ایس پی آئی میں ایک ڈیٹا انوویشن (ڈی آئی) لیب کو آپریشنل کیا گیا ہے جس کا مقصد اختراع ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنانا ، طریقہ کار میں بہتری وغیرہ کو فروغ دینا ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے میدان میں یہ لیب کاروباری اسٹارٹ اپس ، تعلیمی تحقیقی تنظیموں اور قومی اور بین الاقوامی ممتاز اداروں وغیرہ جیسے اسٹیک ہولڈرز کی وسیع تر شرکت کے ذریعے تجربات ، نئے آئیڈیاز کی پیشکش اور ان کے تصور کے ثبوت کے لیے ایک ماحولیاتی نظام بنائے گی ۔

رہنما خطوط اور گورننس میکانزم کو نوٹیفائی کیا گیا ہے جو وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ حکومت ہند کی تمام وزارتوں اور محکموں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پرابلم اسٹیٹمنٹ بھیجیں ۔ دس پرابلم اسٹیٹمنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے اور انہیں ایم او ایس پی آئی کی ویب سائٹ پر رکھا گیا ہے ۔ سال کے دوران پانچ معروف اداروں  یعنی آئی آئی ایم ناگپور ، آئی آئی ٹی مدراس ، آئی آئی آئی ٹی وڈودرا ، آئی آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ٹی گاندھی نگر کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

کے۔ڈیٹا گورننس اور شماریاتی معیارات سے متعلق اقدامات

  1. قومی میٹا ڈیٹا ڈھانچہ (این ایم ڈی ایس 2.0)

ایم او ایس پی آئی نے شفافیت اور ڈیٹا سیٹوں کی بہتر تفہیم کو فروغ دینے کے لیے 18 اکتوبر 2024 کو مرکزی وزارتوں/محکموں کو ایک نظر ثانی شدہ قومی میٹا ڈیٹا ڈھانچہ (این ایم ڈی ایس 2.0) جاری کیا ۔ ایم او ایس پی آئی نے این ایم ڈی ایس 2.0 کے نفاذ کے لیے وزارت سیاحت (ایم او ٹی) دیہی ترقی کی وزارت ، کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے محکمے ، پبلک انٹرپرائزز کے محکمے اور مالیاتی خدمات کے محکمے کے ساتھ باہمی تعاون کی کوشش شروع کی ہے ۔

  1. عالمی/قومی شماریاتی معیارات/ضابطوں کے مجموعے کی ترتیب

ایم او ایس پی آئی نے اکتوبر 2024 میں مرکزی وزارتوں/محکموں کے درمیان 68 بین الاقوامی اور 9 قومی شماریاتی معیارات کی ایک فہرست تیار کی اور تقسیم کی تاکہ قابل اطلاق ان معیارات/ضابطوں کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اس کے مؤثر نفاذ کے لیے وزارتوں/محکموں کے ساتھ مشاورت جاری ہے ۔

  1. ڈیٹا کی تیاری کے عمل کے دوران کامن یونک آئیڈنٹیفائرز کی ترتیب

ایم او ایس پی آئی نے ڈیٹا پلیٹ فارموں کے درمیان باہمی تعاون کو آسان بنانے کے لیے نومبر 2024 میں وزارتوں/محکموں کے درمیان مشترکہ شناخت کاروں(کامن یونک آئیڈنٹیفائرز) کی ایک فہرست مرتب اور شیئر کی ۔ سکریٹری ، ڈی اے آر پی جی کی صدارت میں 13.11.2024 کو ایم او ایس پی آئی کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی ، جس میں ڈی اے آر پی جی کے انتظامی ڈیٹا سیٹوں یعنی بھوسیہ اور سی پی جی آر اے ایم ایس کو ای-ایچ آر ایم ایس ، آدھار وغیرہ سے جوڑنے کے قابل فہم ذرائع اور طریقۂ کار پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ یہ اقدامات ڈیٹا پلیٹ فارموں کے درمیان باہمی تعاون کو آسان بنائیں گے ۔

  1. جی ڈی پی/آئی آئی پی/سی پی آئی کے اجرا کے وقت پر نظر ثانی

ایم او ایس پی آئی نے کنزیومر پرائس انڈیکس(سی پی آئی) اور انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) کے  ریلیز کے وقت میں ترمیم کی ہے اور اسے  ہر ماہ کی 12 تاریخ کو شام 5:30 بجے کی بجائے شام 4:00بجے کردیا ہے۔ (سی پی آئی کے معاملے میں اسےاگلے کام کے دن جاری کیا جاتا ہے اگر 12 تاریخ کو چھٹی ہوتی ہے) اور(آئی آئی پی کے معاملے میں سابقہ کام کے دن اگر 12 تاریخ کو چھٹی ہو) تاکہ سی پی آئی اور آئی آئی پی ڈیٹا تک رسائی کے لیے ریلیز کے دن مزید وقت فراہم کیا جا سکے ۔ وزارت نے جی ڈی پی تخمینوں کے لئے ریلیز ٹائم پر بھی نظر ثانی کرکے اسے شام 5.30 بجے کی بجائے شام 4.00 بجے کردیا ہے ۔

اے ایکس۔انفرااسٹرکچر پروجیکٹ کی نگرانی

  1. آن لائن کمپیوٹرائزڈ مانیٹرنگ سسٹم (او سی ایم ایس) پورٹل پروجیکٹس اور انفرااسٹرکچر مانیٹرنگ

مرکزی شعبے کے بنیادی ڈھانچہ جاتی پروجیکٹوں کی فوری نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ایم او ایس پی آئی نے پروجیکٹ کی نگرانی کے پیرامیٹرز (ٹائم اینڈ کوسٹ اوور رن)کے حساب میں استعمال ہونے والے تصورات اور تعریفوں میں یکسانیت لانے کے لیے ایک کنسیپٹ نوٹ تیار کیا ہے ۔ اس سمت میں ایم او ایس پی آئی نے تمام متعلقہ وزارتوں ، ڈی پی آئی آئی ٹی اور ڈی ای اے کے ساتھ قریبی تال میل میں آئی آئی جی-پی ایم جی پورٹل کے ساتھ اپنے او سی ایم ایس پورٹل کے انضمام کا عمل شروع کیا ہے ۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کے آئی آئی جی-پی ایم جی کے کامن اپ لوڈ فارم (سی یو ایف) میں ترمیم کی گئی ہے اور ڈیٹا اینالیٹکس ، ڈیش بورڈز ، جی آئی ایس ، موبائل ایپلی کیشن اور رپورٹ جنریشن فنکشنلٹیز کی خصوصیات کے ساتھ کلاؤڈ پر مبنی نئے ایپلی کیشن پلیٹ فارم (نیو-او سی ایم ایس) کو ترقی دی جا رہی ہے ، جو پروجیکٹ کی نگرانی کے لیے ایک جامع اور موثر حل فراہم کرتا ہے ۔ پروجیکٹ اور کارکردگی کی نگرانی کا یونٹ (پی ایم یو) اس ڈویژن کے ذریعے کثیر شعبہ جاتی ڈومین کی مہارت کے ساتھ قائم کیا گیا ہے تاکہ اعلی قدر  والے تکنیکی نتائج فراہم کرکے پروجیکٹ اور کارکردگی کی نگرانی کے لحاظ سے آئی پی ایم ڈی کو مضبوط کیا جا سکے ۔

  1. پروجیکٹ کی منصوبہ بندی اور مینجمنٹ کے لیے صلاحیت سازی

ایم او ایس پی آئی نے ’پروجیکٹ پلاننگ اینڈ مینجمنٹ‘ (اسٹریٹجک سطح اور آپریشنل سطح) پر سہ ماہی تربیتی پروگرام شروع کیے ہیں جن میں وزارتوں ، محکموں اور سی پی ایس ایز کے درمیانی سطح اور تنخواہ کی سطح 10 سے 14 کے سینئر افسران کو پیش نظر رکھا گیا ہے ۔ بنیادی مقاصد پروجیکٹ مینجمنٹ کے طریقوں کے بارے میں آگاہی بڑھانا ، خیالات اور بہترین طور طریقوں کے اشتراک کے لیے ایک باہمی تعاون کا پلیٹ فارم فراہم کرنا اور درست ڈیٹا رپورٹنگ کی اہم اہمیت پر زور دینا ہے ۔

 

اے ایل ایل۔ ممبران پارلیمنٹ لوکل ایریا ڈیولپمنٹ اسکیم (ایم پی ایل اے ڈی ایس)

اس وزارت کے زیر انتظام ایم پی لیڈز(ایم پی ایل اے ڈی ایس) اسکیم میں فنڈ فلو سسٹم پر نظر ثانی کی گئی اور فروری 2023 میں ای-ساکشی پورٹل کی شکل میں ایم پی لیڈز کے نئے رہنما خطوط اور ویب حل کا آغاز کیا گیا ۔ 16 جنوری 2024 کو ایم او ایس پی آئی کے عزت مآب وزیر مملکت (آزادانہ چارج) راؤ اندرجیت سنگھ نے ای - ساکشی پورٹل کے لیے موبائل ایپ کا آغاز کیا ، جو معزز اراکین پارلیمنٹ کو ایپ کے ذریعے اسکیم کے تحت کاموں کی سفارش کرنے کے اہل بناتا ہے ۔ موبائل ایپ کو دیگر اسٹیک ہولڈرز یعنی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حکام ، ضلعی حکام اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے لئے 02 اگست 2024 کو لانچ کیا گیا تھا ۔  صارفین کو ان کے حلقوں میں کام تجویز کرنے اور ان کے حلقوں میں کیے گئے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے ایک فنکشنلیٹی بھی فراہم کی گئی ہے ۔

این۔یوم شماریات تقریبات ، 2024

یوم شماریات 2024 ، 29 جون 2024 کو منایا گیا جس کا موضوع ’فیصلہ سازی کے لیے ڈیٹا کا استعمال‘ تھا ۔ یوم شماریات منانے کا بنیادی مقصد عوامی بیداری پیدا کرنا ہے ، خاص طور پر نوجوان نسل میں ، ملک کی ترقی کے لیے سماجی و اقتصادی منصوبہ بندی اور پالیسی کی تشکیل میں اعداد و شمار کے کردار اور اہمیت کے بارے میں ۔

* * * *

ش ح۔م م ۔ع د

U-NO: 4572


(Release ID: 2088074)
Read this release in: English , Hindi , Malayalam