لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکر نے سمودھان سدن  کے سنٹرل ہال میں پنڈت مدن موہن مالویہ اور جناب اٹل بہاری واجپئی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا


اس موقع پر مرکزی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ نے بھی پنڈت مدن موہن مالویہ اور  جناب اٹل بہاری واجپئی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 25 DEC 2024 2:38PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج سمودھان سدن  کے سنٹرل ہال میں پنڈت مدن موہن مالویہ اور سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کی یوم پیدائش پر ان کی پینٹنگز کو پھولوں کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر جناب جگت پرکاش نڈا، مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد؛ جناب اشونی ویشنو، ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر؛ مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل؛ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو؛ پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو؛ ایوان  بالا-راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف جناب ملکارجن کھڑگے؛ ممبران پارلیمنٹ اور سابق ممبران پارلیمنٹ نے بھی اس موقع پر پنڈت مدن موہن مالویہ اور جناب اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

پنڈت مدن موہن مالویہ اور جناب اٹل بہاری واجپئی کی زندگیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کتابچے جو لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے ہندی اور انگریزی میں شائع ہوئے ہیں، معززین کو پیش کیے گئے۔

پنڈت مدن موہن مالویہ اور جناب اٹل بہاری واجپئی کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی بالترتیب 19 دسمبر 1957 اور 12 فروری 2019 کو  سمودھان سدن (سابقہ ​​پارلیمنٹ ہاؤس) کے سنٹرل ہال میں کی گئی۔

ہندوستان کے صدر نے پنڈت مدن موہن مالویہ کو بعد از مرگ اور جناب اٹل بہاری واجپئی کو 2015 میں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز '’بھارت رتن‘سے نوازاگیاتھا۔

قبل ازیں لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے نئی دہلی میں جناب اٹل بہاری واجپئی کو ’سدیو اٹل‘ پر پھول چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا۔

جناب اٹل بہاری واجپئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جناب برلا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا، انہیں ایک متحرک شاعر، مصنف، رہنما اور متاثر کن شخصیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

10 بار لوک سبھا اور دو بار ایوان بالا کے لیے منتخب ہو کر محترم اٹل جی نے ہماری پارلیمانی روایات کو تقویت بخشی اور زندگی بھر ملک کی ترقی کے لیے وقف رہے۔

حکمران جماعت ہو یا اپوزیشن سبھی ان کی عزت کرتے تھے۔ پارلیمانی روایات کے تئیں ان کا رویہ اور ایوان میں ان کی سادگی اور باوقار طرز عمل تمام عوامی نمائندوں کے لیے مثالی ہے۔ آنجہانی اٹل جی کی یاد میں اس دن ملک بھر میں’گڈ گورننس ڈے‘ بھی منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد‘‘۔

اسی طرح، پنڈت مدن موہن مالویہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مسٹر برلا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس  پر پوسٹ کیا-’’عظیم ماہر تعلیم اورمجاہد آزادی مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ جی کو ان کی یوم پیدائش پر عاجزانہ خراج عقیدت‘‘۔

بھارت رتن مالویہ جی کی پوری زندگی اپنے ملک اور ہم وطنوں کے لیے وقف تھی۔ تعلیم کی طرف ان کا نقطہ نظر ہندوستانی ثقافت اور جدید سائنس کا ایک خوبصورت امتزاج تھا۔

جدید علم اور سائنس سے مالا مال اور ہندوستانیت کے جذبے سےسرشار نسل پیدا کرنے کے مقصد کے ساتھ انہوں نے کاشی ہندو یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔ مہامنا کی شخصیت اور ان کا کام ہمیشہ ہمیں متاثر کرتا رہے گا‘‘۔

*******

ش ح۔ ظ ا

UR No.4557


(Release ID: 2087886) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil