امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امورِ  داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) كے صدر دفتر کا دورہ کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سی آر پی ایف ملک میں داخلی سلامتی اور امن کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے

سی آر پی ایف نے نکسل ازم سے نمٹنے اور شمال مشرقی ریاستوں اور جموں و کشمیر میں امن و استحکام کو بحال کرنے میں قابلِ ستائش کام کیا ہے

فوجیوں کی بہتر صحت کے لیے زیادہ سے زیادہ 'شری ان' (جوار) اور آیوروید کا استعمال کیا جانا چاہیے

مرکزی وزیر داخلہ کو فورس کے شہید جوانوں کے اہل خانہ کے لیے نافذ كردہ مختلف فلاحی اسکیموں کی بابت  معلومات فراہم كی گئیں جن میں سی آر پی ایف میں ہمدردی كی بنیاد پر تقرری بھی شامل ہے

وزیر داخلہ نے فورس کے سینئر افسران سے ملاقات کی اور سی آر پی ایف کے آپریشنز اور انتظامی کارکردگی کا بھرپور جائزہ لیا

Posted On: 25 DEC 2024 1:48PM by PIB Delhi

امورِ داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) كے صدر دفتر کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے فورس کے سینئر افسران سے ملاقات کی اور سی آر پی ایف کے آپریشنز اور انتظامی کارکردگی کا بھر پور جائزہ لیا۔ مرکزی داخلہ سکریٹری سمیت وزارت داخلہ  کے کئی سینئر افسران اِس میٹنگ میں موجود تھے۔

ڈائریکٹر جنرل، سی آر پی ایف، جناب انیش دیال سنگھ نے اس میٹنگ میں وزیر داخلہ کو فورس کے شہید جوانوں کے اہل خانہ کے لیے نافذ کی جانے والی مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا، جس میں سی آر پی ایف میں ہمدردی كی بنیاد پر تقرری بھی شامل ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سی آر پی ایف ملک میں داخلی سلامتی اور امن کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ سی آر پی ایف نے نکسل ازم سے نمٹنے اور شمال مشرقی ریاستوں اور جموں و کشمیر میں امن و استحکام کو بحال کرنے میں قابل ستائش کام کیا ہے۔

جناب امت شاہ نے لسانی اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے فورس کے روزانہ  كےکام میں ہندی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ فوجیوں کی بہتر صحت کے لیے زیادہ سے زیادہ 'شری ان' (جوار) کے استعمال پر زور دینے کے ساتھ وزیر داخلہ نے فوجیوں سے آیوروید کے فوائد حاصل کرنے اور صحت کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے کے لیے فرد کی پراکرتی کے مطابق 'پراکرتی پرکشن ابھیان' میں حصہ لینے پر زور دیا جس كا مقصد  تندرستی اور بہتر صحت کو فروغ دینا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ کا یہ دورہ قومی سلامتی کے تئیں سی آر پی ایف کے عزم اور قوم کی تعمیر میں اس کے کثیر جہتی تعاون کے سركاری اعتراف كو اجاگر كرتا ہے۔ حکومت کی طرف سے تسلیم کرتا ہے۔

*****

ش ح۔ع س۔س ا

U.No:4552


(Release ID: 2087866) Visitor Counter : 74