وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

بہتر حکمرانی کا دن


زندگیوں کو بااختیار بنانا، ایک وقت میں ایک قطرہ

Posted On: 25 DEC 2024 11:31AM by PIB Delhi

ایک چھوٹی سی لڑکی مسکان نے خوشی میں اس وقت  تالیاں بجائیں جب اس کے گھر کے نئے نل سے صاف پانی بہنا شروع ہوگیا۔ یہ دمہیدی گاؤں میں ایک جشن کا لمحہ تھا، جہاں نل کے پانی کی فراہمی نے رہائشیوں کی زندگیوں کو ایسے بدلا تھا جیسے وہ کبھی تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔ اس کی والدہ نے، جو جذبات سے مغلوب تھیں، اس موقع کو یادگاربنانے کے لیے ایک چھوٹی سی رسم ادا کی، کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ یہ نل صرف سہولت کا ذریعہ نہیں تھا، بلکہ عزت، صحت اور روشن مستقبل کا وعدہ تھا۔

 مسکان کے لیے پانی کی دستیابی  کا یہ مطلب تھا کہ بغیر اس کے کہ ماں  کے لئے پانی کی خاطر پریشان ہو،  کھیلنے جا سکتی ہے ۔ اس کی والدہ کے لیے یہ کامیابی  یہ مطلب رکھتی کہ وقت کی بچت ہوئی اور بچوں کی صحت کے بارے میں کم فکر ہو۔ یہ پانی کے بہاؤ کا سادہ سا عمل اس بات کی علامت ہے کہ اچھے حکومتی انتظامات کس طرح لوگوں کی زندگیوں کا معیار بلند کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BTJY.png

 

یہ تبدیلی بہتر حکمرانی کے دن کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے، جو ہر سال 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حکومت صرف انتظامیہ کا نام نہیں ہے، بلکہ ہر شہری کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ جناب واجپئی کی قیادت نے اچھے حکمرانی کے اصولوں کی مثال پیش کی، جن میں جوابدہی، شفافیت اور شمولیتی ترقی پر زور دیا گیا تھا۔

اس ویژن کے مطابق، حکومت ہر سال 19 دسمبر سے 25 دسمبر تک اچھے حکومتی ہفتے (سشاسن ہفتہ) کا انعقاد کرتی ہے، تاکہ شفاف، مؤثر اور جوابدہ حکمرانی کے لیے اپنی وابستگی کو مستحکم کیا جا سکے۔ یہ ایک ہفتے کی تقریبات کا مقصد اچھی حکمرانی کے تصور کو اضلاع سے گاؤں تک پھیلانا ہے، تاکہ حکومت کی کارکردگی شفاف، مؤثر اور جوابدہ بن سکے۔ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے حکومت اس بات کا مظاہرہ کرتی ہے کہ وہ ایسی حکمرانی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو حقیقت میں عوام کی زندگیوں کو بلند کرے۔

حکمرانی کی اصل حقیقت، فیصلہ سازی ہے اور یہ یقینی بنانا ہے کہ وہ فیصلے اس طرح نافذ ہوں کہ معاشرے کے مفاد میں ہوں۔ تاہم، اچھی حکمرانی کا تصور اس سے گہرا ہے، جو شمولیت، مساوات اور پائیداری پر مرکوز ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، اچھی حکمرانی کی آٹھ اہم خصوصیات یہ ہیں:

یہ شرکت اور اتفاق رائے پر مبنی ہو، جوابدہ، شفاف، ردعمل ظاہر کرنے والی، مؤثر، مساوی اور شمولیتی ہوتی ہے، اور یہ تمام چیزیں قانون کی حکمرانی کے تحت ہوتی ہیں۔ یہ جامع فریم ورک اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سب سے کمزور طبقے کی آواز سنی جائے اور فیصلے موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیے جائیں۔

اچھی حکمرانی کا خیال ہندوستانی روایات میں گہرائی سے پیوست ہے۔ قدیم ہندوستان میں بادشاہوں کو راجا دھرم کے تحت حکمرانی کے اخلاقی اور اصولی ضوابط سے پابند کیا گیا تھا۔ مہابھارت اور رامائن جیسی داستانیں ایک مثالی حکمران کی خصوصیات کو اجاگر کرتی ہیں، جن میں انصاف، انصاف پسندی اور عوام کی فلاح و بہبود پر زور دیا گیا ہے۔ یہ قدیم اصول آج بھی گونجتے ہیں، ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ حکمرانی ہمیشہ دیانت داری اور ہمدردی کے ساتھ عوام کی خدمت کے لیے ہونی چاہیے۔

جل جیون مشن ان لازوال اقدار کا جدید مظہر ہے، جو دکھاتا ہے کہ جب حکمرانی سماجی انصاف کے ساتھ ہم آہنگ ہو، تو وہ معاشرتی طور پر کمزور طبقوں کو بھی فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

سال2019 میں، جب وزیر اعظم نریندر مودی نے جل جیون مشن کا اعلان کیا، تو صورتحال انتہائی خراب تھی۔ صرف 17فیصد دیہی گھرانوں کے پاس نل کا پانی تھا، جس کی وجہ سے 15 کروڑ سے زائد خاندان پانی کے لیے بیرونی ذرائع پر انحصار کرتے تھے۔ یہ صرف ایک تکلیف دہ صورت حال نہیں تھی، بلکہ ایک روزانہ کی جدوجہد تھی، خاص طور پر پانی کی کمی والے علاقوں میں۔ اس مشن نے اسکیم کے تحت 12 کروڑ سے زائد نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے ہیں، جو 23 دسمبر 2024 تک ملک بھر میں 15.38 کروڑ گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر چکا ہے۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کوئی بھی گھر پیچھے نہ رہ جائے، یہ اقدام لاکھوں کے لیے امید کی کرن بن گیا۔

شفافیت اور جوابدہی جل جیون مشن کی کامیابی کا حصہ رہی ہیں۔ نل کے پانی کے کنکشن کی پیشرفت کے بارے میں بروقت ڈیٹا عوامی طور پر دستیاب ہے، جس سے اعتماد کا ماحول پیدا ہوتا ہے اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ کمیونٹی اجلاس ایسے پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں جہاں شکایات کو حل کیا جا سکتا ہے اور کام کے معیار کی نگرانی کی جا سکتی ہے۔ شفافیت اور جوابدہی کے اصولوں کی پابندی اچھے حکمرانی کی پہچان ہے، جو شہریوں کو یقین دلاتی ہے کہ ان کی آواز سنی جا رہی ہے اور ان کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔

جل جیون مشن کا اثر نل کے پانی کی فوری سہولت سے کہیں آگے ہے۔ خواتین کے لیے یہ پانی بھرنے میں گزرنے والے گھنٹوں سے آزادی کا مطلب ہے، جو انہیں تعلیم، روزگار کے مواقع یا آرام کے لیے وقت فراہم کرتا ہے۔ بچوں کے لیے یہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو کم کر کے صحت میں بہتری کا مطلب ہے اور انہیں تعلیم اور کھیل پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ بہتریاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ اچھی حکمرانی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو کس طرح حل کرتی ہے، پورے کمیونٹی کو بلند کرتی ہے نہ کہ صرف الگ الگ حل فراہم کرتی ہے۔

مساوات اور شمولیت کا اصول اس مشن کے وسط میں ہے۔ قبائلی علاقوں اور پسماندہ طبقوں  میں، جہاں کبھی صاف پانی تک رسائی ایک دور کا خواب تھا، جل جیون مشن ایک علامت بن چکا ہے۔ صاف پانی تک رسائی جیسے بنیادی مسئلے کو ترجیح دے کر حکومت نے حکمرانی کو بااختیار بنانے اور مساوات کے لیے ایک آلے کے طور پر اپنی وابستگی کو دوبارہ ثابت کیا ہے۔ یہ اقدام یہ ظاہر کرتا ہے کہ جب اچھی حکمرانی کے اصولوں پر مبنی قیادت ہو، تو وہ تبدیلی کے لیے محرک بن سکتی ہے۔

حکومت کی کوششیں صرف جل جیون مشن تک محدود نہیں ہیں۔ پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اےوائی)، پردھان منتری کسان سمان ندھی، پردھان منتری مُدا یوجنا (پی ایم ایم وائی)، اور آیووشمان بھارت جیسی دیگر اسکیموں کے ساتھ، آبادی کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ اقدامات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ کس طرح اچھی حکمرانی کے ذریعے سب کے لیے ترقی کے راستے کھولے جاتے ہیں۔

جیسے ہی مسکان کی ہنسی اس کے گھر میں گونجتی ہے، یہ اس بات کا طاقتور پیغام ہے کہ اچھی حکمرانی سے کیا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ صرف خانہ پری کرنے یا کم سے کم ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ ہر شہری کی زندگی کو بہتر بنانے کے بارے میں ہے۔ اس بہترحکمرانی کے دن پر، جل جیون مشن ایک  درخشاں نمونہ  ہے، حکمرانی کا ،جو سنتا ہے، جواب دیتا ہے اور عوام کی زندگیوں کو بلند کرتا ہے۔

یہ امید، ترقی اور عزت کی ایک کہانی ہے، جو راجہ دھرم کے لازوال اصولوں اور شمولیتی ترقی کے نظریہ کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

حوالہ جات:

  1. https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2021/sep/Jal%20Jeevan%20Eng.pdf
  2. https://www.unescap.org/sites/default/files/good-governance.pdf
  3. https://ejalshakti.gov.in/jjmreport/JJMIndia.aspx

Click here to download PDF

************

ش ح ۔ ش ا ر۔  م  ص

 (U: 4549 )


(Release ID: 2087828) Visitor Counter : 18