وزارت آیوش
آیوش کی وزارت نے قومی آیوش مشن پر فلم سیریز کا آغاز کیا اور انقلاب آفریں اثرات پر روشنی ڈالی
یہ آیوش کی معلومات کو عوام تک آسانی سے قابل رسائی بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے: جناب پرتاپ راؤ جادھو، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، آیوش کی وزارت
Posted On:
24 DEC 2024 8:09PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت نے آج "آیوش سب کے لیے: قومی آیوش مشن کے ذریعے مجموعی ہیلتھ کیئر" کے عنوان سے ایک فلم سیریز کا آغاز کیا، جس میں قومی آیوش مشن کی نمایاں پیش رفت اور انقلاب آفریں اثرات کو دکھایا گیا ہے۔ اس سیریز کا آغاز جناب پرتاپ راؤ جادھو، مرکزی وزیر مملکت آیوش (آزادانہ چارج) اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت نے کی۔ اس سیریز کا آغاز آیوش کی وزارت کی کوششوں کے مطابق ہے جس میں ملک کے دور دراز کونے میں رہنے والوں سمیت ہر شہری کو مساوی، سستی اور جامع صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے حکومت کے عزم پر زور دیا گیا ہے۔
قومی آیوش مشن ایک مرکزی طور پر اسپانسر ڈ اسکیم ہے جس کا مقصد آیوش کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو مضبوط بنانا، آیوشمان آروگیہ مندر (آیوش) کے ذریعے احتیاطی دیکھ بھال کو فروغ دینا اور آیوش نظام کو صحت عامہ کے مرکزی دھارے میں ضم کرنا ہے۔ قومی آیوش مشن تعلیم اور تحقیق کے معیار کو بڑھانے کے لیے آیوش تعلیمی اداروں کی ترقی پر بھی زور دیتا ہے۔ مزید یہ کہ اسکیم نے 167 مربوط آیوش اسپتالوں کے قیام اور 416 آیوش اسپتالوں اور 5036 ڈسپنسریوں کو اپ گریڈ کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ اِن اقدامات سے سالانہ 2322 پی ایچ سیز، 715 سی اچ سیز، اور 314 ڈی ایچیز کو فائدہ پہنچا۔ ضروری آیوش ادویات ہر سال 996 اسپتالوں اور 12,405 ڈسپنسریوں کو فراہم کی گئیں۔ قومی آیوش مشن نے آیوش کے 16 نئے تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے اور 112 دیگر کو اپ گریڈ کیا ہے۔ علاوہ ازیں 3883 یوگا فلاح و بہبود کے مراکز، 1055 آیوش گرام اور 12,500 آیوشمان آروگیہ مندر (آیوش) قائم کیے گئے۔ اس سے ملک بھر میں کلی صحت کو فروغ دیا گیا۔
وزیر موصوف نے قومی آیوش مشن کی کامیابی پر روشنی ڈالی اور کہاكہ "قومی آیوش مشن نے کمیونٹیوں کو روایتی طریقوں کی بنیاد پر قابل رسائی اور سستی صحت کی دیکھ بھال کے ساتھ بااختیار بنایا ہے۔ یہ فلم سیریز ہمارے اقدامات کے بارے میں معلومات کو عوام تک آسانی سے قابل رسائی بنانے کی طرف ایک قدم ہے جس میں بیماری کے بوجھ کو کم کرنے اور پورے ملک میں تندرستی کو فروغ دینے میں آیوش کے اہم کردار کو دکھایا گیا ہے"۔
یہ سلسلہ تبدیلی کی حقیقی زندگی کی کہانیوں پر روشنی ڈالتا ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح یہ مشن نے ریاستی حكومتوں اور مركزی خطوں کے ساتھ مل کر صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بہتر بنایا ہے اور دیہی اور غیر محفوظ آبادیوں کے لیے جیب سے باہر کے اخراجات کو کم کیا ہے۔
آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے کہا کہ قومی آیوش مشن آیوش کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو مضبوط بنانے، آیوشمان آروگیہ مندر (آیوش) کے قیام اور طبی تکثیریت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ اقدامات عوامی صحت کو تبدیل کر رہے ہیں اور حفاظتی اور پروموشنل دیکھ بھال تک رسائی کو بہتر بنا رہے ہیں۔
محترمہ کویتا گرگ، جوائنٹ سکریٹری، وزارت آیوش نے كہا وزارت کی ڈیجیٹل آؤٹ ریچ کوششوں کے ایک حصے کے طور پر یہ سلسلہ وزارت آیوش کے آفیشل یوٹیوب چینل پر دستیاب ہوگا جس سے تمام شہریوں کے لیے آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
قومی آیوش مشن ملک کے دور دراز کونوں میں صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں انقلاب لانے کے لیے ایک اہم اقدام رہا ہے۔ صحت کی دیکھ بھال تک رسائی میں خلاء کو ختم کرکے اور ایک مجموعی فلاح و بہبود کے ماڈل کو فروغ دے کر یہ مشن زندگیوں کو بدلنے اور ایک صحت مند اور زیادہ پائیدار ہندوستان سامنے لانے میں اپنا كردار ادا كر رہا ہے۔
****
ش ح۔ع س۔س ا
U.No:4542
(Release ID: 2087740)
Visitor Counter : 24