امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور  داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی کی موجودگی میں اتراکھنڈ میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی


امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی کی موجودگی میں اتراکھنڈ میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں فوجداری كےتین نئے قوانین شہری حقوق کے محافظ اور 'انصاف کی آسانی' کی بنیاد بن رہے ہیں

جن علاقوں میں زیادہ ایف آئی آر درج ہیں ان تمام تھانوں اور جیلوں میں نئے فوجداری قوانین کے صد فی صد نفاذ کو ترجیح دی جائے

ریاست کے ہر ضلع میں ایک سے زیادہ فرانزک موبائل وین دستیاب ہونی چاہئے اور اس بات كی باقاعدہ نگرانی ہونی چاہئے كہ دوسری ریاستوں میں كوئی ایف آئی آر منتقل نہ ہو

وسائل کے بہتر استعمال كے لیےفرانزک وزٹ کے لیے ٹیموں کو 'سنگین، نارمل اور نہایت نارمل' کیسز كے تین زمروں میں تقسیم کیا جائے

اتراکھنڈ حکومت کو نئے فوجداری قوانین کے صد فی صد نفاذ کے لیے ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں خلا کو پر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے

Posted On: 24 DEC 2024 7:09PM by PIB Delhi

امور ِداخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی کی موجودگی میں اتراکھنڈ میں فوجداری كے تین نئے  قوانین کے نفاذ پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں اتراکھنڈ میں پولیس، جیلوں، عدالتوں، استغاثہ اور فرانزک سے متعلق مختلف نئی دفعات کے نفاذ اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔  مرکزی داخلہ سکریٹری، چیف سکریٹری اور اتراکھنڈ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی)، بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل، نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے ڈائریکٹر جنرل اور وزارت داخلہ اور ریاستی حکومت  کے کئی سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔

میٹنگ میں تبادلہ خیال کے دوران مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون  نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں فوجداری كے تین نئے  قوانین شہری حقوق کے محافظ اور 'انصاف میں آسانی' کی بنیاد بن رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے کہا کہ وہ جلد از جلد نئے فوجداری قوانین کو صد فیصد نافذ کریں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ نئے قوانین متاثرین اور شہریوں كو سامنے ركھ كر وضع كئے گئے ہیں اور انہیں اسی جذبے کے ساتھ فوری طور پر عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ حکومت کو نئے قوانین کے صد فیصد نفاذ کی سمت میں ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں خلا کو پر کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون نے کہا کہ اتراکھنڈ حکومت کو ان علاقوں کے تمام تھانوں اور جیلوں میں نئے قوانین کے صد فیصد نفاذ کو ترجیح دینی چاہئے جہاں زیادہ ایف آئی آر درج ہیں۔ ٹکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست کے ہر ضلع میں ایک سے زیادہ فرانزک موبائل وین دستیاب ہونی چاہئے۔ جناب شاہ نے کہا کہ فرانزک دوروں کے لیے ٹیموں کو سنگین، نارمل اور نہایت نارمل كے تین زمروں میں تقسیم کیا جانا چاہیے  تاکہ وسائل کا بہتر استعمال کیا جاسکے۔ اسی کے ساتھ وزیر داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے لیے مخصوص جگہ کا فیصلہ کرنے کے لیے پروٹوکول بنایا جائے اور تمام جگہوں پر نصب کیمرے بہترین معیار کے ہوں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ اس بات کی باقاعدہ اور مسلسل نگرانی ہونی چاہئے کہ درج شدہ زیرو ایف آئی آر میں سے کتنوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا اور کتنی ایف آئی آر ریاستوں کو منتقل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کو ہر 15 دن میں تینوں نئے قوانین کے نفاذ میں  پیش رفت کا جائزہ لینا چاہئے اور یہی كام  چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو ہفتے میں ایک بار تمام متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر كرنا چاہئے۔ جناب شاہ نے اتراکھنڈ کے ڈی جی پی کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مقررہ وقت کے اندر مقدمات کی جانچ  کریں۔

*******

U.No:4538

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2087732) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil