کانکنی کی وزارت
تمل ناڈو کے نیکر پٹی ٹنگسٹن بلاک کی نیلامی پر وضاحت
Posted On:
24 DEC 2024 6:11PM by PIB Delhi
جیولوجیکل سروے آف انڈیا( جی ایس آئی ) نے 14 ستمبر 2021 کو ٹنگسٹن کے لیے جیولوجیکل میمورنڈم (جی ایم) میلور - ٹرکٹرو - متھویل پٹی ایریاز، مدورائی ڈسٹرکٹ کو ریاستی حکومت تمل ناڈو کے حوالے کیا، جیسا کہ اس وقت ریاستی حکومت کو معدنیات بشمول اہم معدنیات جیسے ٹنگسٹن کے ساتھ تمام بڑی نیلامی کا اختیار دیا گیا تھا۔
بعد ازاں، مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ 1957 میں 17.08.2023 سے مائنز اینڈ منرلز (ترقی اور ریگولیشن) ترمیمی ایکٹ 2023 کے ذریعے ترمیم کی گئی۔ ترمیمی ایکٹ نے دوسری باتوں کے ساتھ ایکٹ میں سیکشن ڈی- 11 داخل کیا گیا جس نے مرکزی حکومت کو خصوصی طور پر کان کنی کے لیزوں اور جامع لائسنسوں کی نیلامی کرنے کا اختیار دیا جو ایکٹ کے پہلے شیڈول کے حصہ ڈی میں بیان کردہ 'اہم اور اسٹریٹجک معدنیات' کے سلسلے میں ہے جس میں ٹنگسٹن ایک ایسی ہی اہم معدنیات ہے۔
ترمیم کی بنیاد پر کانوں کی وزارت نے ریاستی حکومت تمل ناڈو کو 15.09.2023 کو تمل ناڈو کے اہم معدنی بلاکس بشمول نیکر پٹی ٹنگسٹن بلاک کی نیلامی کے بارے میں لکھا۔ جواب میں 03.10.2023 کو خط کے ذریعے تمل ناڈو کے وزیر آبی وسائل نے پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کردہ ترمیمی ایکٹ پر سوال اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ اہم معدنیات کی نیلامی کا اختیار بھی ریاستی حکومتوں کو دیا جائے۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ 2021-2023 کے دوران جب ریاست کے پاس اہم معدنیات کی نیلامی کے اختیارات تھے تب تمل ناڈو نے کچھ نہیں کیا۔ درحقیقت نیلامی کے نظام کی آمد کے بعد سے تمل ناڈو نے گزشتہ نو برسوں میں ایک بھی بڑے معدنی بلاک کی نیلامی نہیں کی ہے۔
تمل ناڈو کے وزیر کے جواب کے بعد کہ زمین کے قانون کے مطابق حکومت ہند اہم معدنیات کی نیلامی کے ساتھ آگے بڑھے گی، سکریٹری وزارت کانوں نے 6 دسمبر 2023 کو چیف سکریٹری، تمل ناڈو کو ڈی او لیٹر کے ذریعے تفصیلات کے بارے میں درخواست کی۔ تین اہم معدنی بلاکس کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا جس میں نیکر پٹی ٹنگسٹن بلاک بھی شامل ہے۔ ارضیات اور کان کنی کے کمشنر، تمل ناڈو نے 8 فروری 2024 کے خط کے ذریعے ان تین بلاکس کے بارے میں معلومات دی ہیں جن میں نیکر پٹی بلاک بھی شامل ہے۔ اگرچہ، ریاستی حکومت نے 193.215 ہیکٹر (بلاک کے کل رقبہ کا تقریباً 10فیصد) کے رقبے پر محیط حیاتیاتی تنوع سائٹ کے وجود کے بارے میں مطلع کیا، لیکن اس بلاک کی نیلامی کے انعقاد کے خلاف سفارش نہیں کی۔
مائنز کی وزارت نے اب تک چار قسطوں میں اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے 24 بلاکس کی نیلامی کامیابی سے کی ہے۔ نیکر پٹی ٹنگسٹن بلاک جو ضلع مدورائی ، تمل ناڈو میں 20.16 مربع کلومیٹر سے زیادہ کے رقبے پر محیط ہے۔ فروری 2024 کے مہینے میں کمپوزٹ لائسنس (سی ایل) کے طور پر نیلامی کے لیے تجویز کیا گیا تھا اور جون 2024 میں دوسری کوشش کے طور پر نیلامی کے لیے دوبارہ مطلع کیا گیا تھا۔ ہندوستان زنک لمیٹڈ کو ترجیحی بولی دہندہ کے طور پر قرار دے کر 07.11.2024 کو اس کی کامیابی کے ساتھ نیلامی ہوئی۔ جب بلاک کو ابتدائی طور پر فروری 2024 میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا، تب تک کہ 7 نومبر 2024 کو نیلامی کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا تھا، اس حقیقت کے باوجود کہ تمل ناڈو نے کئی نیلامیوں میں شرکت کی تھی، اس کے باوجود کہ نیلامی کے بارے میں کسی قسم کی مخالفت یا خدشات کے بارے میں فروری 2024 اور نومبر 2024 کے درمیان کانوں کی وزارت کے متعلقہ اجلاس کے بارے میں ریاستی حکومت کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا تھا۔
یہ قابل ذکر ہے کہ ایک جامع لائسنس سے مراد امکانی لائسنس-کم-کان کنی لیز ہے، جوبنیادی طور پر معدنی (نیلامی) قوانین کے تحت دی گئی دو مرحلوں کی رعایت ہے۔ یہ لائسنس لازمی قرار دیتا ہے کہ پہلے پراسپیکٹنگ (تحقیق) کی کارروائیوں کو شروع کیا جائے۔ تحقیقی ارضیاتی سروے سے حاصل ہونے والے ابتدائی شواہد کی بنیاد پر ایک بڑے علاقے سے پراسپیکٹنگ شروع ہوتی ہے اور معدنی مواد کو نسبتاً چھوٹے متعین معدنیات والے زون میں قائم کرنے پر ختم ہوتی ہے جسے بعد میں کان کنی کے لیے لیا جاتا ہے۔ تاہم، معدنیات والے زون کے لیے کان کنی کی لیز پر دینے سے پہلے جامع لائسنس ہولڈر کو متعلقہ ایجنسیوں بشمول ( ایم او ای ایف اینڈ سی سی) اور ریاستی حکومت سے متعدد منظوری حاصل کرنی ہوگی اور اس عمل کے دوران ماحولیاتی حساس زون، حیاتیاتی تنوع کے علاقوں وغیرہ کو ہٹا دیا جاتا ہے۔ ریاستی حکومت ہمیشہ یہ حق رکھتی ہے جو عام طور پر تحقیق کے مرحلے کے بعد استعمال ہوتی ہے۔
مائنز کی وزارت کا کردار ملک کی اقتصادی ترقی کے مفاد میں اہم معدنیات کی نیلامی تک محدود ہے۔ اس کے بعد لیٹر آف انٹینٹ ( ایل او آئی) کا اجراء، کمپوزٹ لائسنس ( سی ایل) پر دستخط اور کان کنی لیز (ایم ایل) ریاستی حکومت کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اگر ضرورت ہو تو جامع لائسنس یا کان کنی کے لیز پر دستخط کرنے سے پہلے علاقے میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔ ایک بار پیداوار شروع ہونے کے بعد تمام آمدنی ریاستی حکومت کو جمع ہو جاتی ہے۔
تاہم، اس بلاک کے لیے ترجیحی بولی دہندہ کے اعلان کے بعد اس بلاک کی نیلامی کے خلاف متعدد نمائندگیاں اس بنیاد پر موصول ہوئی ہیں کہ بلاک کے علاقے میں حیاتیاتی تنوع کا ورثہ ہے۔ لہٰذا، جی ایس آئی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بلاک کا دوبارہ جائزہ لے اور بایو ڈائیورسٹی سائٹ ایریا کو بلاک سے خارج کرکے بلاک کی حد کو از سر نو تعین کرنے کے امکان کو تلاش کرے۔ مزید یہ کہ تمل ناڈو کی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ نیکر پٹی ٹنگسٹن بلاک کے پسندیدہ بولی دہندہ کو ارادے کا خط جاری کرنے کے عمل کو وقتی طور پر روکے رکھے۔
*******
ش ح۔ ظ ا
UR No.4536
(Release ID: 2087709)
Visitor Counter : 12