مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کام کا محکمہ (ڈی اوٹی) جعلی کالز کے ذریعے شہریوں کو سائبر فراڈ سے بچانے کے لیےنہایت سرگرمی کے ساتھ کام کرتا ہے


بھارتی نمبروں سے جعلی بین الاقوامی کالز کی تعداد میں2ماہ میں1.35 کروڑ سے 6 لاکھ تک یعنی90 فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے

بین الاقوامی انکمنگ اسپوفڈ کالز کی روک تھام کا نظام،ہندوستانی نمبرز کے طورپر آنے والی بین الاقوامی کالز کوشناخت کرتا ہے اورروکتا ہے

سنچار ساتھی پورٹل پر چکشو سہولت کا استعمال کرتے ہوئے جعلی بین الاقوامی کالز کے بارے میں خبردیں

Posted On: 24 DEC 2024 6:06PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی اوٹی) نے 22 اکتوبر 2024 کو 'انٹرنیشنل انکمنگ سپوفڈ کالز پریوینشن سسٹم' کا آغاز کیا۔ یہ سسٹم ان کالزکی شناخت کرتا ہے جو بظاہر ہندوستان کے نمبروں سے آتی ہیں لیکن کالنگ لائن کی شناخت سی ایل آئی میں ہیرا پھیری کرکے اسے بیرون ملک سے سائبر مجرموں کے ذریعہ کیا جاتاہے۔یہ جعلی کالز سائبر کرائمز میں استعمال کی گئی ہیں جس میں دھوکہ دہی کرنے والوں نے اپنے آپ کو ڈی اوٹی/ٹی آر اے آئی کے حکام بتاتے ہوئے موبائل نمبر منقطع کرنے کی دھمکی دی،پولیس حکام کے طورپر جعلی ڈیجیٹل گرفتاریوں، کورئیر میں منشیات/نشہ آور اشیاء اور سیکس ریکیٹ میں گرفتاری کی بات کہی۔

سسٹم کے کام کرنے کے 24 گھنٹے کے اندرتمام آنے والی بین الاقوامی کالز میں سے تقریباً 1.35 کروڑ یا 90فیصد کوبیجااستعمال کرنے والے ہندوستانی فون نمبروں کے ساتھ جعلی کالز کے طور پر شناخت کیا گیا اور ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) نے انہیں ہندوستانی ٹیلی کام صارفین تک پہنچنے سے روکا۔ دسمبر 2024 کی تازہ ترین رپورٹس میں ہندوستانی نمبروں کے ساتھ شناخت شدہ اور بلاک کی گئی جعلی کالز کی تعداد تقریباً 6 لاکھ تک کم ہو گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سسٹم نے سائبر کرائمز کے مسئلے سے کامیابی سے نمٹا ہے جو کہ بیرون ملک سے کی جانے والی کالز کے ذریعے کی جا رہی تھیں، لیکن سی ایل آئی کو ہندوستانی نمبر کے طور پر دیکھنے کے لئے بیجا استعمال کیا گیا تھا۔

تاہم، جعل سازوں نے اب اپنے حربے بدل لیے ہیں اور وہ اپنے فریب کاروں کے لیے بین الاقوامی نمبروں کا استعمال کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جعلساز بین الاقوامی نمبروں سے کال کرکے خود کو سرکاری حکام بتارہے ہیں جو +91 سے شروع نہیں ہوتے بلکہ +8، +85، +65 وغیرہ جیسے نمبروں سے شروع ہوتے ہیں۔ڈی اوٹی نے مختلف متعلقہ فریقوں پر مشتمل ایک مخصوص ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو ایسی جعلی کالوں کو حل کرنے کے لیے سرگرمی سے کام کررہی ہے۔ ٹاسک فورس کی سفارشات میں سے ایک یہ ہے کہ جب بھی ملک سے باہر سے کوئی کال آئے توٹی ایس پیز کو سبسکرائبرز کو "انٹرنیشنل کال" دکھانی چاہیے۔ اس سے صارفین کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ اس طرح کی کالز ہندوستانی حکام یاٹرائی ، پولیس، انکم ٹیکس وغیرہ جیسی تنظیموں سے نہیں ہو سکتیں۔

ٹی ایس پیز میں سے ایک (ایئرٹیل) نے تکنیکی حل کو نافذ کیا ہے اور پہلے ہی ملک سے باہر سے موصول ہونے والی تمام کالز کے لیے "بین الاقوامی کال"دکھانا شروع کر دی ہیں۔ دیگرٹی ایس پیز اسے لاگو کرنے کے لیے تکنیکی امکانات کی تلاش کر رہے ہیں۔

ڈی اوٹی شہریوں کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ انجان بین الاقوامی نمبروں سے کالز کا جواب دینے کے سلسلے میں احتیاط برتیں جو +91 سے شروع نہیں ہوتیں اور جو ہندوستان کے سرکاری حکام ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سنچار ساتھی (www.sancharsaasthi,gov.in) پر چکشو سہولت پر اس طرح کے مشتبہ فراڈ مواصلات کی اطلاع دیں۔

وہ لوگ جو پہلے ہی پیسے کھو چکے ہیں یا سائبر کرائم کا شکار ہو چکے ہیں، اس واقعے کی اطلاع فوری طور پر سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر 1930 یا ویب سائٹ https://www.cybercrime.gov.in پر دی جائے۔

ڈی اوٹی سائبر فراڈز اور سائبر کرائمز میں ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اپنی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیےسرگرم اقدامات کر رہا ہے۔مذکورہ محکمہ کی مسلسل توجہ ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے، ٹیلی کام خدمات کو محفوظ بنانے اور شہریوں کو محفوظ اور قابل اعتماد مواصلاتی نیٹ ورکس فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

مزیدمعلومات  کے لیے ڈی اوٹی ہینڈلز کودیکھیں: -

https://x.com/DoT_India ایکس۔

https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ انسٹاگرام-

https://www.facebook.com/DoTIndiaایف بی

https://www.youtube.com/@departmentoftelecom وائی ٹی۔

********

( ش  ح ۔  ش  م   ۔  م  ا )

UNO: 4532


(Release ID: 2087675) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi