وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

فضلہ  سے دولت تک کا سفر


حکمرانی میں تبدیلی، ایک وقت میں ایک صاف جگہ

Posted On: 24 DEC 2024 2:23PM by PIB Delhi

‘‘قابل تعریف! موثر انتظام اور فعال کارروائی پر توجہ مرکوز کرکے، اس کوشش (خصوصی مہم 4.0) نے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح اجتماعی کوششیں پائیدار نتائج کی طرف  بڑھ سکتی ہیں اور یہ صفائی اور معاشی تدبر دونوں کو فروغ دیتی ہیں۔’’

- پی ایم نریندر مودی

صفائی اور کچرے  سے موثر طریقے سے نمٹنا، اچھی حکمرانی کی بنیاد ہیں۔ یہ طرز عمل نہ صرف ایک صحت مند ماحول کو یقینی بناتے ہیں بلکہ انتظامی کارکردگی اور شہریوں پر مرکوز حکمرانی کی بھی علامت ہیں۔ ایک تجویز کہ شہر کی صفائی اور اس کے فضلہ کے انتظام کے نظام کی تاثیر کو گڈ گورننس کے ایک مفید پراکسی اشارے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے جس کا ذکر 2001 یواین-ہیبیٹیٹ  گلوبل کانفرنس میں کیا گیا تھا۔ ہندوستان میں، صفائی مہمات محض صفائی مہم سے لے کر تبدیلی کی پہل تک پہنچی ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح صفائی اور نظم و نسق کمیونٹیز کی ترقی اور عوامی وسائل کو بہتر بنانے کے لیے آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HMMO.png

اس کی ایک روشن مثال ،لداخ کی وادی نوبرا میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ ایک ایسا بھی وقت تھا جب کچرے سے اٹے پڑے اس علاقے میں  خصوصی مہم 4.0 کے تحت حکومت کی پہل پر  12 ٹن کچرے کو صاف کرنے اور کنکریٹ کی سڑک  بنانے کے لیےوسائل جمع کئے گئے۔ اس کوشش نے نہ صرف رہائشیوں کے لیے رسائی میں اضافہ کیا بلکہ پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں صفائی کی تبدیلی کی طاقت کو بھی اجاگر کیا۔

خصوصی مہم 4.0، جو 2021 سے جاری سیریز کا حصہ ہے، صفائی کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا مظہر ہے۔ دسمبر 2023 اور جولائی 2024 کے درمیان، مہم نے شاندار نتائج حاصل کیے۔ یہ کامیابیاں معاشی سمجھداری اور وسائل کے موثر انتظام کے ساتھ متواتر صفائی  مہم  کو ظاہر کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YI5S.jpg

گجرات کے کانڈلا پورٹ پر، پرانے کولنگ ٹاور کےکوڑاکباڑ کے ڈھیروں کو نیلام کر کے صاف کیا گیا، جس سے خاصی جگہ خالی ہوئی۔ یہ پہل ، خصوصی مہم 4.0 کا حصہ ہے جس نے بلارکاوٹ بندرگاہوں کے آپریشنز کو قابل بنایا اور کارگو کو لانے لے جانے میں کارکردگی میں اضافہ کیا۔ یہ پروجیکٹ اس بات کی مثال کہ کس طرح صفائی کے اقدامات براہ راست اقتصادی سرگرمیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، جس سے حکومت کے عملی حل کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔

حکومت ہند کے متعدد اہم پروگراموں نے ہندوستان کو صفائی کے جامع اہداف حاصل کرنے کی طرف راغب کیا ہے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048GKF.jpg

  1. سوچھ بھارت ابھیان (ایس بی اے) 2014 میں شروع کیا گیا، ایس بی اے  نے صفائی کے بنیادی ڈھانچے اور عوامی بیداری کی مہموں کے ذریعے شہری اور دیہی مناظر کو تبدیل کر دیا ہے۔ 24 دسمبر 2024 تک، 4,75,210 دیہاتوں میں ٹھوس اور 5,14,102 دیہاتوں میں مائع فضلہ کے انتظام کا نظام موجود ہے۔
  2. فضلہ کو دولت میں تبدیل کرنا : اس اقدام کے تحت، غیرمستعمل اشیاء  کو آرٹ اور افادیت کی اشیاء میں دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، رانچی میں کوڑ ا کباڑ سے تیار کیے گئے ہرن کے مجسمے اس بات کی مثال دیتے ہیں کہ کس طرح فضلہ پائیداری کو فروغ دیتے ہوئے دولت  پیدا کر سکتا ہے۔ 24 دسمبر 2024 تک، 3 لاکھ سے زیادہ شہریوں کو کچرے  کو ٹھکانے لگانے کے تعلق سے  حساس بنایا گیا ہے اور فضلے کو دولت میں تبدیل کرنے کے لیے 800 سے زیادہ ٹیکنالوجیز کا جائزہ لیا گیا ہے، جن میں سے 80 کو پہلے ہی زمین پر لاگو کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0059LLG.png

اس کے علاوہ ، سائبر سوچھتا کیندر اور کام کی جگہوں پر ماحول دوست طرز عمل جیسی توجہ مرکوز مہمیں گورننس کی حکمت عملیوں میں صفائی کے انضمام کو مزید اجاگر کرتی ہیں۔ سائبر سوچھتا کیندر، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے تحت حکومت ہند کے ڈیجیٹل انڈیا پہل کا ایک حصہ ہے تاکہ ہندوستان میں بوٹ نیٹ انفیکشن کا پتہ لگا کر ایک محفوظ سائبر اسپیس بنایا جا سکے اور مزید انفیکشن کو روکنے کےلئے آخری چھور پر موجود صارفین تک پہنچنے کے نظام کو محفوظ بنایا جاسکے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006DXPS.png

صفائی اور فضلہ کو ٹھکانے لگانا حفظان صحت کے تقاضوں سے زیادہ  اہم ہے۔ وہ حکمرانی کے اوزار ہیں جو کسی قوم کی ترجیحات کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہندوستان کی منظم مہمات، جیسے سوچھ بھارت ابھیان اور خصوصی مہم 4.0، یہ ظاہر کرتی ہیں کہ صفائی کس طرح سماجی بہبود، اقتصادی ترقی اور انتظامی کارکردگی کو فروغ دیتی ہے۔ ان طریقوں کو اپنانے سے، حکومت نہ صرف بنیادی ڈھانچے کو بہتر بناتی ہے بلکہ پائیداری اور جوابدہی کے کلچر کو بھی پروان چڑھاتی ہے جو عمل میں اچھی حکمرانی کا ایک حقیقی ثبوت ہے۔

حوالہ جات

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ کی طرف سے خصوصی مہم 4.0 2024 کی تشخیصی رپورٹ

پی ڈی ایف دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔:

************

U.No:4520

ش ح۔ع ح۔ق ر


(Release ID: 2087587) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu