اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیل کو مواصلاتی امتیازکے لیے8 قومی ایوارڈز  سےنوازا گیا

Posted On: 24 DEC 2024 1:49PM by PIB Delhi

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ(سیل) کو پبلک ریلیشن سوسائٹی آف انڈیا (پی آر ایس آئی) نے 8قومی اعزازات سے نوازا ہے۔

سال 2024 کے پی آر ایس آئی نیشنل ایوارڈز 20-22 دسمبر 2024 کے دوران رائے پور میں منعقدہ 46 ویں آل انڈیا پبلک ریلیشنز کانفرنس میں دیے گئے۔ سیل کو مختلف زمروں میں اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا، جیسے سیل ٹریک کے لیے ای- نیوز لیٹر، کارپوریٹ فلم (انگریزی)، سیل گورو دیوس کی تقریب کے لیے بہترین مواصلاتی مہم (انٹرنل پبلک)، سیل نیوز کے لیے ہاؤس جرنل (انگریزی)، اسٹیل پلانٹ کی ٹیکنالوجیز کے واسطے سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے بہترین پی آر پروگرام، گرین اسٹیل کے فروغ کے لیےکارپوریٹ مہم میں سوشل میڈیا کابہترین استعمال، کارپوریٹ ویب سائٹس کے ساتھ ساتھ سالانہ رپورٹ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012C1K.jpg

سیل کے چیئرمین جناب  امریندو پرکاش نے اس اعزاز کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ‘‘یہ ایوارڈز سیل کی شبیہ اور آؤٹ ریچ کو بہتر کرنے کے لیے ہمارے مختلف  مواصلاتی اقدامات کی کوششوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ سیل نے ہمیشہ موثر مواصلات پر خاص زور دیا ہے جو کمپنی کی شبیہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہےاورمتعلقہ فریقوں کے بہتر روابط قائم کرتا ہے۔یہ اعزاز سیل کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سیل کے تمام ملازمین نے اس حصولیابی کو سراہا ہے، ہم آگے بڑھتے ہوئے  اپنی تمام مواصلاتی کوششوں میں اختراعات اور اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھیں گے۔’’

***************

(ش ح۔م ش ع۔ اش ق)

U:4519


(Release ID: 2087570)
Read this release in: English , Hindi , Tamil