پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی کے لیے 15 ویں مالیاتی کمیشن کی طرف سے اتر پردیش کو 1598.80 کروڑ روپے  اور آندھرا پردیش کو 446.49 کروڑ روپے گرانٹ موصول ہوئے


جاری کی گئی گرانٹس دیہی مقامی اداروں کو بااختیار بناتی ہیں، مقامی مسائل کو حل کرتی ہیں

Posted On: 24 DEC 2024 8:58AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے دوران اتر پردیش میں دیہی مقامی اداروں کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن (ایکس وی ایف سی) کی گرانٹ جاری کی ہے، جو کہ 1598.80 کروڑ روپے کی غیر مشروط گرانٹ  کی دوسری قسط ہے ۔ یہ فنڈز ریاست کی تمام اہل 75 ضلع پنچایتوں ، تمام اہل 826 بلاک پنچایتوں اور تمام اہل 57691 گرام پنچایتوں کے لیے ہیں ۔ جبکہ مالی سال25- 2024کے دوران  آندھرا پردیش میں مقامی دیہی بلدیاتی اداروں کے لیےپندرہویں مالیاتی کمیشن (ایکس وی ایف سی) کی گرانٹس  جاری کی گئی ہے، جوکہ مالی سال 25-2024 کی 420.9989 کروڑ روپے کی غیر مشروط گرانٹس کی دوسری قسط ہے اور ساتھ ہی مالی سال 25-2024 کے لیے غیر مشروط گرانٹس کی پہلی قسط کی رُکی ہوئی رقم جو کہ 4898 کروڑ روپے ہے ، بھی جاری کی گئی ہے ۔ یہ فنڈز اہل 13097 باضابطہ طور پر منتخب گرام پنچایتوں ، 650 باضابطہ طور پر منتخب بلاک پنچایتوں اور ریاست کی تمام 13 اہل ضلع پنچایتوں کے لیے ہیں ۔ 

حکومت ہند پنچایتی راج کی وزارت اور جل شکتی کی وزارت (پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمہ) کے ذریعے دیہی مقامی اداروں کے لیے ریاستوں کو پندرہویں مالیاتی کمیشن (ایکس وی ایف سی) کی گرانٹ جاری کرنے کی سفارش کرتی ہے جسے بعد میں وزارت خزانہ کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے ۔ اِس مختص کردہ گرانٹس کی سفارش کی جاتی ہے اور ایک مالی سال میں 2 قسطوں میں جاری کی جاتی ہے ۔

ان غیر مشروط گرانٹس کو پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی)/دیہی مقامی اداروں (آر ایل بی) کے ذریعے آئین کے گیارہویں شیڈول میں درج انتیس (29) موضوعات کے تحت مقامی سطح پر محسوس کی جانے والی ضروریات کے لیے استعمال کیا جائے گا ، سوائے تنخواہوں اور دیگر ادارہ جاتی اخراجات کے ۔ مشروط گرانٹس کو (اے) صفائی ستھرائی اور او ڈی ایف کی حیثیت کو برقرار رکھنے کی بنیادی خدمات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے  اور اس میں گھریلو فضلے کابندوبست اور ٹریٹمنٹ اور خاص طور سے انسانی فضلہ اور فضلہ کابندوبست (بی) پینے کے پانی کی فراہمی ، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور پانی کی ری سائیکلنگ شامل ہونی چاہیے ۔

ہندوستان کی زمینی سطح کی جمہوریت کو بااختیار بنانے کے لیے ایک تاریخی اقدام کے طور پر ، حکومت ہند پندرہویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹس کو براہ راست پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی)/دیہی مقامی اداروں (آر ایل بی) کو دیہی مقامی حکمرانی کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے ۔ یہ اسٹریٹجک مالیاتی اختیار کاری مقامی انتظامیہ میں انقلاب لا رہی ہے ، جوابدہی کو فروغ دے رہی ہے ، اور گاؤں کی سطح پر خود کفالت کو پروان چڑھارہی ہے ۔ عزت مآب وزیر اعظم کے ‘سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس ، سب کا پریاس’ کے تبدیلی لانے والے وژن کے مطابق ، یہ پہل زمینی سطح پر جمہوری شراکت کو گہرا کرتے ہوئے جامع ترقی کو آگے بڑھا رہی ہے ۔ یہ بااختیار مقامی ادارے تبدیلی کے طاقتور محرک کے طور پر ابھر رہے ہیں ، جو وکست بھارت بننے کی طرف ہندوستان کے سفر کو آگے بڑھا رہے ہیں-جہاں ہر گاؤں اپنی تقدیر خود بناتاہے اور ملک کی خوشحالی میں اپنا کردار اداکرتا ہے۔

* * * *

ش ح۔ف ا ۔ص ج

U-NO: 4504


(Release ID: 2087500) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu