وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت سرکار اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھارت کی ماحولیاتی عزم بستگی کے مطابق پائیدار بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی حمایت کے لیے 500 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے

Posted On: 23 DEC 2024 7:54PM by PIB Delhi

بھارت سرکار اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے 20 دسمبر 2024کو ملک کی ماحولیاتی عزم بستگی کے مطابق ماحول دوست اور پائیدار بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی حمایت کے لیے 500 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے۔اے ڈی بی کا یہ قرض ایک خودمختار گارنٹی کے ساتھ انڈیا انفراسٹرکچر فنانس کمپنی لمیٹڈ (آئی آئی ایف سی ایل) کو دیا جائے گا۔

انفراسٹرکچر پروجیکٹ میں ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی کے منصوبے پردستخط کنندگان میں بھارت سرکار کی طرف سے وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ جوہی مکھرجی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے ان کے کنٹری ڈائریکٹر میو اوکا شامل ہیں۔

محترمہ اوکا نے کہا کہ اے ڈی بی کی فنانسنگ سے آئی آئی ایف سی ایل کو بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے طویل مدتی سرمایہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی جس میں رابطے اور توانائی کی منتقلی کے ساتھ ساتھ شہری منصوبوں، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال جیسے کم وسائل والے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اپنے خالص صفر وعدوں کو پورا کرنے کے لیے، ملک کو بڑے پیمانے پر نجی سرمائے کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جس کے لیے جدید فنانسنگ پلیٹ فارمز اور خطرات کو کم کرنے کے آلات کی ضرورت ہوگی تاکہ بنیادی شعبے کے خطرات اور مارکیٹ کی عدم مساوات سے نمٹا جاسکے۔ اسٹریٹجک ڈیولپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوٹ کی حیثیت سے آئی آئی ایف سی ایل ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موزوں ہے۔

اے ڈی بی نے اپنی آپریشنل اور رسک مینجمنٹ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے سالوں سے آئی آئی ایف سی ایل کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ جیسا کہ آئی آئی ایف سی ایل نے ترقی کی ہے ، اس کے آپریشنز نجی شعبے کے وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیزی سے تیار ہیں جس کے لیے ممکنہ ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے اس کی مصنوعات کی پیش کشوں کی توسیع کی ضرورت ہے۔

یہ منصوبہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سبز اور بہترین طریقوں کو ضم کرنے کے لیے آئی آئی ایف سی ایل کی ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ منصوبوں کی پائیداری کی درجہ بندی کا اندازہ کرنے کے لیے ایک پائیدار یونٹ اور ماحولیاتی پائیداری فریم ورک اور اسکورنگ کا طریقہ بھی طے کیا جائے گا۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 4500


(Release ID: 2087450) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi