پارلیمانی امور کی وزارت
وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلےسے خطاب کیا، نئے بھرتی ہونے والوں کو 71,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کیے گئے
اروناچل پردیش میں 258 سے زیادہ امیدواروں کو 14 ویں روزگار میلہ کے دوران تقرر نامے ملے
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اروناچل پردیش میں تقرر نامے تقسیم کیے
Posted On:
23 DEC 2024 5:32PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نوتقرر شدہ نوجوانوں کو 71,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کیے۔ اروناچل پردیش میں 14 ویں روزگار میلہ میں ایٹا نگر، آئی ٹی بی پی این ای فرنٹیئر ہیڈکوارٹر، کھٹنگ ہلز میں 258 امیدواروں کو تقرر نامے دیئے گئے۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے بھرتی ہونے والے افراد انڈو تبت بارڈر فورس، آسام رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، انڈین پوسٹل ڈپارٹمنٹ، انڈین ریلوے اور سشتر سیما بل سمیت مختلف وزارتوں اور محکموں میں حکومت میں شامل ہوں گے۔ وزیر اعظم کے خطاب کے دوران ملک بھر میں 45 مقامات کو میلے سے جوڑا گیا۔
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ کل رات دیر گئے کویت سے واپس آئے تھے ، جہاں انھوں نے بھارتی نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اور یہ بہت خوشگوار اتفاق ہے کہ واپسی کے بعد ان کا پہلا پروگرام ملک کے نوجوانوں کے ساتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج ملک کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے ایک نئی شروعات ہے۔ آپ کے برسوں کے خواب سچ ہوئے ہیں، سالوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ 2024 کا یہ جانے والا سال آپ کے لیے نئی خوشیاں لے کر آ رہا ہے۔ میں آپ سبھی اور آپ کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے نئے بھرتی ہونے والے نوجوانوں میں تقرر نامے تقسیم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے بنیادی ڈھانچے اور مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت کے پختہ عزم پر زور دیا جو نوجوانوں کو خود انحصاری کے حصول کے لیے بااختیار بنائیں۔ جناب رجیجو نے کہا کہ اس حکومت نے ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی ہے اور اب نوجوانوں کی باری ہے کہ وہ روزگار حاصل کریں جو نہ صرف ان کے کنبوں کی کفالت کرے گا بلکہ ان کی ذاتی ترقی اور کامیابی کی راہ بھی ہموار کرے گا۔
سرکاری ملازمتوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر موصوف نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کیریئر کی ترقی کے لیے دیگر راستے تلاش کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نوجوان کاروباری افراد کی مدد کرنے اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مرکزی وزیر کے ریمارکس ایک زیادہ جامع اور مضبوط ایکو سسٹم تخلیق کرنے کے لیے حکومت کی جاری کوششوں کو اجاگر کرتے ہیں جو نوجوانوں کے لیے سرکاری اور خود روزگار دونوں مواقع کو فروغ دیتا ہے اور بالآخر ملک کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالتا ہے۔
پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے 25 امیدواروں کو تقرر نامے سونپے۔ کل 258 امیدواروں کو آج تقرر نامے موصول ہوئے جن میں 35 خواتین بھی شامل ہیں۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 4497
(Release ID: 2087428)
Visitor Counter : 10