وزارت اطلاعات ونشریات
وکست بھارت کے لیےہندوستان کا راستہ
گڈ گورننس اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے شہریوں کو بااختیار بنانا
Posted On:
23 DEC 2024 5:11PM by PIB Delhi
’’زندگی میں آسانی ہر شہری کا حق ہے، اسی لیے اسے آگے بڑھانا ہماری حکومت کی ترجیح رہی ہے‘‘۔
~ وزیر اعظم جناب نریندر مودی
|
اقوام متحدہ (یو این) گڈ گورننس کو گورننس کے طور پر بیان کرتا ہے جو شراکت دار، اتفاق رائے پر مبنی، جوابدہ، شفاف،موثر اور بہتر، مساوی اور جامع اور قانون کی حکمرانی کی پیروی کرتی ہے۔ گڈ گورننس کا ایک بڑا مقصد شہریوں کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔ حکومتی عمل میں شہریوں کی شرکت اور اتفاق رائے، مساوات کو یقینی بنانے اور حکومت کی طرف سے جوابدہی، شفافیت اور احتساب کو برقرار رکھنے کے ذریعے شمولیت کو بنایا جاتا ہے۔ یہ سب شہریوں کی زندگی میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔
.
Source: https://www.mygov.in/campaigns/mann-ki-baat/
’زندگی میں آسانی‘ ہندوستان کی گڈ گورننس کی کوششوں کا ایک اہم ستون، شہریوں کی بہتر صحت کا جائزہ لینے کا ایک فریم ورک ہے، کیونکہ ترقی کا حتمی مقصدلوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ آسان عمل، جدید ٹیکنالوجی اور سٹیزن فرسٹ پالیسیوں کے ذریعے،یہ نقطہ نظر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ گڈ گورننس کے فوائد ہر شخص یہاں تک کہ ملک کے دور دراز علاقوں تک پہنچیں۔
شہریوں کے لیے 'زندگی میں آسانی' حاصل کرنے کی جستجو میں ڈیجیٹلائزیشن ایک گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے۔ یہ اچھی حکمرانی اور شمولیت کو یقینی بنانے +کے لیے بہت اہم رہا ہے، یعنی شفافیت، کارکردگی اور رسائی میں اضافہ، افراد کو باوقار اور بھرپور زندگی گزارنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔
اس کی ایک روشن مثال جناب سریش بھائی پٹیل کی کہانی سے ملتی ہے۔ جناب پٹیل ایک چھوٹے کسان ہیں جن کا تعلق دادر اور نگر حویلی اور دمن دیو سے ہے۔ ایک دن، ان کے بچے کے اسکول نے اسے اپنی آمدنی کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کو کہا۔ پریشان اور حکومتی عمل کے بارے میں کوئی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مقامی حکام سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ پیسہ اور وقت صرف کرنا پڑا۔ اپنی تلاش میں وہ اپنے گاؤں پنچایت دفتر میں سرل سیوا کیندر(ایس ایس کے) کے پاس پہنچے۔ ایس ایس کے کے آپریٹر نے انہیں پورے عمل کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں اور نہ صرف ان کی آمدنی کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنے میں مدد کی ، بلکہ ان کے بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی مہیا کرایا ۔ انہیں ایک ایس ایم ایس موصول ہوا، جس میں انہیں فارم جمع کرانے، اسے منظورہونے اور سرٹیفکیٹ کی تیارہونے کے بارے میں بتایا گیا۔ اس کے نتیجے میں ان کے بچے کو بروقت دستاویزات جمع کرانے کی وجہ سے اسکول سے اسکالرشپ مل گئی۔
ڈیجیٹلائزیشن اس انقلاب کا مرکز ہے اور گورننس کی تشکیل نو میں اہم حثیثت رکھتی ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام (ڈی آئی ایل آر ایم پی) کی مثال ہی لے لیں، جس نے دیہی ہندوستان میں زمین کے 95 فیصد ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کیا ہے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں زمین کی ملکیت اکثر تنازعات اور غیر یقینی صورتحال کا باعث ہوتی تھی، ڈیجیٹلائزیشن نے لاکھوں شہریوں کے لیے انتہائی ضروری وضاحت اور انصاف فراہم کیا ہے۔ اس تبدیلی نے نہ صرف شفافیت کو فروغ دیا ہے بلکہ زمین کے انتظام کو آسان بنایا ہے، دھوکہ دہی کو کم کیا ہے اور تنازعات کو جلد حل کرنے کے قابل بنایا ہے۔
اسی طرح، مائی اسکیم جیسے پلیٹ فارم شہریوں کو آسانی سے ان کی اہلیت سے مماثلث رکھنے والی سرکاری اسکیموں کو دریافت کرنے اور ان کے لیے درخواست دینے کے لیے ڈیجیٹل ون اسٹاپ حل پیش کرتے ہیں۔ متعدد سرکاری ویب سائٹس پر لاگ ان کرکے درخواست دینے کے پیچیدہ عمل سے نمٹنے کے وہ دن گزر گئے۔ مائی اسکیم کے ساتھ صحیح فوائد تک رسائی چند کلکس کی طرح آسان ہو گئی ہے، جو شہریوں کو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے درکار معلومات سے باخبر کرتی ہے۔
آدھار ہندوستان کی گورننس کی تبدیلی کا ایک اور اہم معاون ثابت ہواہے، جو شہریوں کی زندگیوں میں گہرائی سے وابستہ ہے۔ آدھار کا استعمال کرتے ہوئے 2,240 سے زیادہ سماجی بہبود کی اسکیموں کے ساتھ، یہ فوائد کی محفوظ اور موثر ترسیل کو یقینی بناتا ہے، شفافیت کو بڑھاتا ہے اور 'زندگی میں آسانی' کو فروغ دیتا ہے۔ اس کی رسائی بینکنگ، انشورنس اور ٹیلی کام جیسے 500 سے زائد اداروں تک پھیلی ہوئی ہے، جو صارف کی تصدیق کو آسان بناتی ہے۔ سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں آدھار کا استعمال دھوکہ دہی کو کم کرتا ہے، خدمات تک محفوظ اور ہموار رسائی کو یقینی بناتا ہے اور حکمرانی کو زیادہ موثر اور شفاف بناتا ہے۔
پورٹل ڈیجیٹل گورننس کے لیے حکومت کے عزم کو مزید اجاگر کرتا ہے۔ آئی جی او ٹی پلیٹ فارم کا حصہ، امرت گیان کوش ایک جامع ڈیجیٹل وسیلہ ہے جو پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز) کے ساتھ ہم آہنگ گورننس کے بہترین طریقوں کو درست کرتا ہے۔ ہندی اور بریل میں دستیاب وسائل کے ساتھ، یہ پہل اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ علم اور تربیت سب کے لیے قابل رسائی ہے، عوامی منتظمین کی صلاحیت کو بڑھانا اور نچلی سطح پر حکمرانی کو بہتر بنانا ہے۔
تعلیم کے شعبے میں اے پی اے اے آر آئی ڈی (خودکار مستقل اکیڈمک اکاؤنٹ رجسٹری) اور ہموار تعلیمی منتقلی کو قابل بنا کر اور پہلے کی تعلیم کو پہچان کر ہندوستان بھر کے طلباء کو بااختیار بناتا ہے۔ 34 کروڑ سے زیادہ اے پی اے اے آر آئی ڈیز رجسٹرڈ ہونے کے ساتھ، طلباء کے پاس اب ایک ڈیجیٹل شناخت ہے جو آسانی سے کریڈٹ کی شناخت، تعلیمی مواقع اور نتائج کو بہتر بناتی ہے۔
مزید برآں، ہندوستان کے سب سے دور دراز علاقوں تک ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی لانے کی اس کی کوششوں میں شمولیت کے لیے حکومت کی وابستگی واضح ہے۔ ہندوستان 5 جی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سب سے آگے ہے، اس کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ 95 فیصد سے زیادہ 4جی کوریج اور 90 فیصد5 جی کوریج اور قابل رسائی خدمات کے ساتھ، ملک سبسکرپشنز میں بے مثال اضافے کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ مینوفیکچرنگ، خوردہ، صحت شعبے اور زراعت جیسے اہم شعبے5 جی سے مستفید ہوں گے، نئے آپریٹنگ ماڈلز، بہتر کارکردگی اور جدید خدمات جیسے اسمارٹ سٹیز اور ڈیجیٹل گورننس وغیرہ۔ یہ کوششیں شہریوں کے لیے سرکاری خدمات سے منسلک ہونے اور اس سے استفادہ کرنے کے لیے، معلومات تک رسائی اور ڈیجیٹل معیشت میں حصہ لینے کے نئے مواقع پیدا کرتی ہیں۔
Source: https://x.com/narendramodi/status/1827684180504768671/photo/2
وزیر اعظم مودی کا پرگتی (پرو ایکٹو گورننس اور بروقت عمل درآمد) پلیٹ فارم18 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کی حقیقی وقت میں نگرانی کو قابل بنا کر نظم و نسق کو مضبوط کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ وہ آسانی سے اور وقت پر ترقی کریں۔ خواہش مند اضلاع پروگرام اس کی ایک اور مثال ہے کہ کس طرح ڈیجیٹل ٹولز گورننس کو تبدیل کرتے ہیں، پسماندہ علاقوں کو مقامی چیلنجوں سے نمٹنے اور جامع ترقی کو فروغ دے کر کامیابی کی کہانیوں میں تبدیل کرتے ہیں۔
ان اقدامات کے ذریعے، ہندوستان نہ صرف بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کر رہا ہے بلکہ اچھی حکمرانی کے لیے ایک فریم ورک بھی بنا رہا ہے جو اس کے شہریوں کے لیے زندگی میں آسانی کو بڑھاتا ہے اور عملی طور پر شمولیت کے اصول کو یقینی بناتا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن اور جامع پالیسیوں کو اپناتے ہوئے، حکومت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہر ہندوستانی کو بہتر مواقع تک رسائی حاصل ہو۔ جیسا کہ ہندوستان وکست بھارت 2047 کے اپنے وژن کی طرف بڑھ رہا ہے، اس کی حکمرانی، ڈیجیٹلائزیشن اور زندگی میں آسانی پر توجہ زندگیوں کو بدل رہی ہےاور ایک زیادہ شفاف، قابل رسائی اور خود انحصار قوم کی تعمیر کررہی ہے۔
حوالے
References
https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2077671
https://x.com/narendramodi/status/1861455101204013360
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2082392
https://myscheme.gov.in
https://www.uidai.gov.in//images/Aadhaar__Brochure__2024.pdf
https://rural.gov.in/en/press-release/95-land-records-rural-india-digitized
https://www.unescap.org/sites/default/files/good-governance.pdf
https://www.meity.gov.in/writereaddata/files/75-DI-Success-Stories.pdf
https://pib.gov.in/FeaturesDeatils.aspx?NoteId=153402&ModuleId+=+2®=3&lang=1
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2083735
Click here to download PDF
***************
(ش ح۔م ح۔ش ت)
U:4483
(Release ID: 2087380)
Visitor Counter : 12