کامرس اور صنعت کی وزارتہ
صنعت اور گھریلو تجارت کی ترقی کی وزارت کا سال 2024 کا اختتام سال کا جائزہ
پی ایل آئی اسکیم میں 1.46 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری، 12.5 لاکھ کروڑ روپئے کی پیداوار، 4 لاکھ کروڑ روپئے کی برآمدات اور 9.5 لاکھ ملازمتوں کی تخلیق
پی ایل آئی اسکیم کے تحت 14 شعبوں اور 27 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1300 سے زائد مینوفیکچرنگ یونٹوں کا قیام
نیٹ ورک پلاننگ گروپ نے 81 میٹنگیں کیں، 213 منصوبوں کا جائزہ لیا ، جن کی منصوبہ بندی کی لاگت 15.48 لاکھ کروڑ روپئے تھی
ریاستوں کی طرف سے 5496 کروڑ روپئے مالیت کے لاجسٹک بنیادی ڈھانچہ کی بہتری کے لیے 200 سے زائد منصوبےتجویز کیے گئے
قومی صنعتی کاریڈور ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت 28602 کروڑ روپئے مالیت کے 12 گرین فیلڈ انفراسٹرکچر پروجیکٹوں میں 1.5 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی صلاحیت اور 9.4 لاکھ ممکنہ ملازمتوں کی تخلیق
سال 15-2014 کے مقابلے پیٹنٹس میں 17 گنا اضافہ اور ٹریڈ مارکس میں 7 گنا اضافہ
مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ایف ڈی آئی ایکویٹی کی آمدنی میں 69 فی صد اضافہ، جو 2004 سے 2014 میں 98 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2014 سے 2024 میں 165 ارب ڈالر ہوئی
ایف ڈی آئی کی آمدنی میں 26 فی صد اضافہ، جو مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی میں 22.5 ارب ڈالر رہی، جو مالی سال 24-2023 میں 17.8 ارب ڈالر تھی
1.49 لاکھ اسٹارٹ اپس نے 16 لاکھ براہ راست ملازمتیں تخلیق کیں
تقریباً 48 فی صد اسٹارٹ اپس میں کم از کم ایک خاتون ڈائریکٹر ہے، 50 فی صد اسٹارٹ اپس ٹائر 2 اور 3 شہروں سے ہیں
Posted On:
20 DEC 2024 11:44AM by PIB Delhi
پی ایل آئی اسکیم کے تحت مقررہ اہداف کو حاصل کرنے سے لے کر اسٹارٹ اپ ایکوسسٹمز کو فروغ دینے، لاجسٹکس کو بہتر بنانے اور ایف ڈی آئی کی آمدنی میں اضافے تک،ڈی پی آئی آئی ٹی نے خود کفیل اور عالمی سطح پر مسابقتی بھارت کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔
2024 میں وزارت کے کچھ اہم اقدامات اور کامیابیاں درج ذیل ہیں:
پروڈکٹ لنکڈ انسنٹیو ( پی ایل آئی ) اسکیمیں
بھارت کے ’’ آتم نربھر ‘‘ بننے کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے، 14 اہم شعبوں کے لیے پی ایل آئی اسکیمیں 1.97 لاکھ کروڑ روپئے (26 ارب ڈالر سے زائد) کی رقم کے ساتھ اعلان کی گئی ہیں تاکہ بھارت کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور برآمدات کو بڑھایا جا سکے۔ یہ اسکیم 11 نومبر ، 2020 ء کو کابینہ سے منظور کی گئی تھی اور اس نے کئی اہم سنگ میل طے کیے ہیں، جن میں 1.46 لاکھ کروڑ روپئے (17.5 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری، 12.50 لاکھ کروڑ روپئے (150 ارب ڈالر) کی پیداوار/سیلز، 4 لاکھ کروڑ روپئے (48 ارب ڈالر) کی برآمدات اور 9.5 لاکھ افراد کے لیے براہ راست اور بالواسطہ روزگار شامل ہیں۔ مالی سال 24-2023 ء تک انسنٹیو کی رقم9721 کروڑ روپئے ہے۔ 27 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 10 وزارتوں/محکموں کے تحت 14 شعبوں میں 1300 سے زائد مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔
14 اہم شعبے یہ ہیں: (1) موبائل مینوفیکچرنگ اور مخصوص الیکٹرانک اجزاء، (2) اہم ابتدائی مواد/ادویات کے درمیانے اجزاء اور فعال دواسازی اجزاء، (3) میڈیکل ڈیوائسز کی مینوفیکچرنگ، (4) آٹوموبائلز اور آٹو اجزاء، (5) دواسازی ادویات، (6) اسپیشلٹی اسٹیل، (7) ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ مصنوعات، (8) الیکٹرانک/ٹیکنالوجی مصنوعات، (9) وہائٹ گڈس (اے سی اور ایل ای ڈی لائٹس)، (10) خوردنی اشیاء ، (11) ٹیکسٹائل مصنوعات: ایم ایم ایف سیگمنٹ اور تکنیکی ٹیکسٹائل، (12) ہائی ایفیشنسی سولر پی وی ماڈیولز، (13) ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل ( اے سی سی ) بیٹری اور (14) ڈرونز اور ڈرون اجزاء۔
پی ایل آئی اسکیم ملک کے ایم ایس ایم ای ایکوسسٹم پر ایک سلسلہ وار اثر مرتب کرے گی۔ ہر شعبے میں جو اینکر یونٹس بنائے جائیں گے، ان کو پوری ویلیو چین میں نئے سپلائر بیس کی ضرورت ہوگی۔ ان میں سے زیادہ تر معاون یونٹس ایم ایس ایم ای سیکٹر میں بنائے جائیں گے۔
وائٹ گڈز (اے سی اور ایل ای ڈی لائٹس) کے لیے پی ایل آئی اسکیم صرف اے سی اور ایل ای ڈی لائٹس کے اجزاء کی مینوفیکچرنگ کومدد فراہم کرتی ہے۔ اس کے لیے مالی سال 22-2021 ء سے 29-2028 ء کے لیے 6238 کروڑ روپئے کی رقم منظور کی گئی ہے ۔ اسکیم کے اختتام پر گھریلو ویلیو ایڈیشن 20 سے 25 فی صد سے بڑھ کر 75 سے 80 فی صد تک پہنچ جائے گا۔ 6962 کروڑ روپئے کی مجوزہ سرمایہ کاری کا 47 فی صد اور ستمبر ، 2024 تک 48000 براہ راست روزگار کے 100 فی صد اہداف حاصل کر چکا ہے۔ صنعت کی مانگ کے مطابق ، تیسرے مرحلے کی آن لائن درخواست کے لیے راہ ہموار کی گئی ، جس میں 4121 کروڑ روپئے کی ممکنہ سرمایہ کاری کے ساتھ 38 درخواست دہندگان نے حصہ لیا۔
پی ایم (پردھان منتری) گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان
پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان ( این ایم پی ) کو 13 اکتوبر ، 2021 ء کو وزیراعظم جناب نریندر مودی نے متعارف کرایا تھا۔ یہ ایک جی آئی ایس سے لیس پلیٹ فارم ہے ، جو بنیادی ڈھانچے کے ڈاٹا کو یکجا کرتا ہے جیسے سڑکیں، ریل کی لائنیں، بندرگاہیں، اندرونی آبی راستے، ٹیلی کام لائنیں، بجلی کی لائنیں اور سماجی شعبے کے اثاثے، جس سے کثیر جہتی لاجسٹکس کی منصوبہ بندی کے لیے جامع اور مربوط منصوبہ بندی ممکن ہوئی ہے۔ یہ ایک بین وزارتی ادارہ جاتی نظام مرکز اور ریاستی سطح پر قائم کیا گیا ہے۔
پی ایم گتی شکتی کے تحت اقدامات میں 44 مرکزی وزارتوں/محکموں (8 بنیادی ڈھانچہ ، 16 سماجی، 15 اقتصادی، اور 5 دیگر) اور 36 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی شمولیت شامل ہے، جن میں 1614 ڈاٹا کی سطحیں شامل ہیں، جن میں 726 سطحیں مرکزی وزارتوں سے اور 888 سطحیں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔ اس کے علاوہ، 22 سماجی شعبے کی وزارتوں/محکموں کی شمولیت ہوئی ہے، جن میں 152 سے زائد ڈاٹا سطحیں (جیسے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی سہولتیں، پوسٹ آفس، ہوسٹلز اور کالج) شامل ہیں۔
ڈاٹا معیار کے انتظام کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار ( ایس او پی ) 8 انفراسٹرکچر اور 15 سماجی وزارتوں/محکموں کے لیے نوٹیفائی کیے گئے ہیں۔ ایک ماڈل ایس او پی تمام 36 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے اور گوا نے اپنے ایس او پی کو نوٹیفائی کیا ہے۔
نیٹ ورک پلاننگ گروپ نے 81 میٹنگیں کی ہیں، جن میں 15.48 لاکھ کروڑ روپئے کے منصوبہ کی لاگت والے 213 منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ریاستوں کی طرف سے 5496 کروڑ روپئے مالیت کے 200 سے زائد منصوبے، جو لاجسٹک بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔
نیشنل لاجسٹکس پالیسی
پی ایم گتی شکتی کی تکمیل کے لیے، نیشنل لاجسٹکس پالیسی ( این ایل پی ) ، جو 17 ستمبر ، 2022 ء کو متعارف کرائی گئی، کا مقصد ملک کی اقتصادی ترقی اور کاروباری مسابقت کو لاجسٹک نیٹ ورک کی لاگت کو مؤثر طریقے سے فروغ دینا ہے۔ یہ بنیادی ڈھانچہ لاجسٹکس کے شعبے کی ترقی سے متعلق پہلوؤں کو شامل کرتا ہے، جن میں اقدامی اصلاحات، لاجسٹک خدمات کی بہتری، ڈیجیٹائزیشن، انسانی وسائل کی ترقی، اور مہارتوں کا فروغ شامل ہے۔
این ایل پی کے ویژن کے حصول کے لیے تین بڑے اہداف ہیں: ( الف ) 2030 ء تک بھارت میں لاجسٹکس کی لاگت کو عالمی معیارات کے مطابق کم کرنا؛ ( ب ) لاجسٹکس پرفارمنس انڈیکس کی درجہ بندی کو بہتر بنانا ، جس کا مقصد 2030 ء تک ٹاپ 25 ممالک میں شامل ہونا ہے ۔ ؛ ( ج ) ایک مؤثر لاجسٹک ایکوسسٹم کے لیے ڈاٹا پر مبنی فیصلہ سازی کا نظام قائم کرنا۔ پالیسی کو ایک جامع لاجسٹکس ایکشن پلان ( سی ایل اے پی ) کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے، جو اہم اقدامات کے لیے تفصیلی منصوبہ فراہم کرتا ہے۔
لاجسٹکس کے شعبے میں کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے لیے 37 لاجسٹکس سے متعلق ڈیجیٹل سسٹمز/پورٹلز کو 10 وزارتوں/محکموں کے درمیان مربوط کیا گیا ہے۔ بھارت کے کنٹینرائزڈ ایگزم کارگو کی ٹریکنگ اور ٹریسنگ کی جا رہی ہے۔
علمی اپ گریڈیشن: لاجسٹکس سے متعلق کورسز 115 یونیورسٹیوں میں متعارف کرائے گئے ہیں۔ گتی شکتی یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو ) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ 8 مئی ، 2024 ء کو بھوپال میں ایس پی اے (اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر) میں ’’ سٹی لاجسٹکس ‘‘ کے لیے مرکز (ای او ای ) قائم کیا گیا، جس میں 100 سے زائد افسران کو تربیت دی گئی۔ مہارتوں کی ترقی کے لیے 7 کوالیفکیشن پیکس کی تصدیق کی گئی۔
لاجسٹکس ایز ایکروس ڈفرینٹ اسٹیٹ ( ایل ای اے ڈی ایس ) کے چھٹے ایڈیشن دسمبر ، 2024 ء میں رپورٹ جاری کی جائے گی۔ 26 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اپنی متعلقہ ریاستی لاجسٹکس پالیسیوں کو نوٹیفائی کیا ہے۔
سروس امپروومنٹ گروپ ( ایس آئی جی ) : قومی لاجسٹکس پالیسی 2022 کے مطابق، لاجسٹکس کے شعبے سے متعلق انتظامی امور سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک بین وزارتی مشاورتی گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔
لاجسٹکس کی مؤثر کارکردگی کے لیے شعبہ جاتی منصوبے ( ایس پی ای ایل ) : قومی لاجسٹکس پالیسی 2022 کے تحت، لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ جاتی منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں۔ کوئلے اور سیمنٹ کے شعبے کے لیے ایس پی ای ایل حتمی طور پر تیار کیے جا چکے ہیں۔ فوڈ اور پبلک ڈسٹری بیوشن، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری، فارما، کھاد اور اسٹیل کے شعبوں کے لیے ایس پی ای ایل تیار ہو رہے ہیں۔
میک ان انڈیا پہل
’’ میک ان انڈیا ‘‘ پہل کو 15 اگست ، 2014 ء کو وزیراعظم نے اعلان کیا اور 25 ستمبر ، 2014 ء کو باقاعدہ طور پر شروع کیا تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے، اختراع کو بڑھاوا دیا جا سکے، بہترین معیار کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا سکے اور بھارت کو مینوفیکچرنگ، ڈیزائن اور اختراع کا مرکز بنایا جا سکے۔
میک ان انڈیا ( ایم آئی آئی ) پہل کے لانچ کے بعد سے، حکومت نے 24 ذیلی شعبوں پر کام کیا ہے ، جنہیں بھارتی صنعتوں کو قوت ، مسابقتی فائدے، درآمداتی متبادل کی ضرورت، برآمدات کے امکانات اور روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع کے حساب سے منتخب کیا گیا ہے۔
میک ان انڈیا ( ایم آئی آئی ) کے تحت مختلف اقدامات ( این ایس ڈبلیو ایس ، پی ڈی سی ، پی ایم جی ، آئی آئی ایل بی ، اوڈی او پی ، آئی آئی جی وغیرہ ) ’’ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اسکیمیں ‘‘ شامل ہیں، جو مالی سال 22-2021 ء سے 26-2025 ء تک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے ، جس کا بجٹ 970 کروڑ روپئے ہے۔ اس اسکیم کے مقاصد میں سرمایہ کاروں کی نشاندہی کرنا اور سہولت فراہم کرنا، سرمایہ کاری کا فروغ اور منصوبوں کا انتظام شامل ہے۔
نیشنل انڈسٹریل کاریڈور ترقیاتی پروگرام
اس پروگرام کا مقصد مانگ سے پہلے معیار کے مطابق بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا اور ترقی یافتہ زمین کے پلاٹس کو فوری الاٹمنٹ کے لیے تیار رکھنا ہے تاکہ مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے اور بھارت کو عالمی ویلیو چین میں ایک مضبوط کھلاڑی کے طور پر پوزیشن بنایا جا سکے۔ پانچ سالہ ایکشن پلان میں 8 منظور شدہ منصوبوں کے علاوہ 12 نئی انڈسٹریل سٹیز کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جس میں صنعت 4.0 کے معیار کو اپنانا شامل ہیں۔ یہ اقدامات حکومت کے ’’ آتم نر بھر بھارت ‘‘ کے ویژن کے مطابق ہیں، جو مضبوط جسمانی اور اقتصادی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، سماجی اور صنفی مساوات کے فرق کو دور کرنے اور مقامی افراد اور نوجوانوں کے لیے بڑی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
جون ، 2024 ء تک، چار شہروں دھولیرا، شندرا بڈکن، گریٹر نوئیڈا اور وکرم اُدیوگ پوری میں 308 پلاٹس (1789 ایکڑ) مختص کیے جا چکے ہیں۔ فی الحال 2104 ایکڑ تیار شدہ صنعتی اراضی اور 2250 ایکڑ تجارتی، رہائشی یا دیگر زمین کے استعمال کے لیے فوری الاٹمنٹ کے لیے دستیاب ہے۔ ان شہروں میں 68 کمپنیوں میں تجارتی آپریشن شروع ہو چکے ہیں اور 83 منصوبے زیر تعمیر ہیں۔
مستقبل کے توسیعی منصوبوں میں 12 نئے گرین فیلڈ منصوبوں کا فروغ شامل ہے، جن کی منظوری 28 اگست 2024 کو مرکزی کابینہ سے حاصل ہوئی ہے۔ ان منصوبوں کا احاطہ 25975 ایکڑ ہے اور ان کی لاگت 28602 کروڑ روپئے ہے۔ ان منصوبوں کے ذریعے 939416 افراد کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے اور 1.5 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ممکن ہوگی۔ یہ منصوبے ملک کے کم خدمت والے صنعتی علاقوں میں پھیلیں گے اور منصوبہ بند صنعتی کاری کی ضرورت ہوگی۔ ان منصوبوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی لاگت اور زمین کی لاگت (ریاستوں کا حصہ) شامل ہے، جب کہ زمین پہلے ہی متعلقہ ریاستوں کی تحویل میں ہے۔
شناخت شدہ اہم شعبے ، جو مارکیٹ کی مانگ کے جائزوں کی بنیاد پر منتخب کیے گئے ہیں، جس میں سیمی کنڈکٹرز، ایرو اسپیس اور دفاع، آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس، الیکٹرانکس اور سسٹم ڈیوائس مینوفیکچرنگ ( ای ایس ڈی ایم ) ، انجینئرنگ اور لاجسٹکس، آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹس، قابل تجدید توانائی، ادویات، ٹیکسٹائل اور ملبوسات، خوردنی اشیاء اور مشروبات ، کیمیکلز اور دھاتیں اور مشینری اور آلات شامل ہیں ۔ یہ صنعتی منصوبے ترقی کے مراکز کے طور پر تصور کیے گئے ہیں، جو پورے علاقے کی تبدیلی کو فروغ دیں گے اور متوازن علاقائی ترقی کو فروغ دیں گے۔
دانشورانہ املاک کے حقوق
آئی پی ایڈمنسٹریشن کی مضبوطی: انتظامی عمل اور طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ ترجیحی دستاویزات کے جمع کرانے کے حوالے سے کاروبار میں آسانی ہو سکے۔ دستاویزات کی ای-فائلنگ اور ای-سننے کی سہولت فراہم کی گئی ہے—پیٹنٹ، ٹی ایم اور ڈیزائن کی ای-فائلنگ پر 10 فی صد رعایت دی گئی ہے۔ ٹی ایم سرچ سسٹم کے لیے اے آئی-ایم ایل بیسڈ سسٹم اور عوامی چیٹ بوٹ ( آئی پی سارتھی ) متعارف کرایا گیا ہے۔ 2019 سے 2024 کے دوران 770 پیٹنٹ اور ڈیزائن کے معائنے والے افسران کی نئی تقرری کی گئی ہے اور23-2022 ء میں 470 افسران کو ان کے متعلقہ فیڈر عہدوں سے کنٹرولر کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔
مضبوط قانونی فریم ورک کی تشکیل: عملی اصلاحات نے اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایز ، خواتین درخواست گزاروں، حکومت کے محکموں اور تعلیمی اداروں کے لیے پیٹنٹ کے جائزے کے عمل کو تیز کیا ہے۔ فارم 27 (پیٹنٹ کی کارکردگی کے ضوابط ) کو آسان بنا کر عمل آوری کو کم کیا گیا ہے، فارم 8 کی فیس معاف کی گئی ہے اور موثر ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے فارم 8اے متعارف کرایا گیا ہے۔ ٹریڈ مارکس میں 74 فارم کو کم کر کے 8 تک محدود کیا گیا ہے اور جغرافیائی اشاروں ( جی آئی ) کے لیے مجاز صارفین کی رجسٹریشن کا عمل آسان بنایا گیا ہے۔ فیس میں رعایتوں میں اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز اور تعلیمی اداروں کے لیے پیٹنٹ فائلنگ پر 80 فی صد رعایت، ڈیزائن فائلنگ پر اسٹارٹ اپس کے لیے 75 فی صد رعایت اور اسٹارٹ اپس کی طرف سے ٹی ایم فائلنگ پر 50 فی صد رعایت شامل ہیں۔
علمی صلاحیت اور ہنر مندی کا فروغ : ستائیس مرکزی اور ریاستی یونیورسٹیوں میں آئی پی آر چیئرز قائم کیے گئے ہیں۔ اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، ایم/اوایم ایس ایم ای اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے اشتراک سے 5 لاکھ سے زائد طلباء اور فیکلٹی کی تعلیم و تربیت کے لیے 1200 سے زیادہ پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ پولیس، کسٹمز اور عدلیہ تربیتی اداروں کے لیے 359 اہم اور خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
آئی پی آر کی تخلیق : سال 24-2023 ء میں پیٹنٹس کی تعداد 103057 تھی ، جو سال 15-2014 ء کے مقابلے میں 17 گنا بڑھ گئی ہے۔ 24-2023 ء میں ٹریڈ مارک کا رجسٹریشن 15-2014 ء کے مقابلے میں 7 گنا بڑھ گئی۔ جغرافیائی اشاروں کی تعداد 24-2023 ء میں 635 تک پہنچ گئی۔ طلباء، تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان آئی پی آگاہی بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔ بھارت کی عالمی انوویشن انڈیکس ( جی آئی آئی ) میں درجہ بندی 2024 ء میں 39ویں پوزیشن تک پہنچ گئی۔
غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) کا ضابطہ جاتی فریم ورک
غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے ایک سرمایہ کار دوست پالیسی وضع کی ہے، جس میں بیشتر شعبے، سوائے کچھ اسٹریٹجک اہمیت کے شعبوں کے، خودکار طریقہ سے 100 فی صد ایف ڈی آئی کے لیے کھلے ہیں، جس کے لیے حکومت کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایف ڈی آئی کی تقریباً 90 فی صد آمدنی خودکار طریقہ سے موصول ہوتی ہے۔
ڈی پی آئی آئی ٹی کا کردار: ڈی پی آئی آئی ٹی غیر ملکی سرمایہ کاری کی پالیسی کے قیام کے لیے ذمہ دار ہے، جو فارن ایکسچینج مینیجمنٹ ایکٹ، 1999 ( فیما ) کے تحت نوٹیفائی کردہ قواعد کے ذریعے نافذ کی جاتی ہے، جس کا انتظام محکمہ اقتصادی امور ( ڈی ای اے ) کرتا ہے اور ریزرو بینک آف انڈیا( آر بی آئی ) اسے ریگولیٹ کرتا ہے۔ فارن انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن پورٹل ( ایف آئی ایف پی ) حکومتی روٹ کے تحت موصول ہونے والی تجاویز کا انتظام کرتا ہے اور متعلقہ وزارتوں کو بھیجتا ہے۔
منظور شدہ ایف ڈی آئی : ایف ڈی آئی دو طریقوں سے حاصل کی جاتی ہے؛ خودکار طریقے سے اور حکومتی طریقے سے ۔ خودکار طریقہ کے تحت حکومت یا آر بی آئی سے کسی پیشگی منظوری کی ضرورت نہیں ہوتی اور بیشتر شعبے 100 فی صد ایف ڈی آئی کے لیے کھلے ہیں۔ مالی سال 24-2023 ء میں 98 فی صد سے زائد ایف ڈی آئی ایکویٹی کی آمد خودکار طریقہ سے حاصل ہوئی۔ حکومتی طریقہ میں ایف آئی ایف پی کے ذریعے متعلقہ شعبہ کی وزارتوں یا محکموں سے پیشگی منظوری حاصل کرنی ہوتی ہے اور یہ نوٹیفائیڈ شعبوں یا سرگرمیوں میں سرمایہ کاری اور ان ممالک سے سرمایہ کاری پر لاگو ہوتا ہے ، جو بھارت کے ساتھ زمینی سرحدیں شیئر کرتے ہیں۔
ممنوعہ ایف ڈی آئی : غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) نوٹیفائیڈ شعبوں یا سرگرمیوں میں ممنوع ہے، جن میں لاٹری کاروبار، جوا اور بیٹنگ، رئیل اسٹیٹ، تمباکو کی تیاری، جوہری توانائی اور وہ دیگر شعبے شامل ہیں جو نجی سرمایہ کاری کے لیے کھلے نہیں ہیں۔
بھارت میں ایف ڈی آئی میں اصلاحات: حکومت نے 2019 ء سے 2024 ء کے دوران مختلف شعبوں میں ایف ڈی آئی پالیسیوں کو بتدریج لبرلائز کیا ہے۔ 2019 ء میں کوئلہ اور معاہدہ سازی میں 100 فی صد ایف ڈی آئی خودکار طریقے سے اجازت دی گئی، جب کہ ڈیجیٹل میڈیا میں 26 فی صد ایف ڈی آئی حکومتی روٹ کے تحت منظور کی گئی ہے ۔ 2020 ء میں انشورنس کے شعبے میں 100 فی صد ایف ڈی آئی خودکار طریقے سے منظور کی گئی اور ایئر ٹرانسپورٹ اور دفاعی شعبوں کے لیے نظرثانی شدہ حدود مقرر کی گئیں۔ 2021 ء میں انشورنس شعبے میں ایف ڈی آئی کی حد 74 فی صد تک بڑھا دی گئی، ٹیلی کام کو خودکار طریقے سے شامل کیا گیا اور پی ایس یوز کو پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے شعبے میں ایف ڈی آئی کے لیے کھول دیا گیا۔ 2022 ءمیں ایل آئی سی میں 20 فی صد ایف ڈی آئی خودکار طریقے سے اجازت دی گئی۔ 2024 ء میں خلائی شعبے کو آسان کیا گیا ۔
ایف ڈی آئی کی آمد کے رجحانات:
سال 2000 ء سے 2024 ء کے درمیان مجموعی طور پر 991 ارب امریکی ڈالر کی ایف ڈی آئی کی آمد ریکارڈ کی گئی، جس میں سے 67 فی صد (667 ارب امریکی ڈالر) پچھلے دس مالی سالوں (2014 سے 2024) میں حاصل ہوئی۔ مینوفیکچرنگ شعبے میں ایف ڈی آئی ایکویٹی کی آمد 69 فی صد بڑھ گئی، جو 2004 ء سے 2014 ء میں 98 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2014 ء سے 2024 ء میں 165 ارب امریکی ڈالر ہوگئی۔
مالی سال 25-2024 ء میں ایف ڈی آئی کی آمد (جون 2024 تک): مالی سال 25-2024 ء کے پہلے سہ ماہی میں ایف ڈی آئی کی آمد 22.5 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جو مالی سال 24-2023 ء کی پہلی سہ ماہی میں 17.8 ارب امریکی ڈالر کی آمد سے 26 فی صد زیادہ ہے۔
اسٹارٹ اپ انڈیا
وزیراعظم کی جانب سے یہ اقدام 16 جنوری ، 2016 ء کو شروع کیا گیا تھا، جس نے ملک بھر میں اختراع کے لیے ایک لانچ پیڈ فراہم کیا۔ برسوں کے دوران، اس اقدام کے تحت کئی پروگرام نافذ کیے گئے ہیں تاکہ کاروباری افراد کی مدد کی جا سکے، ایک مضبوط اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام بنایا جا سکے اور بھارت کو ملازمتوں کے متلاشیوں کی بجائے ملازمتیں تخلیق کرنے والے ملک میں تبدیل کیا جا سکے۔
اس اقدام کے تحت 149000 سے زائد اسٹارٹ اپس با قاعدہ وجود میں آئے ہیں ، جن میں سے تقریباً 48 فی صد کے پاس کم از کم ایک خاتون ڈائریکٹر ہے اور تقریباً 50 فی صد ٹیر 2 اور ٹیر 3 شہروں میں واقع ہیں۔ یہ اسٹارٹ اپس ملک کے ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں موجود ہیں، جو 95 فی صد سے زائد اضلاع کا احاطہ کرتے ہیں۔ ان اسٹارٹ اپس نے 16 لاکھ سے زائد براہ راست ملازمتیں تخلیق کی ہیں (خود کی تیار کردہ رپورٹ کی بنیاد پر)۔
پروگرام کے تحت اہم اقدامات میں ریاستوں کا اسٹارٹ اپ رینکنگ فریم ورک اور نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز شامل ہیں، جن کا مقصد اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو پہچاننا اور اسے فروغ دینا ہے۔ بھارت اسٹارٹ اپ نالج ایکسیس رجسٹری (بھاسکر) اور مینوفیکچرنگ انکیوبیشن جیسی کوششیں پروڈکٹ اسٹارٹ اپ کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ اسٹارٹ اپ مہاکمبھ جیسے پروگراموں نے ملک میں اسٹارٹ اپ کلچر کو مزید مضبوط کیا ہے۔
وزیر اعظم کے ویژن، ’’ اپنے خوابوں کو صرف مقامی نہ رکھیں، انہیں عالمی بنائیں ‘‘ کے بعد بھارتی اسٹارٹ اپ تیزی سے بھارت کی سرحدوں سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ اسٹارٹ اپ ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی یافتہ دنیا دونوں میں اپنی شناخت بنا رہے ہیں، عالمی سطح پر اپنی توسیع پذیری اور قابل استطاعت کو ظاہر کر رہے ہیں۔
کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنا
کام کاج کے بوجھ کو کم کرنے کے اقدام کے تحت بھارت نے پہلے ہی 42028 کاموں کو کم کر دیا ہے، جن میں سے 2875 پر نظرثانی ہو رہی ہے اور 7204 کاموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کل شناخت کئے گئے کاموں میں 93 فی صد کا ہدف -2021 ء میں حاصل کیا گیا، 5 فی صد کا ہدف 2023 ء میں اور 2 فی صد کا ہدف 2024 ء (26 ستمبر ، 2024 ء تک) میں حاصل کیا گیا۔
3765 دفعات کو غیر فوجداری بنا دیا گیا ہے، جنہیں وزارتوں، محکموں، اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے انجام دیا ہے۔ 2023 ء میں نافذ ہونے والے جن وشواس پہل نے 42 مرکزی ایکٹ کو غیر فوجداری بنا دیا ہے، جنہیں 19 وزارتوں/محکموں کے ذریعے منظم کیا گیا ہے۔ اس کے بعد جن وشواس 2.0 اقدام بھی شروع کیا گیا، جو اپنے پچھلے ورژن سے حاصل کردہ اسباق کو شامل کرتا ہے۔
نیشنل سنگل ونڈو سسٹم ( این ایس ڈبلیو ایس ) : اس وقت، 32 مرکزی وزارتوں/محکموں کو این ایس ڈبلیوایس پلیٹ فارم پر شامل کیا گیا ہے، جو 277 جی ٹو بی (حکومت سے کاروبار تک) کی منظوری فراہم کرتا ہے۔ 14 اکتوبر ، 2024 ء تک، 7.10 لاکھ منظوریوں کے لیے درخواستیں آئی ہیں اور 4.81 لاکھ درخواستوں کو منظور کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم 29 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سنگل ونڈو کلیرنس ( ایس ڈبلیو سی ) کے ساتھ منسلک ہے، اور ’’ اپنی منظوری سے متعلق جانکاری ( کے وائی اے ) ‘‘ سروس 33 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے دستیاب ہے۔
بزنس ریفارمز ایکشن پلان ( بی آر اے پی ) 2024 فریم ورک، جس میں 344 اصلاحات (57 مرکزی اور 287 ریاستیں) شامل ہیں، ریاستوں اور وزارتوں کو بھیج دی گئی ہیں۔
2020 ء میں ڈوئنگ بزنس رپورٹ کی تکمیل کے بعد، عالمی بینک نے عالمی سطح پر 184 معیشتوں کا جائزہ لینے کے لیے بی – ریڈی فریم ورک تیار کیا۔ بھارت کی رپورٹ (حصہ III) اپریل 2026 میں شائع ہوگی۔
ایک ضلع ایک پروڈکٹ ( او ڈی او پی )
’’ ایک ضلع ایک پروڈکٹ ( او ڈی او پی ) ‘‘ کا مقصد بھارت کے اضلاع میں متوازن علاقائی ترقی کو فروغ دینا ہے، جو مقامی مصنوعات کو فروغ دینے اور دستکاروں کی مدد کرنے پر مرکوز ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، بھارت کے 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 780 سے زیادہ اضلاع میں 1256 مصنوعات کی شناخت کی گئی ہے۔
او ڈی او پی پروگرام کا مقصد منتخب مصنوعات کے لیے ان کی سپلائی چین کے تمام مراحل میں مسائل کی شناخت کرنا اور حل کرنا، مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانا اور مینو فیکچرر کی مدد کرنا ہے تاکہ ان کی مصنوعات کی مکمل صلاحیت کو استعمال کیا جا سکے۔
مرکزی بجٹ 24-2023 ء میں ’’ خصوصی سرمایہ کاری کے لیے ریاستوں کی مدد کے منصوبے ‘‘ کے تحت تمام ریاستوں میں پی ایم ایکتا مال قائم کرنے کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں تاکہ او ڈی او پی مصنوعات کو فروغ دیا جا سکے، مقامی مصنوعات کے لیے مارکیٹ کی رسائی بڑھائی جا سکے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ 28 ریاستوں نے ترقیاتی منصوبہ رپورٹس ( ڈی پی آرس جمع کی ہیں، جن میں سے 27 کو ڈی پی آئی آئی ٹی اور محکمہ اخراجات کے ذریعے منظور کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 27 ریاستوں کے لیے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ 9 ریاستوں نے پہلے ہی پی ایم ایکتا مال کی بنیاد رکھنے کی تقریبات مکمل کر لی ہیں۔
نیشنل او ڈی او پی ایوارڈز 2024 کے دوسرے ایڈیشن میں 587 اضلاع، 31 ریاستوں اور 23 بھارتی مشنوں نے شرکت کی اور راشٹریہ پورسکار پورٹل پر مجموعی طور پر 641 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن (این آئی ڈی ) اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر متعلقہ فریقوں کے لیے صلاحیتوں میں اضافے کے جاری پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ، او ڈی او پی اقدام کے تحت 110 سے زیادہ برانڈز کو ٹیگ کیا گیا ہے۔
مکمل حکومتی نقطہ نظر کو یقینی بنانے کے لیے، مختلف محکموں کے ساتھ تال میل برقرار رکھا جاتا ہے، جس میں محکمہ ڈاک، محکمہ عملہ اور تربیت، وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز، وزارت زراعت، وزارت ٹیکسٹائل، وزارت دیہی ترقی اور نیتی آیوگ شامل ہیں ۔
ڈیجیٹل کامرس کے اوپن نیٹ ورک ( او این ڈی سی )
اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) ایک ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ( ڈی پی آئی ) منصوبہ ہے ، جو ڈی پی آئی آئی ٹی نے بھارت میں ای کامرس کو ڈیموکریٹائز کرنے کے لیے شروع کیا ہے۔ یہ ایک اوپن سورس طریقہ کار پر مبنی ہے، جو مخصوص پلیٹ فارم سے آزاد اوپن اسپیسی فیکیشنز اور اوپن نیٹ ورک پروٹوکولز استعمال کرتا ہے۔ او این ڈی سی کے پروٹوکول مختلف آپریشنز جیسے کیٹلاگنگ، انوینٹری مینجمنٹ، آرڈر مینجمنٹ اور آرڈر کی تکمیل کو معیاری بناتے ہیں۔او این ڈی سی کے بنیادی اصول ہیں: اوپن نیس (کھلاپن)، ان بَنڈلنگ (تفریق)، اور انٹر آپریبلٹی (ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت)۔
او این ڈی سی 2021 میں ایک سیکشن-8 غیر منافع بخش کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا اور اس نے تیزی سے ترقی کی ہے، ستمبر ، 2024 میں 12.8 ملین آرڈرز کا ریکارڈ قائم کیا، جس کے مجموعی آرڈرز اب تک 113.4 ملین تک پہنچ چکے ہیں۔ اس وقت نیٹ ورک میں 115 فعال نیٹ ورک پارٹنرز( این پیز ) ہیں، جن میں 26 خریدار، 80 فروخت کنندگان اور 18 لاجسٹک سروس فراہم کنندگان شامل ہیں۔ او این ڈی سی 1100 سے زیادہ شہروں میں کام کر رہا ہے اور اس کے نیٹ ورک میں 7.01 لاکھ بیچنے والے اور سروس فراہم کنندگان شامل ہیں۔
صنعتی پارک ریٹنگ سسٹم ( آئی پی آر ایس )
صنعتی پارک ریٹنگ سسٹم ( آئی پی آر ایس ) ایک ایسا اقدام ہے ، جو بہترین کارکردگی دکھانے والے پارکس کی شناخت کرتا ہے، مسائل کی نشاندہی کرتا ہے اور سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کے لیے فیصلہ سازی کی حمایت فراہم کرتا ہے۔ یہ اقدام ڈی پی آئی آئی ٹی ، انویسٹ انڈیا اور ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) کے اشتراک سے انجام دیا جا رہا ہے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی نے 2018 میں صنعتی پارک ریٹنگ سسٹم پر ایک پائلٹ فیز رپورٹ جاری کی تھی، جس کا مقصد صنعتی مسابقت کو بڑھانا تھا۔
ڈی پی آئی آئی ٹی نے ’ انڈسٹریل پارک ریٹنگ سسٹم 2.0 ‘ تیار کیا ، جس نے اس کی کوریج کو وسعت دی اور پائلٹ مرحلے سے آگے کی معیار کی تشخیص کو لانے کا مقصد تھا۔ 51 خصوصی اقتصادی زون ( ایس ای زیڈ ) ، جن میں 29 نجی بھی شامل ہیں، کو آئی پی آر ایس 2.0 کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے نامزد کیا گیا۔ 24 نجی شعبے کے صنعتی پارک بھی نامزد کیے گئے۔
478 نامزدگیوں میں سے 449 کا جائزہ لیا گیا۔ رائے شماری میں 5700 کرایہ داروں سے جوابات شامل تھے۔ 41 صنعتی پارکوں کو ’’ لیڈرز ‘‘ کے طور پر تشخیص کیا گیا ہے، 90 صنعتی پارکوں کو ’’ چیلنجر ‘‘ زمرے میں درجہ بندی کی گئی ہے، جب کہ 185 پارکوں کو ’’ آسپائریرز ‘‘ زمرے میں درجہ بندی کی گئی ہے۔ یہ درجہ بندیاں اہم موجودہ پیرامیٹرز اور بنیادی ڈھانچہ کی سہولتوں کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔
نیشنل سنگل ونڈو سسٹم (این ایس ڈبلیو ایس)
قومی پورٹل بھارت کی مختلف وزارتوں/محکموں اور ریاستی حکومتوں کے موجودہ کلیئرنس سسٹمز کو ضم کرتا ہے۔ اس وقت، 32 وزارتوں/محکموں اور 29 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سنگل ونڈو سسٹمز این ایس ڈبلیو ایس پورٹل کے ساتھ مربوط ہو چکے ہیں۔ کل 277 مرکزی منظوریوں اور 2977 ریاستی منظوریوں کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔ 660 مرکزی منظوریوں اور 6294 ریاستی منظوریوں کی معلومات کاروباروں کو ’’ اپنی منظوری کے باری میں جانیں ( کے وائی اے ) ‘‘ ماڈیول کے ذریعے دستیاب ہیں۔
مورخہ 14 اکتوبر ، 2024 تک، 7.10 لاکھ منظوریوں کے لیے درخواستیں کی جا چکی ہیں اور 4.81 لاکھ منظوریوں کی منظوری دی جا چکی ہے، جن میں ایف ڈی آئی کی منظوری، پیٹرولیم سے متعلق خدمات، ہال مارکنگ اور اسٹارٹ اپ رجسٹریشن شامل ہیں۔
پی اے این کو واحد کاروباری شناختی نمبر ( ایس بی آئی ڈی ) کے طور پر استعمال کرنا: این ایس ڈبلیو ایس کی انفراسٹرکچر کو اس طرح دوبارہ تشکیل دیا گیا ہے کہ وہ پی اے این کو تمام محکموں کے لیے واحد منفرد شناختی نمبر کے طور پر سپورٹ کرے۔ یعنی، این ایس ڈبلیو ایس پر ہر ادارے کے لیے پی اے این جمع کروانا ضروری ہے۔ وزارتوں/ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے اپنے ڈاٹا بیس کو پی اے این کے ساتھ جوڑنے کے لیے ایک ایس او پی تیار کی گئی ہے اور تمام مرکزی وزارتوں/محکموں اور ریاستوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔ ریاستی سنگل ونڈو سسٹمز کو پی اے این کو ایس بی آئی ڈی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے این ایس ڈبلیو ایس کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے اور یہ عمل تمل نادو، تلنگانہ، تلنگانہ اور اڑیسہ میں مکمل ہو چکا ہے اور فعال ہے ۔
کاروباروں اور شہریوں پر تعمیل کے بوجھ کو کم کرنا
کاروباروں اور شہریوں پر تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کی مہم کا مقصد مختلف وزارتوں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کاروبار اور شہریوں کے لیے حکومت کے ساتھ تعلقات کو آسان بنانا، معقول بنانا، ڈیجیٹائز کرنا اور چھوٹے تکنیکی یا انتظامی نقائص کو غیر فوجداری بنانا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد طریقوں کو سادہ بنانا، قانونی دفعات کو معقول بنانا، حکومتی عملوں کو ڈیجیٹائز کرنا اور معمولی تکنیکی یا انتظامی نقائص کے لیے سزاؤں کو ختم کرنا ہے۔ اس میں قابل ذکر ترقی ہوئی ہے، جس کے تحت وزارتوں، محکموں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے 42028 تعمیل کی کارروائیاں کم کی گئی ہیں اور 3765 دفعات کو غیر فوجداری کیا گیا ہے۔
جن وشواس (دفعات میں ترمیم) ایکٹ، 2023
جن وشواس (دفعات میں ترمیم) ایکٹ نے 19 وزارتوں/محکموں کے زیر انتظام 42 مرکزی قوانین میں مجموعی طور پر 183 دفعات کو غیر فوجداری بنایا ۔
جن وشواس ایکٹ، 2023 کاروباری ترقی کو فروغ دینے کے لیے ان قوانین کو معقول بنانے، غیر ضروری رکاوٹوں کو ختم کرنے اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے میں ایک اہم قدم ہے۔ غیر فوجداری بنانا اس حکومت کی طرف سے ’’ اعتماد پر مبنی حکمرانی ‘‘ کی طرف ایک قدم ہے، جہاں شہریوں پر معمولی یا طریقہ کار کی خلاف ورزیوں کے لیے مجرمانہ سزائیں عائد نہیں کی جائیں گی۔ قوانین کا مسلسل جائزہ لے کر غیر نقصان دہ جرائم اور تعمیل کی خلاف ورزیوں کو الگ کر کے غیر فوجداری بنانے سے رہن سہن کی آسانی میں مزید بہتری آئے گی۔ اس سے تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے متبادل ذرائع کے لیے ایک راستہ کھلے گا، جیسے کہ رپورٹنگ کے لیے اطلاع دہی کا نظام اور تعمیل نہ ہونے پر جرمانہ ۔
انتظامی فیصلے کے طریقوں کے ساتھ اپیلیٹ میکانزم کا تعارف، عدالت کے نظام پر دباؤ کو کم کرتا ہے، مقدمات کے التوا کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور عدلیہ کی مؤثر اور کارگر فراہمی کو سہولت فراہم کرتا ہے۔ کاروباری ضوابط کو معقول بنانے کا براہ راست اثر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بہتر بنانا، کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا اور ایم ایس ایم ایز کو معمولی جرائم کے لیے قید کے خوف کے بغیر کام کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ تعمیل کو کم کرنا مؤثر پالیسی سازی کی طرف لے جاتا ہے، اقتصادی ترقی کے لیے ایک ہمہ گیر ماحول تیار کرتا ہے، ایم ایس ایم ایز کو روزگار پیدا کرنے کی حمایت کرتا ہے، اسٹارٹ اپ کے ماحولیاتی نظام کی حمایت کرتا ہے اور شفافیت کے ذریعے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھاتا ہے۔ معقول ضوابط کا مقصد یہ ہے کہ یہ نہ صرف کاروبار کرنے کی آسانی بلکہ رہن سہن کی آسانی کو بھی بڑھاتا ہے۔ غیر فوجداری بنانا ایک ایسا قدم ہے ، جو رضاکارانہ تعمیل کا ایک ماحول فروغ دینا اور ضوابط کا مسلسل جائزہ لینے کو یقینی بنانے کی طرف ہے۔
نیا مرکزی شعبہ اسکیم، 2021 جموں و کشمیر کے صنعتی ترقی کے لیے
نیا مرکزی شعبہ اسکیم، 2021 جموں و کشمیر کے صنعتی ترقی کے لیے 22-2021 ء سے 37-2036 ء کے دوران کے لیے ایک فلیگ شپ پروگرام کے طور پر شروع کی گئی تھی ، جس کی کل مالیاتی رقم 28400 کروڑ روپے ہے۔ اس اسکیم کے تحت چار قسم کی ترغیبات فراہم کی گئی ہیں، یعنی سرمایہ کاری کی ترغیب، سرمایہ سود سبسڈی، جی ایس ٹی سے جڑی ترغیب اور ورکنگ کیپٹل سود سبسڈی۔ اسکیم کو ایک اہم ریسپونس ملا ہے، جس میں 31 مارچ ، 2024 ء تک جے کے این آئی ایس پورٹل کے ذریعے 1209 درخواستیں جمع کی گئیں۔ ان درخواستوں میں سے 787 یونٹس کو رجسٹریشن دی گئی ہے اور اب تک 680 دعووں کے تحت 204.30 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی گئی ہے۔
اتر پورو ٹرانسفارمیٹو انڈسٹریلائزیشن (اُنّتی ) اسکیم، 2024
اتر پورو ٹرانسفارمیٹو انڈسٹریلائزیشن اسکیم ( انتی ) شمال مشرقی خطے کے لیے 9 مارچ ، 2024 ء کو نوٹیفائی کی گئی تھی، جس کی مدت نوٹیفکیشن کی تاریخ سے 10 سال ہے، جس کے بعد متعدد واجبات کو پورا کرنے کے لیے مزید آٹھ سال کا وقت دیا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت نئی/موجودہ صنعتی یونٹوں کو تین اقسام کی ترغیبات فراہم کی جائیں گی: سرمایہ کاری کی ترغیب، مرکزی سرمایہ سود سبسڈی کی ترغیب اور مینوفیکچرنگ اور سروسز سے جڑی ترغیب (ایم ایس ایل آئی ) ، جو ان کے زون اے (صنعتی طور پر ترقی یافتہ اضلاع) اور زون بی (صنعتی طور پر پسماندہ اضلاع) میں اہلیت کی بنیاد پر ہوگی۔ اس اسکیم کا مجموعی بجٹ 10,037 کروڑ روپے ہے اور یہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ حصہ اے میں اہل یونٹوں کو ترغیبات فراہم کرنے کے لیے 9737 کروڑ روپے کا بجٹ ہے۔ حصہ بی صنعتی ترقی کے لیے سرگرمیوں اور ماحولیاتی نظام کے فروغ پر مرکوز ہے جس کے لیے 300 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
******
) ش ح – ع و - ع ا )
U.No. 4470
(Release ID: 2087375)
Visitor Counter : 177