نیتی آیوگ
اے آئی ایم اور یو این ڈی پی نے یوتھ کو-لیب 2025 کی نقاب کشائی کی، جس میں اختراع کاروں کو دعوت دی گئی کہ وہ سماجی کاروبار کو فروغ دیں جس میں معذوری پر مشتمل جدت پر توجہ دی جائے
Posted On:
23 DEC 2024 1:52PM by PIB Delhi
اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ، اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے سٹی فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت میں، یوتھ کو: لیب نیشنل انوویشن چیلنج برائے 2025-2024کے ساتویں ایڈیشن کا باضابطہ آغاز کیا ہے۔
اس سال کا چیلنج نوجوان کاروباریوں کو دعوت دیتا ہے، بشمول معذور افراد، ایسے اختراعی حل تیار کرنے کے لیے جو ‘‘معذور افراد (پی ڈبلیوڈیز )کے لیے مواقع تک رسائی اور فلاح و بہبود میں اضافہ کریں’’۔ یہ اقدام سماجی کاروبار کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جسے ایسس ٹیک فاؤنڈیشن(اے ٹی ایف ) کے تعاون سے نافذ کیا جائے گا۔
اس کے لیے درخواستیں قبول کی جارہی ہیں جو نوجوان کاروباریوں اور مختلف صلاحیتوں کے حامل کاروباری افراد کو درخواست دینے کے لیے مدعو کر رہی ہیں جو کہ ‘‘موقع تک رسائی اور معذور افراد کی فلاح و بہبود کو بہتر بنائیں’’ کے حل تلاش کر رہے ہیں۔
یہ ایڈیشن،2025-2024 کے لیے، ایسس ٹیک فاؤنڈیشن(اے ٹی ایف ) کے تعاون سے لاگو کیا جائے گا، جو معذور افراد کے لیے معاون ٹیکنالوجی ( اے ٹی) کے اختراع کو تیز کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ تنظیم ہے۔
یوتھ کو : لیب 2017 میں یو این ڈی پی اور سٹی فاؤنڈیشن کے ذریعے مشترکہ طور پر بنائی گئی تھی۔ جس کا مقصد قیادت، سماجی جدت اور انٹرپرینیورشپ کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے نفاذ کو تیز کرنے کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور سرمایہ کاری کرنا ہے۔ ہندوستان میں،یوتھ کو: لیب کا آغاز 2019 میں اٹل انوویشن مشن کے تحت نیتی آیوگ کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔ 2024 کے آخر تک یوتھ کو: لیب نے اس تعاون کے ذریعے ہندوستان میں6 قومی تھیم پر مبنی نوجوانوں کی سماجی اختراعات اور انٹرپرینیورشپ ڈائیلاگ کا انعقاد کیاجو 19,000 سے زیادہ لوگوں تک پہنچ چکے ہیں اور نوجوانوں کی قیادت میں2600 سماجی اختراعات اور کاروباری ٹیموں کی تخلیق یا اضافہ میں معاونت کر رہے ہیں۔
اس سال، یوتھ کو: لیب نیشنل انوویشن چیلنج 2025-2024 ایسس ٹیک فاؤنڈیشن کے اشتراک سے نوجوان کاروباریوں اور معذور افراد کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا جو ایسے حل تلاش کر رہے ہیں جو ‘‘مواقع تک رسائی اور معذورلوگوں کی فلاح و بہبود کو بڑھاتے ہیں۔’’ درج ذیل ذیلی زمروں میں: قابل رسائی معاون ٹیکنالوجی (اے ٹی) ، جامع تعلیمی ٹیکنالوجی اور ہنر مندی کے حل اور قابل رسائی اور جامع نگہداشت کے ماڈل شامل ہیں۔
ورچوئل لانچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے یو این ڈی پی کی ریذیڈنٹ ریپریزنٹیٹو برائے ہند ڈاکٹر انجیلا لوسیگی نے کہا،’’ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ نوجوان صرف کل کے لیڈر نہیں بلکہ وہ آج کے بدلنے والے بھی ہیں۔ اس خیال کا مشاہدہ یوتھ کو: لیب میں کیا جاسکتا ہے، جو اب اپنے ساتویں ایڈیشن میں داخل ہو چکا ہے۔ پہلی بار، یہ معذور افراد کے ذریعے اور ان کے لیے اسٹارٹ اپ کو ترجیح دیتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ معذوری پر مشتمل ترقی کو فروغ دینا نہ صرف اہم کام ہے بلکہ یہ ایس ڈی جیز کو حاصل کرنے کے لیے لازمی بھی ہے۔‘‘
اس سال یوتھ کو: لیب کو نافذ کرنے میں اے ٹی ایف ایک اہم کردار ادا کررہا ہے، جو معذوری کی شمولیت اور معاون ٹیکنالوجی کی جدت میں اپنی مہارت کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ ان کے کردار اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اے ٹی ایف کے سی ای او اور شریک بانی پرتیک مادھو نے کہاکہ تصور کریں کہ مضوعی ذہانت بصارت سے محروم افراد کو آزادانہ طور پر چلنے کے قابل بناتا ہے یا آٹزم کے شکار لوگوں کے لیے اے آر / وی آر سیکھنے کے عمل میں تبدیلی لاتا ہے۔ معاون ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کے فعال ہونے کے سبب ہم پی ڈبلیو ڈیز کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اس سال کےیوتھ کو: لیب کے لیے یو این ڈی پی اور اے آئی ایم کے ساتھ اشتراک کے لیے پرجوش ہیں۔
افتتاحی تقریب، ورچوئل طور پر منعقد کی گئی، جس میں اے آئی ایم ، یو این ڈی پی انڈیا، اے ٹی ایف اور سٹی اور 100 سے زیادہ ایکو سسٹم کے شراکت داروں کے سینئر لیڈر شامل تھے۔ پروگرام کا آغاز باضابطہ شراکت داری کے اعلان کے ساتھ ہوا، جس کے بعد ایک مؤثر افتتاحی ویڈیو کو وسیع ناظرین کے درمیان براہ راست نشر کیا گیا۔
سال 2025 پروگرام کا مقصد اسپرنگ بورڈ پروگرام کے ذریعے ابتدائی مرحلے کے 35-30 اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنا ہے، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹارٹ اپس کو ان کے اقدامات کو بڑھانے کے لیے بیج گرانٹ فراہم کرنا ہے۔ 18-32 سال کی عمر کے نوجوان بانیوں کو، جو حقیقی دنیا کے چیلنجوں کو حل کرنے یا معذوری کی شمولیت کے لیے بامعنی شریک اختراعی مواقع پیدا کرنے کا شوق رکھتے ہیں، درخواست دینے کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
apply
******
(ش ح۔م ح۔ش ت)
U:4464
(Release ID: 2087282)
Visitor Counter : 15