مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی ( ٹرائی ) نے ایک نئی ویب سائٹ لانچ کی ، جو اس ویب ایڈریس پر دستیاب ہے (https://trai.gov.in/)
Posted On:
23 DEC 2024 2:34PM by PIB Delhi
ٹی آر اے آئی ( ٹرائی ) نے اپنا دائرہ بڑھانے کے لیے ایک اَپ گریڈ شدہ ویب سائٹ متعارف کرائی ہے۔ سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، شیئرنگ کی یہ نئی خصوصیات وسیع پیمانے پر ریگولیٹری معلومات کے تمام متعلقہ فریقوں تک ترسیل کو آسان بناتی ہیں۔ ویب سائٹ بھارت میں ٹیلی کام اور براڈکاسٹنگ کے قوانین، پالیسیوں، ضوابط، شماریات اور رجحانات کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ وسائل عوام، متعلقہ فریقوں، محققین اور بین الاقوامی سامعین کے لیے آسانی سے دستیاب ہیں۔

نئی ویب سائٹ میں درج ذیل اضافی خصوصیات شامل ہیں:
- ٹیلی کام اور براڈکاسٹنگ سیکٹر کے لیے نئے ڈیش بورڈ کا تعارف۔
- تحقیق کے لیے ڈاٹا ڈاؤن لوڈ کی سہولت۔
- ایک گرڈ ویو فیچر، جو صارفین کو ایک نئی اور انٹرایکٹو صورت میں ڈاٹا تک رسائی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
- ای میل کے ذریعے دستاویزات شیئر کرنے کے علاوہ، صارفین اب انسٹاگرام، یوٹیوب، لنکڈ اِن، واٹس ایپ، فیس بک، ایکس وغیرہ جیسے اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی دستاویزات براہ راست شیئر کر سکتے ہیں۔
- ٹرائی کی تازہ ترین ریلیز اور اپ ڈیٹ کے لیے آن لائن سبسکرپشن کا اندراج ۔
- اتھارٹی کا مختصر تعارف۔
- نئی ویب سائٹ آئی او ایس ، اینڈرائیڈ اور مختلف پلیٹ فارمز کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔
- ایک بلاگ، جس میں رجسٹرڈ صارفین کے لیے تبصرہ کرنے کی سہولت موجود ہے۔
- مستقبل کے پروگراموں کے بارے میں معلومات شائع کرنے کی سہولت۔
- عوامی مکالمے میں شرکت کے لیے آن لائن رجسٹریشن۔
- قابل رسائی خصوصیات پر عمل آوری ۔
- ٹینڈرز اور نوٹس۔
- ایک ہی جگہ پر جامع اور مختصر قوانین، جن میں ترامیم فٹ نوٹس میں بیان کی گئی ہیں۔
نئی ویب سائٹ این آئی سی کلاؤڈ پر ہوسٹ کی جائے گی۔ نئی ویب سائٹ کے فعال ہونے کے بعد پرانی ویب سائٹ 3 ماہ تک فعال رہے گی۔
ایک چیٹ بوٹ ’ تارا ‘ (ٹیلی کام اتھارٹی رسپانسیو ایڈوائزر) بھی متعارف کرایا گیا ہے تاکہ انٹرایکٹو سرچ کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ نئی خصوصیات ٹیلی کام اور براڈکاسٹنگ سیکٹر میں ٹرائی کی ریگولیٹری کوششوں میں شفافیت، رسائی اور عوامی شمولیت کو بڑھانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔
کسی وضاحت / معلومات کے لیے محترمہ ارچنا اہلاوت، مشیر (آئی ٹی) سے 20907756-011 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے یا ویب مینیجر کو jait@trai.gov.in پر ای میل کیا جا سکتا ہے۔
*****
) ش ح – ع و - ع ا )
U.No. 4467
(Release ID: 2087267)