وزارت اطلاعات ونشریات
اطلاعات و نشریات کے سکریٹری سنجے جاجو نے امراوتی میں آئی آئی ایم سی کے مغربی علاقائی کیمپس کی تعمیر کا جائزہ لیااور کیمپس کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے عمل کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے سی پی ڈبلیو ڈی کو ہدایات دیں
Posted On:
22 DEC 2024 8:07PM by PIB Delhi
اطلاعات اور نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے ملک بھر کے اورخاص طور پر وِدربھ کے علاقے کے ٹھیکیداروں سے اپیل کی کہ وہ امراوتی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی)کے مغربی خطے کے کیمپس کی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے بولی کے عمل میں پہل کریں اور حصہ لیں۔شری جاجو نے آج ناگپور میں مرکزی عوامی تعمیرات کے محکمے (سی پی ڈبلیو ڈی) کے افسران سے آئی آئی ایم سی امراوتی کیمپس کی تعمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اور آکاشوانی، دوردرشن، پریس انفارمیشن بیورو اور وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کے دفاتر کے سربراہوں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی۔ انہوں نے خاص طور پر سی پی ڈبلیو ڈی کے افسران کو ہدایات دیں کہ ٹینڈرنگ کے عمل کو تیز کریں تاکہ اس ادارے کو مکمل کیا جا سکے، جو اس علاقے کے طلبہ کو ماس کمیونیکیشن کے شعبے میں عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مہاراشٹر کے مغربی وِدربھ علاقے میں واقع اور 2012 میں قائم ہونے والا آئی آئی ایم سی امراوتی میڈیا اور مواصلات کے شعبے میں ایک اہم ادارہ ہے۔ یہ وزارت تعلیم کے تحت ایک ڈیمنڈ یونیورسٹی اور وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔ اس کی تعمیر وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر انتظام 90 کروڑ روپے کے بجٹ سے بدنیرا ٹاؤن، ضلع امراوتی میں تقریباً 15 ایکڑ اراضی پر کی جا رہی ہے۔
سکریٹری شری جاجو نے اس کیمپس کی تعمیر کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ٹینڈرز سی پی ڈبلیو ڈی کی ویب سائٹ etender.cpwd.gov.in پر طلب کیے جا رہے ہیں اور ٹینڈرز جمع کرانے کی آخری تاریخ رواں ماہ کی 27 تاریخ ہے۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ آئی آئی ایم سی امراوتی میں بعض تعلیمی سہولتوں کی تعمیر تعلیمی سال27-2026 تک مکمل ہو جائے گی۔
اس نئے تعلیمی کمپلیکس میں انتظامی اور تعلیمی عمارتیں، طلبہ کے لیے ہاسٹل، اسٹاف کوارٹرز کے ساتھ ساتھ 200 نشستوں کی گنجائش والا آڈیٹوریم بھی شامل ہوگا۔
آئی آئی ایم سی کے ملک بھر میں پانچ علاقائی مراکز ہیں جو انگریزی، ہندی اور مقامی زبانوں میں صحافت کے کورسز فراہم کراتے ہیں۔ مہاراشٹر کے امراوتی، اوڈیشہ کے ڈھینکنال، میزورم کے ایزوال، جموں و کشمیر کے جموں اور کرالہ کے کوٹیم اس وقت ایک ساتھ صحافت میں پوسٹ گریجویٹ کورسز چلا رہے ہیں۔
آکاشوانی ناگپور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رمیش گھارے، مرکزی عوامی تعمیرات کے محکمے (سی پی ڈبلیو ڈی) کے چیف انجینئر جناب پردیپ دکشت، آئی آئی ایم سی امراوتی کے زونل ڈائریکٹر ڈاکٹر راجیش کشواہا اور دیگر افسران اس جائزہ میٹنگ میں موجود رہے۔
********************
ش ح-م ع ن۔
U No.4447
(Release ID: 2087152)
Visitor Counter : 7