عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ 23 دسمبر 2024 کو اچھی حکمرانی کے طریقوں پر قومی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے
سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں زیر التواء كاموں كا بوجھ کم کرنے کے لیے ڈاکٹر جتیندر سنگھ چوتھی خصوصی مہم کی تشخیصی رپورٹ جاری کریں گے اور چوتھی خصوصی مہم کے دوران وزارتوں/محکموں کے بہترین طریقوں پر نمائش کا افتتاح کریں گے
وزارتوں/محکموں کے 750 اہلکار چوتھی خصوصی مہم کے دوران بہترین طریقوں کو عام كرنے کے لیے ورکشاپ میں حصہ لیں گے
Posted On:
22 DEC 2024 5:24PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم كے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلا کے مملكتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ 23 دسمبر 2024 کو ڈاکٹر امبیڈکر کے بھیم آڈیٹوریم بین الاقوامی مرکز واقع نئی دہلی میں گڈ گورننس کے طریقوں پر منعقد ہونے والی قومی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ وہ وزارتوں/ محکموں کے ذریعہ تیار کردہ چوتھی سوچھتا مہم کے بہترین طریقوں پر نمائش کا بھی افتتاح کریں گے اور تشخیصی رپورٹ جاری کریں گے۔ تکنیکی سیشن سے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز كی وزارت كے سكریٹری، سیکرٹری پوسٹس، سیکرٹری وزارت خارجہ، سیکرٹری ریلوے بورڈ، ڈائریکٹر جنرل این آئی سی اور ڈائریکٹر جنرل قاین اے آئی خطاب کریں گے۔ ورکشاپ میں تمام وزارتوں/محکموں کے 750 اہلکار حصہ لیں گے۔ یہ 2021-2024 تک ڈی اے آر پی جی کی طرف سے طلب كردہ گڈ گورننس پریکٹسز پر چوتھی قومی ورکشاپ ہے۔ یہ سلسلہ ہر سال 19 دسمبر سے 25 دسمبر تک منائے جانے والے سوشاسن سپتاہ(گڈ گورننس ویک) کی تقریبات کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چوتھے سوشاشن سپتاہ کی کامیابی کے لیے اپنی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ "گڈ گورننس ہی ملک کی ترقی کی کنجی ہے۔اس كا ایک اہم پہلو ایک شفاف، موثر اور جوابدہ انتظامیہ فراہم کرنا ہے جو لوگوں کی مجموعی بہبود اور بہتری کے لیے کام کرے۔"
سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں التواء کو کم کرنے کے لیے چوتھی خصوصی مہم 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک 5.97 لاکھ دفاتر میں چلائی گئی۔ اس میں 25.19 لاکھ فائلوں کو ختم کیا گیا، اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے حاصل ہونے والی آمدنی 650.10 کروڑ روپے تھی۔ 190 لاکھ مربع فٹ جگہ بھی خالی کرائی گئی۔ 2021-2024 کی مدت میں مجموعی طور پر چوتھی خصوصی مہموں سے 2364 کروڑ روپے کمائے گئے۔ یہ آمدنی اسکریپ ڈسپوزل سے ہوئی۔ وزیر اعظم نے یہ بات 10 نومبر 2024 کو ایكس پر اپنی پوسٹ میں کہی تھی۔
"قابل تعریف!
موثر انتظام اور فعال عمل پر توجہ مرکوز کرکے اس کوشش میں شاندار نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح اجتماعی کوششیں پائیدار نتائج کی طرف لے جا سکتی ہیں اور صفائی اور معاشی تدبر دونوں کو فروغ دیتی ہیں۔"
بے كار چیزوں سے آمدنی
|
|
وزارت ریلوے كی طرف سے رائے پور میں بھگوان گنیش کی 12.5 فٹ اونچی مورتی اسکریپ میٹریل سے تیار کی گئی۔
|
|
|
وزارت داخلہ كی طرف سےفضلے سے بنایا گیا این یس جی ہیلی کاپٹر ماڈل۔
|
*****
U.No:4428
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2087092)
Visitor Counter : 12