کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

کامیابی کی نئی بلندیوں کا حصول


پی ایل آئی اسکیم کس طرح صنعتوں کیتشکیل نوکررہی ہے

Posted On: 21 DEC 2024 6:20PM by PIB Delhi

ہندوستان کا مینوفیکچرنگ سیکٹر ایک تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے، جس کا مقصد آگے کی سوچ کی پالیسیوں کے ذریعے اپنی عالمی موجودگی کو نئی شکل دینا ہے۔ اس ارتقاء کا مرکز پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم ہے، جو کہ اختراع کو فروغ دینے، کارکردگی کو بڑھانے اور اہم صنعتوں میں مسابقت کو بڑھاتے ہوئے ملک کو ایک سرکردہ عالمی مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر قائم کرنے کے حکومت کے جرأت مندانہ وژن کا سنگ بنیاد ہے۔

پی ایل آئی اسکیم نے سرمایہ کاری، پیداوار اور روزگار کی تخلیق کے لحاظ سے نمایاں سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ اگست 2024 تک، 14 شعبوں میں، 1.46 لاکھ کروڑ روپےکی سرمایہ کاری حاصل کی گئی ہے،جس کے نتیجے میں12.50 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی پیداوار/فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور  9.5 لاکھ  روپےسے زیادہ  کے روزگار کی تخلیق ہوئی ہے اور الیکٹرانکس،دوا سازی  اور فوڈ پروسیسنگ جیسے شعبوں سے نمایاں شراکت کے ساتھ 4 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ  برآمدات تجاوز کر گئیں ہیں۔  بالترتیب مالی سال  2022-23 اور مالی سال 23-24 کے دوران8 شعبوں میں 2,968 کروڑ روپے  اور 9 شعبوں میں 6,753 کروڑروپے کی ترغیب  حاصل ہوئی ۔

2020 میں شروع کی گئی،پی ایل آئی اسکیم صرف ایک پالیسی سےکہیں زیادہ ہے۔ یہ خود انحصاری کی طرف ایک اسٹریٹجک چھلانگ ہے۔آتم نربھر بھارت اور  میک ان انڈیا پہل کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ، پی ایل آئی  اسکیم مینوفیکچرنگ کی ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط بنانے، درآمدات پر انحصار کو کم کرنے اور پائیداری کے ساتھ ترقی کو متوازن کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ پیداواری عمدگی میں رہنمائی کرنے، اختراع کو فروغ دینے اور فروغ پذیر صنعتی ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے ملک کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے، جو مقامی ترقی اور عالمی مسابقت دونوں کو طاقت دیتا ہے۔ ہندوستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے 1.97 لاکھ کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ پیداوار سے مربوط ترغیب (پی ایل آئی)  اسکیمیں 14 کلیدی شعبوں کے لیے اعلان کی گئی ہیں۔ 14 کلیدی شعبے یہ ہیں:

  1. موبائل مینوفیکچرنگ اور مخصوص الیکٹرانک اجزاء،
  2. اہم کلیدی ابتدائی مواد/ادویا کے درمیانی اور فعال دواسازی کے اجزاء،
  3. طبی آلات کی تیاری
  4. آٹوموبائل اور آٹو اجزاء
  5. فارماسیوٹیکل ڈرگز
  6. خاص اسٹیل
  7. ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ مصنوعات
  8. الیکٹرانک/ٹیکنالوجی مصنوعات
  9. سفید سامان (اے سیز اور ایل ای ڈیز)
  10. کھانے کی مصنوعات
  11. ٹیکسٹائل مصنوعات: ایم ایم ایفزمرہ اور تکنیکی ٹیکسٹائل
  12. اعلی کارکردگی شمسی پی وی ماڈیولز
  13. اعلی درجے کی کیمسٹری سیل (اے سی سی ) بیٹری
  14. ڈرون اور ڈرون کے اجزاء۔

پی ایل آئی اسکیموں میں پیداوار کو نمایاں طور پر بڑھانے، مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں اضافے اور اگلے پانچ سالوں میں اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے کی صلاحیت ہے۔ آج تک، 14 شعبوں میںپی ایل آئی اسکیموں کے تحت 764 درخواستوں کو منظور کیا گیا ہے۔ ان 764 میں سے، فوڈ پروڈکٹس کا شعبہ 182 منظوریوں کے سب سے زیادہ حصہ کے ساتھ نمایاں ہے، اس کے بعد آٹوموبائلز اور آٹو اجزاء کا شعبہ 95 منظوریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹیکسٹائل مصنوعات: ایم ایم ایف سیگمنٹ اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل نے 74 درخواستیںوصول کیں، اسپیشلٹی اسٹیل نے 67 منظوریاں حاصل کیں، جبکہ وہائٹ گڈز (اے سیز اور ایل ای ڈیز) نے 66  منظوریاں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ، اہم کلیدی ابتدائی مواد/ ڈرگ انٹرمیڈیریز اور ایکٹیو فارماسیوٹیکل اجزاء جیسے شعبوں نے51 منظوریاں حاصل کیں۔  دواسازی کی ادویا نے 55 منظوریاں وصول کیں، ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ پروڈکٹس کو 42 منظوریاں ملیں اور الیکٹرانک/ٹیکنالوجی پروڈکٹس کو 27 منظوری ملی۔ طبی آلات کی تیاری اور موبائل مینوفیکچرنگ اور مخصوص الیکٹرانک اجزاء دونوں کو 32 منظوری ملی۔ ابھرتے ہوئے علاقوں جیسے ڈرونز اور ڈرون اجزاء کو 23 منظوری ملی، اعلی کارکردگی والے سولر پی وی ماڈیولز کو 14 اور ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) بیٹری کو 4 منظوری ملی۔ منظوریوں میں تنوع مستقبل کے لیے تیار صنعتوں پر اسکیم کی توجہ کو اجاگر کرتا ہے، جو کہ ایک عالمی مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے اس کے جامع نقطہ نظر کو واضح کرتا ہے۔

آخر میں،پی ایل آئی اسکیم، بنیادی طور پر ایم ایس ایم ای سیکٹر کے اندر، ویلیو چینز میں ذیلی اکائیوں کی ترقی کو فروغ دے کر ہندوستان کےایم ایس ایم ای ماحولیاتی نظام پر ایک بڑا اثر پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔ آتم نربھر بھارت کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ پی ایل آئیاسکیم نہ صرف صنعتی نمو کو آگے بڑھا رہی ہے، بلکہ ہندوستان کی خود انحصاری اورمینوفیکچرنگ میں  عالمی قیادت کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

حوالہ جات

لوک سبھا غیر ستارہ والا سوال نمبر۔ 3656:

https://sansad.in/ls/questions/questions-and-answers

https://pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?NoteId=153454&ModuleId=3&reg=3&lang=1

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2086347

Click here to see in PDF:

*********

 

 

 

ش ح ۔ ٖا ک۔  ت ع

U. No.4408


(Release ID: 2086853) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Tamil