اقلیتی امور کی وزارتت
مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین نے کرسمس اور سبریمالایاترا کے موقع پر کیرالہ کے لیے خصوصی ٹرین خدمات دینے کے لیے وزیر ریلوے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
Posted On:
21 DEC 2024 5:39PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور اور ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری پروری جناب جارج کوریننے کرسمس اور سبریمالایاترا کے موقع پر کیرالہ کے لیے خصوصی ٹرین خدمات فراہم کرنے کی ان کی درخواست کو منظوری دینے کیلئے مرکزی وزیر ریلوے، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور اطلاعات و نشریات جناب اشونی ویشنوکا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔
ریلوے کی وزارت، حکومت ہند نے 2024 میں کرسمس کے تہوار کے دوران خاص طور پر کیرالہ کی آمد روفت کے سفری مطالبہکو پورا کرنے کے لیے 10 خصوصی ٹرینیں چلانے اور مختلف ریلوے زونز میں کرسمس کے لیے 149 خصوصی ٹرینوں کا اعلان کیا۔ مزید برآں، سبریمالایاتریوں کے لیے ہموار سفر کے لیے کیرالہ سے آمدورفتکے لیے 416 خصوصی ٹرینوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
ریلویز کے مرکزی وزیر جناب اشونی وشنو نے اقلیتی امور اور ماہی پروری کے مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین کی درخواست پر کیرالہ کے لیے خصوصی ٹرین چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اعلانات تہوار کے موسم کے دوران لوگوں کے لیے سہولتوں کو بڑھانے کے لیے کیے گئے ہیں اور یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ذمہ دار اور موثر حکمرانی کی علامتہے۔
کرسمس فیسٹیول 2024 کے لیے مختلف زونز میں کل 149 خصوصی ٹرینوں کے سفر کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹرین خدمات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
جنوبی مغربی ریلوے(ایس ڈبیلو آر) 17 ٹرپ
سینٹرل ریلوے (سی آر) 48 ٹرپ
شمالی ریلوے (این آر) 22 ٹرپ
جنوب مشرقی وسطی ریلوے (ایس ای سی آر) 2 ٹرپ
مغربی ریلوے (ڈبلیو آر) 56 ٹرپ
مغربی وسطی ریلوے(ڈبیلو سی آر)4 ٹرپ
سبریمالایاتری کے لیے کیرالہ کے لیے 416 خصوصی ٹرین کے سفر کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
جنوبی مغربی ریلوے (ایس ڈبیلو آر) 42 ٹرپ
جنوبی ریلوے (ایس آر) 138 ٹرپ
جنوبی وسطی ریلوے (ایس سی آر) 192 ٹرپ
ایسٹ کوسٹ ریلوے (ای سی او آر) 44 ٹرپ
ان ٹرینوں کا مقصد تعطیلات کے موسم کے دوران مانگ میں اضافے کو پورا کرتے ہوئے مسافروں کے لیے ہموار اور آسان سفر کو یقینی بنانا ہے۔
(ش ح۔اص)
UR No4406
(Release ID: 2086822)
Visitor Counter : 15