ٹیکسٹائلز کی وزارت
جل شکتی کے وزیر جناب سی آر پاٹل نے نوساری، گجرات میں آب و ہواکے موافق اسمارٹ زرعی ٹیکسٹائل نمائشی مرکز کا افتتاح کیا
یہ پہل وزارت کے نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن(این ٹی ٹی ایم) کے تحت تکنیکی ٹیکسٹائل کو فروغ دینے اور ہندوستان کے زرعی شعبے کو پائیدار اور اختراعی حل کی طرف آگے بڑھانے کے نظریہ سے ہم آہنگ ہے
Posted On:
21 DEC 2024 3:54PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائلز کی وزارت نے سینتھٹک اور آرٹ سلک ملز ریسرچ ایسوسی ایشن (ایس اے ایس ایم آئی آر اے)کے تعاون سے نوساری، گجرات میں آب و ہوا کے موافق اسمارٹ ایگرو ٹیکسٹائل نمائشی مرکز کا افتتاح کیا، اس موقع پر جل شکتی کے وزیر جناب سی آر پاٹل بھی موجود تھے۔
یہ ڈیمانسٹریشن سینٹر بھارت کے زرعی شعبے کے لیے ایگرو ٹیکسٹائلز کو ایک انقلابی حل کے طور پر اپنانے کی ترغیب دینے میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ کسانوں کو جانکاری دینے اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جس میں ایگرو ٹیکسٹائل مصنوعات کی لائیو ڈیمانسٹریشنز، ان کے استعمالات اور عملی تربیتی ماڈیولز شامل ہیں تاکہ ان اختراعات کو روزمرہ کی زرعی مشقوں کے ساتھ جوڑا جاسکے۔ 15 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلایا گیا یہ سینٹر تین سال تک ایس اے ایس ایم آئی آر اے کے زیر انتظام رہے گا، جس میں آٹھ فصلوں کے دورانیے کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس سہولت میں ایگرو ٹیکسٹائل ٹیکنالوجیز کے لائیو استعمالات شامل ہیں جیسے کہ سایہ دار جال (پار پرفیکٹ، فوٹو سلیکٹو، اور عمودی زرعی ترکیبیں)، جڑی بوٹیوں کی نرسریاں ، شیڈ نیٹس کے تحت ورمیکومپوسٹنگ، گراؤنڈ کورز (قدرتی اور ایچ ڈی پی ای)، تالاب کے لائنرز اور فصلوں کے کورز خاص طورسے قابل ذکر ہیں۔
جناب سی آر پٹیل نے اپنی افتتاحی تقریر میں ایگرو ٹیکسٹائلز کے کردار کو اجاگر کیا، جس سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ، وسائل کے تحفظ اور پائیدار زراعت کی ترقی ممکن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کسانوں کو دعوت دی کہ وہ ڈیمانسٹریشن سینٹر کا دورہ کریں اور ایگرو ٹیکسٹائل ٹیکنالوجیز کو اپنی زرعی مشقوں میں شامل کریں تاکہ زراعت کے نتائج میں بہتری آئے۔
یہ اقدام وزارت کے قومی ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز مشن(این ٹی ٹی ایم) کے تحت ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز کو فروغ دینے کے نظریے کے مطابق ہے اور بھارت کے زرعی شعبے کو پائیدار اور انقلابی حل کی طرف پیش قدمی کی راہ ہموار کرتا ہے۔ نمائشی مرکز میں آئی او ٹی پر مبنی نگرانی کا نظام نصب ہیں تاکہ بروقت صورتحال، فصل کی پیداوار اور اس میں اضافے کی کارکردگی کو ریکارڈ کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، سینٹر باقاعدہ وقفوں پر کسانوں اور دیگر متعلقہ افراد کو جانکاری دینے کے لیے منظور شدہ سیمیناروں کا انعقاد کرے گا۔
وزیرِ زراعت جناب راگھوجی بھائی پاٹل نے اس اقدام کے لیے مکمل سرکاری حمایت کی یقین دہانی کرائی اور ایگرو ٹیکسٹائلز کے استعمال کو بڑھانے کے لیے ریاستی حکومتوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کی تجویز دی۔ نوساری زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زیڈ۔ پی۔ پٹیل نے ڈیمانسٹریشن سینٹر کی صلاحیت پر خوشی کا اظہار کیا، جس سے تعلیمی دنیا اور حقیقی زرعی عمل کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، اور کسانوں کو پیداواریت میں اضافہ کرتے ہوئے وسائل کے تحفظ کے لیے ضروری جانکاری اور اوزار فراہم کیے جائیں گے۔ وزارت ٹیکسٹائل کے جوائنٹ سیکرٹری جناب راجیو سکسینا نے وزارت کی جانب سے زراعت میں تکنیکی ٹیکسٹائلز کے استعمال کو فروغ دینے کے عزم پر زور دیا۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4402
(Release ID: 2086792)
Visitor Counter : 15