وزارت دفاع
گروڑ رجمنٹل ٹریننگ سینٹر ایئر فورس اسٹیشن چندی نگر میں مارون بریٹ کی رسمی پریڈ
Posted On:
21 DEC 2024 3:27PM by PIB Delhi
’گروڑ‘ فورس کے ایئر فورس کے خصوصی دستوں کے آپریٹیو کی تربیت کی کامیاب تکمیل کے موقع پر، 21 دسمبر 2024 کو گروڑ رجمنٹل ٹریننگ سینٹر میں مارون بیریٹ رسمی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ چیف آف ایئر سٹاف آپریشنز (ٹرانسپورٹ اینڈ ہیلی کاپٹر) نے تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے پریڈ کا جائزہ لیا۔
مہمان خصوصی نے ’گروڑوں‘ کو ان کے کامیاب پاسنگ آؤٹ پر مبارکباد دی۔ نوجوان کمانڈوز سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے سخت تربیت کی اہمیت پر زور دیا اور اسپیشل فورسز کی مہارت کو تیزی سے بدلتے ہوئے سیکیورٹی کے منظر نامے سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کامیاب ’گروڑ‘ ٹرینیز کو مارون بیریٹ، گروڑ پرفیشینسی بیج اور اسپیشل فورس ٹیبس پیش کیے اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو ٹرافیاں دیں۔
مارون بیریٹ کی رسمی پریڈ ’گروڑ‘ کے لیے فخر اور کامیابی کا ایک لمحہ ہے جو کہ ایک انتہائی ضروری تربیتی شیڈول کے عروج پر پہنچنا ہے اور ’ینگ اسپیشل فورسز آپریٹرز‘ میں ان کی تبدیلی کے ساتھ ایلیٹ ’گروڑ‘فورس میں شامل ہونا ہے اور آئی اے ایف کی آپریشنل صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
*********
ش ح ۔ ٖا ک۔ ت ع
U. No.4398
(Release ID: 2086780)
Visitor Counter : 17